دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بورےوالا میں پسند کی شادی کرنے پربیٹی کو قتل کرنے والا سنگ دل باپ گرفتار

مقتولہ نے وقوعہ سے چند روز قبل اسی محلہ کے رہائشی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی

بورےوالا میں پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والا سنگ دل باپ گرفتار،مقتولہ نے وقوعہ سے چند روز قبل اسی محلہ کے رہائشی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی،

بورے والا کی نواحی آبادی بھٹہ یوسف آباد کی رہائشی 18 سالہ اقصی نے 2 فروری کو گھر والوں سے چوری اسی محلے کے رہائشی کامران نامی نوجوان سے شادی کرلی اگلے

ہی روز پنچائتی طور پر لڑکی کو پنچائیت نے اس شرط پر باپ کے حوالے کردیا تھا کہ

وہ اسکی رخصتی 8 فروری کو کردے گا لیکن رخصتی کے روز ہی اسکے سنگدل باپ نے اسکا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا تھا جبکہ پولیس نے اسکے شوہر کی بجائے اسکی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا

مقتولہ کا شوہر خوفزدہ ہوکر روپوش ہوگیا تھا ڈی پی او وہاڑی نے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا تھا جسے آج ماڈل ٹاون پولیس نے گرفتار کر لیا

مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ اسکی بیوی کو ناجائز قتل کیا ہے اسے مقدمہ میں مدعی بنا کر اس انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

About The Author