دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایچیسن کالج سے طالب علم کو نکالنے کیخلاف کیس میں کمشنر کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

عدالت نے بچے کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک بھجوانے کا انتظام کرنے کی ہدایت کر دی

سپریم کورٹ نے ایچیسن کالج سے طالب علم کو نکالنے کیخلاف کیس میں کمشنر کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی،،، عدالت نے بچے کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک بھجوانے کا انتظام کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نوید منیر کی درخواست پر سماعت کی، ایچیسن کالج کی بچے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی،،،

چیف جسٹس پاکستان نے کالج کے نمائندے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بچے سے متعلق پرنسپل ایچیسن کے خط پڑھے ہیں، پرنسپل نے بیہودگی کا الزام لگایا، الزام بالکل غلط ہے، اس کی کیا حقیقت ہے، بچے کی بیہودگی کا کوئی ثبوت ہے؟

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کمشنر لاہور سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایچیسن اس ملک کا کوئی بہت بڑا سکول نہیں، کالج کے بچے اور استاد سب مغرور ہیں، عدالت نے آپ کو نوید منیر کی کفالت کا ذمہ دار بنایا، آپ کبھی ملنے ہی نہیں گئے،،

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا آپ کی ذمہ داری کیا ہے؟ افسری نہ کریں ہمارے سامنے، افسری اپنے دفتر میں کریں، کمشنر لاہور نے بتایا نوید منیر کیلئےماہر نفسیات کی خدمات حاصل کی ہیں،

عدالت نے کمشنر کو ایک ماہ میں رپورٹ پیشن کرنے کا حکم دیا اور یہ ہدایت بھی کی کہ نوید منیر جہاں جانا چاہے اسے بھیجنے کی تیاری کریں۔۔۔

About The Author