اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کے درمیان صوبے میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانے پر تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات کی جانب سے نئے بلدیاتی اداروں (ولیج کونسلوں) کی حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا ہے اور حکومت پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں (ویلیج کونسلوں) کی حلقہ بندیاں کرنا محکمہ بلدیات کے دائرہ اختیار میں نہیں یہ اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ محکمہ بلدیات نے کس قانون کے تحت ویلیج کونسلوں کی حلقہ بندیاں کی ہیں اس کی وضاحت کی جائے۔
خط میں لکھا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کو کس قانون کے تحت نیبر ہڈ کونسل بنا کر بلدیاتی الیکشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے یہ مراسلہ کافی پہلے جا چکا ہے یہ معاملہ اب کورٹ میں بھی چل رہا ہے اور وہاں بھی الیکشن کمشن نے یہی جواب دیا ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور