دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 14فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

بورے والا۔تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ چار ڈاکوہلاک،مقابلے میں خطرناک گروہ کے 4 ڈاکو ہلاک

سکھر:ایک ہی گھنٹے کے دوران پولیس کا دو مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ.. مقابلےمیں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، 3 ساتھی فرار…. ایس ایس پی سکھر عرفان سموں

سکھر : غریب آباد میں واقع گھر میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر جاں بحق،جاںبحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل

راولپنڈی تھانہ وارث خان کے علاقے سرفراز روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی، 5ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

بہاولپور چولستان جیپ ریلی کا 15واں ایڈیشن شروع،فور بائی فور بڑی گاڑیوں کا منفرد میلہ اور ریس

کراچی  محکمہ اوقاف سندھ کی مبینہ غفلت‘مزارات و مساجد کے بجلی کے بلزساڑھے چارکرڑوسے تجاوز کرگئے

کراچی  نیشنل ہائی وے بھینس کالونی شہزور ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی

لاہور: اپوزیشن کامشن احتساب کو بریک لگوانا ہے جو نہیں لگے گی’چوہدری محمدسرور

لاہور: چلڈرن ہسپتال میں دوسری بین الاقوامی پیڈریاٹک کانفرنس ،ملکی و غیر ملکی ڈاکٹرز شریک ہوئے

نوول کرونا وائرس ایمر جینسی کور گروپ کا ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت جائزہ  اجلاس،ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام اور پاک فوج کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ:کراچی میں مزارات سیکیورٹی کی ناقص صورتحال، جمع ہونے والی چندے کی رقم استعمال نہ کرنے کا کيس ، پولیس کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، سماعت 18مارچ تک ملتوی

اسلام آباد:ڈی سی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگا دی

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بڑھ میں سوموار سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت 17فروری تک ملتوی ، شہری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی

کراچی/ سندھ ہائیکورٹ ،احستاب عدالت میں ججز کی تقرری کا معاملہ ،جوانئٹ وفاقی سیکریرٹری قانون عدالت میں پیش، سیکریٹری قانون کہاں ہے ؟ ہم نے تو سیکریٹری قانون کو طلب کیا تھا ،، عدالت

سوشل میڈیاکوریگولیٹ کرناعوامی مفادکےلیےہے،امریکہ اوربرطانیہ میں بھی سوشل میڈیاکوریگولیٹ کیاجاتاہے،وفاقی وزیرفوادچودھری کا ٹوئٹ

سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس  میں فیصلہ سنا دیا ،9 ملزمان کی سزائے موت برقرار، دو ملزمان بری

کندھ کوٹ:تنگوانی کے نواحی گاؤں نورمحمد سندرانی میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد.پولیس

اورکزئی۔ ضلع اورکزئی کے تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں 13 کروڑ 95لاکھ 24ہزار روپے معاوضہ تقسیم ۔ ڈی سی واصل خان

لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کا حکم۔

خیبرپختونخوا میں وزیرصحت کو ہٹانے کے بعد محکمہ صحت لاوارث،غیر متعلقہ وزیر اور مشیر نے محکمے میں تقرریاں اور کمیٹیوں کی تشکیل شروع کردی

جنوری میں ترسیلات زرمیں گزشتہ سال کی نسبت 9.36فیصداضافہ ہوا،مالی سال کے 7ماہ میں ترسیلات زر13ارب30کروڑ ڈالر ہیں،مشیرخزانہ کا ٹوئٹ

شاہ کوٹ: تھانہ صدر کے علاقے کوٹلہ کاہلواں میں مہندی میں فائرنگ سے روکنے پر با اثر افراد کا پولیس پر تشدد،درجن سے زائد افراد نے اے ایس آئی کی درگت بنا ڈالی، ضلع بھر کے ایس ایچ اووز، ایس پیز اور ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے

عارف والا غلہ منڈی کا تاجر اغواء کے بعد قتل ۔تاجر نصیر الحق کل سے گھر سے منڈی گیا واپس نہ آیا ورثاء

لاہور؛  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، سروسز ہسپتال میں 7 نو مولود بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈاکٹر کی بحالی کا حکم معطل،عدالت نے پنجاب حکومت کی ڈاکٹر سعید کی بحالی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

شجاع آباد: جلال پور روڈ پر ٹرک اور اسکول بس میں تصادم،حادثے میں 6 طلباء سمیت 7 افراد زخمی، ریسکیو ذرائع

سپریم کورٹ میں وزرات دفاع کے کرنل انعام رحیم کی رہائی کے خلاف درخواست پر سماعت 18مارچ تک ملتوی ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ،اٹارنی جنرل نے آج کی سماعت میں التواء مانگ لیا

کرونا وائرس کے باعث چین میں پھنسے پاکستانیوں کا کیس ،چین میں پھنسے پاکستانیوں کے خاندانوں کو بلا کر انہیں تسلی دیں، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

بہاولپور: دھند کے باعث احمد پور روڈ پر ٹرک اور  ہائی ایس میں تصادم 9 افراد زخمی۔ ریسکیو ذرائع

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ،‏ترک صدر کا پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے۔ پاک ترک سٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق اعلی سطحی مشاورت کا چھٹا اجلاس دونوں ممالک میں مزید قربت کا باعث ہے۔

سرگودھا: نواحی گاؤں ڈیرہ چک اللہ یار  میں  محمد وسایا  نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی ثمرین کو قتل کر دیا، پولیس

چاغی:اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا کامیاب آپریشن،پاک افغان بارڈر کے قریب دو ماہ قبل اغوا ہونے والا مغوی تاجر بازیاب

لاہور میں نابینا افراد کااپنے مطالبے کے حق میں احتجاج اور گرفتاری کا معاملہ،مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی نابینا افراد کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت

احتساب عدالت لاہور میں نواز شریف ، مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف چوہدری شوگر مل کیس کی سماعت ،نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں

راولپنڈی:ترکی میں غیر قانونی طور مقیم 41 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا گیا،ملک بدر کیے گئے پاکستانی نجی ائیر لائن TK 710 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے

اقوام متحدہ کا چار رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی سربراہی سر فوڈ فرے کررہے ہیں،وفد قطر سے پروا کیو آر 632 پر اسلام آباد پہنچا ذرائع

لاہور:  احتساب عدالت  نے  حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع  کردی

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، طالب علم کو ایچیسن کالج سے نکالنے کیخلاف کیس کی سماعت،عدالت نے کمشنر لاہور کی رپورٹ غیر اطمینان بخش قرار دے دی

لاہور:  بھٹی کالونی لنک روڈ ماڈل ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار بنام محمد نصیر ولد محمد عنایت کی تلاشی کے دوران 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔

مردان: یونیورسٹی کو آئس اور منشیات سپلائی کرنے  والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار،ڈی پی او

لاہور:  ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کا مظہر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

ملتان:نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں زیر علاج تین مریض حالت بہتر اور انکیوبیشن وقت پورا ہونے پر ڈسچارج

پیرمحل شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والا سپیشل پروٹیکشن یونٹ پولیس اہلکار  ڈاکو نکلا

صادق آباد ۔ 9 سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنادی گئی

لاہور : ایس ایس پی مفخر عدیل کی پراسرار گمشدگی ،تفتیشی ٹیم تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی ۔ ایک ملازم سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور ۔سٹی رائیونڈ میں تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔۔

کراچی : پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی کارروائی ،23 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار کرلئے گئے، ترجمان ایم ایس اے

لاہور :چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی لاہور ہائی کورٹ آمد

مردان:پیشی پر لائے گئے ملزم پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے ملزم عدنان جاں بحق ہو گیا ،پولیس

زیارت: سنجاوی ہرنائی روڈ پر بائیس میل کے مقام پر پک اپ گاڑی  الٹ گئی،حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 6 زخمی،  لیویز حکام

بورے والا۔پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثاء کا پولیس پارٹی پر دھاوا،سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو یرغمال بنا کر تشدد

کوٹ مٹھن: بینظیر پُل کے پاس 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم۔ایک مرد اورایک خاتون جاں بحق۔۔ریسکیو

سرگودھا: شہریوں کا سیوریج کا ناقص سسٹم کے خلاف شدید احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ اور ریلوے پھاٹک بند کردیا

رجب طیب اردوان پاکستانی پارلیمان سے چار بار خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما بن گئے ،رجب طیب اردوان نے پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی تینوں حکومتوں میں پارلیمان سے خطاب کیا

کراچی: شیخ رشید پہلے اپنے حلقے میں قبضہ شدہ ریلوے اراضی واگزار کرائیں پھر ہمارے شہر میں آئیں بحیثیت انجینئر معلوم ہے یہ الٹے لٹک جائیں تو بھی تین ماہ میں سرکلر ریلوے نہیں چلائے جاسکتے، فردوس شمیم نقوی

سندھ ہائیکورٹ: پی ایس ایل 5 کے میچز بلوچستان اور کے پی کے میں نہ کرانے کے خلاف درخواست،ایڈوکیٹ عبدالجلیل خاں مروت نے درخواست دائر کردی

کراچی: جرائم اوربالخصوص کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے لیئے خراب بکتربند گاڑیاں تیار کرلی گئیں

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت  نےمعروف قانون دان منصوب قریشی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عظمت عرف ولی کو سزائے موت سنادی

پاکستان ترکی بزنس فورم،پاکستان  میں سرماہہ کاری کے بے شمار مواقع مو جو د ھیں احمد نواز سکھیرا  سیکرٹری تجارت

خیبر: تحصیل جمرود علاقہ وزیر ڈھنڈ میں سی ٹی ڈی کا ایک مکان پر چھاپہ،افغان شہری زاہد گرفتار؛ تفتیش کے لئے  پشاورمنتقل، پولیس

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت مٹھائی تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں۔کچا جیل روڈ پر معروف فضل سویٹس اینڈ بیکرز کا پروڈکشن یونٹ سیل

خیرپور:زرعی زمیں سے 13سالہ  بچے کی  لاش برآمد،کھڑا تھانے کی حدود گاوں لعل بخش بھٹی میں کساوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی

کندیاں:محلہ بڈھے خیل میں مکان کی تعمیر کے دوران دیوار گر گئی ملبہ کے نیچے ایک مزدور دب گیا۔

ترک صدر کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ، ٹرمپ اور نیتن یاہو  ڈیل آف سنچری امن نہیں قبضے کا منصوبہ ہے ،بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے ، کشمیرہمارے لیے وہی اہمیت رکھتا ہے جو آپ کے لیے  ہے،ترک صدر صدر طیب ایردوان

کوئٹہ : بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس,  چند مفادات پرست لوگ یونیورسٹی کے وجود کو برداشت نہیں کررہے

شاہ کوٹ: نواحی گاوں کوٹلہ میں پولیس پر مبینہ تشدد کی ایف آئی آر تھانہ صدر شاہکوٹ میں درج کر لی گئی

راجن پور:ظاہر پیر روڈ بینظیر پُل کے پاس 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں 2 افراد جاں بحق 4 افراد زخمی ۔ریسکیو

تاجروں اور دوکانداروں کو بنیادی اشیائے خوردونوش کا سرکاری احکامات کے مطابق مقرر سٹاک رکھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری۔

اوکاڑہ کے نواحی گاوں بھوکن میں 9 رکنی ڈکیتی گینگ گھر کا صفایا کر گیا۔پولیس

خیر پور میرس: وڈا مہیسر تھانے کی حدود میں بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

کراچی گلشن حدید میں لنک روڈ پر ٹریفک حادثہ تین پہیے والی موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق

پاکستان اور ترکی میں رابطےاسٹریٹجک پارٹنر شپ کا روپ دھار چکے ہیں،معاون خصوصی

سیہون شریف:بھان سعیدآباد کے قریب مسافر کار الٹ گئی، حادثے میں 6 افراد زخمی، زخمیوں میں بچے بھی شامل

سکھر:رینجرز اور کسٹم حکام کی اسمگلنگ کی روک تھام میں مشترکہ کارروائیاں، برآمد سامان میں 8500 کلو گرام خشخاش , 20140 کلو گرام چھالیہ شامل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا خیرمقدم۔

لاہور: مسلم لیگ ن نے اپنی ذیلی تنظمیوں کے عہدیداروں کی عمر کی حد مقرر کردی، 35  سال سے زائد عمر کا کوئی شخص یوتھ ونگ کا رکن یا عہدے دار نہیں رہ سکے گا

میاں چنوں:ٹرین کی زد میں موٹر سائیکل آنے کا معاملہ.نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج..

لاہور: مفخر عدیل نے فیصل ٹاون میں ایک گھر کرائے پر لے رکھا تھا، پولیس ذرائع

رائیونڈ۔۔ مانگامنڈی روڈ پر موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں 2 افرار جاں بحق 2 زخمی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ  جمعہ کی نماز ایوان صدر میں ادا کی۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس،اجلاس میں 2013 ایکٹ کے تحت ریگیولر ہونے والے ملازمین کا جائزہ

وہاڑی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر چوک وہاڑی میںاجتماع اور ریلی کا انعقاد۔

کامونکی:سرکل پولیس نے مجموعی طور پر 1کروڑ11لاکھ کا مسروقہ مال کیا،اے ایس پی نوشیروان علی

لاہور: شہباز شریف اور آصف زرداری کو اپنی رہائش گاہیں بھی پناہ گاہ میں تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

مریدکے ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی پریس کانفرنس و کھلی کچہری پولیس

چکوال:محکمہ لٹریسی اور جنگلات کے ملازم دو بھاٸیوں کے خلاف مقدمہ درج،یونس اور نوید کے خلاف آمدن سے زاٸد اثاثے بنانے کا الزام

شکرگڑھ:گھریلو ناچاکی پر خاوند نے بیوی کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا

سیالکوٹ:تھانہ صدر کے علاقہ ونجل میں جعلی پیر کا زیر زمین چالیس روزہ چلے کا انکشاف

کراچی۔ عثمان آباد عمارت میں دراڑ ایس بی سی اے کے انجینئرز پہنچ گئے ، تکنیکی طور پر عمارت کا جائزہ لیکر خالی کروانے کا فیصلہ کیا جائے گا

کراچی۔ عثمان آباد عمارت میں دراڑ ایس بی سی اے کے انجینئرز پہنچ گئے ،تکنیکی طور پر عمارت کا جائزہ لیکر خالی کروانے کا فیصلہ کیا جائے گا

ملتان:شیر شاہ کے علاقے میں کتے کاٹے سے بچے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،محکمہ صحت ملتان کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ سی او ہیلتھ کو جمع کروا دی

کراچی: عثمان آباد عمارت میں دراڑے پڑنے کا معاملہ ,سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم طلب ,ایس بی سی اے افسران پریشانی کا شکار

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے جاپانی سفیر کونیریو ماسودہ کی خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات

قومی اسمبلی اجلاس / وقفہ سوالات،وزیراعظم ہاوس کی گاڑیوں کی نیلامی سے وصول شدہ رقم 21 کروڑ 75 لاکھ روپے وصول ہوئے, وزیراعظم ہاوس کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے،آٹا بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں

لاہور: پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں اسپورٹس لیگ کے انعقاد کی منظوری دے دی،

اسلام آباد ہائیکورٹ،پی ایم ڈی سی کی بحالی کے بعد بلڈنگ سیل،بحال ملازمین کا داخلہ بند،پی ایم ڈی سی کے بحال ہونے والے ملازمین نے سیکرٹری صحت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

مظفرآباد:ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکلا اور پولیس میں شدید تصادم ،پولیس کی شیلنگ وکلا کا پتھراؤ. ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک وکیل اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی تصادم کا باعث بنی

نواب شاہ۔بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز میں پہلے یوم والدین کی تقریب ۔

سینیٹ اجلاس : سینیٹر نزہت صادق نے وزارت بحری امور کے پی ایس ڈی پی 2020-21 پر قائمہ کمیٹی کہ رپورٹ ایوان میں پیش کر دی، جائیداد میں خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحفظ اور محفوظ بنانے کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، جغرافیائی علامات رجسٹریشن اور تحفظ بل 2019 منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش، جغرافیائی علامات(رجسٹریشن اور تحفظ ) بل 2019 سینیٹ سے منظور

آئی جی پی خیبر پختون خواہ ثناء اللہ عباسی کا دورہ جنوبی وزیرستان

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ کی سپیشل برانچ کی نشاندہی پر کارروائی ،بلاک نمبر 18 میں زخیرہ کی  گئی چینی کے 4 ہزار تھیلے برآمد کر لیئے گئے ذرائع

لاہور: شفیق آباد کے علاقہ مئں زیرتعمیرپلازہ کی چھت گرگئی،2مزدورجاں بحق

خیبر پختونخوا میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح ،چیف سیکرٹری کاظم نیاز  نے پشاور ٹیچنگ ہسپتال میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کیا افتتاح کیا

قومی اسمبلی وقفہ سوالات،چینی پر موجودہ مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس کی شرح 8فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد کردی گئی، ساٹھ روپے کلو چینی کی قیمت مقرر کرتے ہوئے اس پر ٹیکس لے رھے ہیں ،مشیر خزانہ کا تحریری جواب

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترک صدر کے دورہ ء پاکستان اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے اہم بیان , آج ترک صدر رجب طیب اردگان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جس طرح اہم ایشوز کے حوالے سے ٹھوس اور واضح موقف اپنایا وہ مثالی ہے

سینیٹ میں ضابطہ دیوانی میں ترمیمی بل 2019منظوری کیلئے پیش ,جائیداد میں خواتین کی ملکیت کے حقوق کو تحفظ دینے اور محفوظ بنانے کا بل منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش ,بل وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے پیش کئے ,سینیٹ نے خواتین جائیداد حقوق کے نفاذ بل 2020 کی منظوری دیدی , ضابطہ دیوانی میں ترمیمی بل 2019سینیٹ میں منظور

جنوبی  افریقہ  کرکٹ  ٹیم  کا  دورہ  پاکستان  منسوخ  ہوگیا،  ذرائع

سیالکوٹ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ مبارک پورہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

عمرکوٹ؛الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 52عمرکوٹ ٹوپر ضمنی انتخابات کے جاری کردہ شیڈول میں تبدیلی۔ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 15اپریل کو ہوگی۔

پاکستانی نمک کو بھارتی پیکنگ میں عالمی مارکیٹ میں فروخت کا راستہ روکنے کا فیصلہ,حکومت پاکستان اپنے برانڈ کے ساتھ پاکستانی نمک دنیا میں فروخت کرے گی,وزارت تجارت کا اعلان

قومی اسمبلی وقفہ سوالات ،گزشتہ مالی سال ی نسبت ملکی برآمدات میں کمی ہوئی ہے، وزارت تجارت کااعتراف ،مالی سال 2017-18 میں برآمدات 23.20 ارب ڈالر رہیں وزارت تجارت کا تحریری جواب

راجن پور ۔ راجن پور کے علاقے ٹھل ہیرو میں ٹڈی دل کا حملہ

صوبہ پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت سرگرم،صوبے میں مختلف سرکاری محکموں کی عرصہ دراز سے خالی زمینوں پر گراﺅنڈز بنانے کا فیصلہ

چیئر مین سینیٹ نے پیر کے دن کو مہنگائی پر بحث کیلئے مختص کر دیا ،پیر کو پورا دن مہنگائی پر بحث ہوگی چیئرمین سینیٹ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

مسلم  لیگ  ن  کی  رہنما  عظمی  بخآری  کی  میڈیا  سے  گفتگو، آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کو اسمبلی میں کیوں نہیں پیش کیا گیا

رائیونڈ قصور روڈ پر ٹریفک حادثہ خاتون ٹریکٹر تلے آکر جاں بحق 2 افراد زخمی

ترجمان پاور ڈویژن کا سرکلر ڈیٹ، کل واجبات اور واجب الدا محصولات کے حوالے سے بیان،ستمبر 2018 میں کل واجبات 1.33ٹریلن روپے تھے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبہ بھر میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دارو ں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم۔

پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال او انیس قائم خانی کا پریس کانفرنس سے خطاب، دو روزہ تنظیمی دورے پر سکھر پہنچے ہیں. مصطفی کمال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ترک صدر کے پاکستان کے قومی مفادات میں ساتھ دینے کے بیان کا خیر مقدم

کراچی: موٹرسائیکل سوار بچہ کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کے اندر پہنچ گیا،پریکٹس ایریا کے باہر رینجرز نے بچے کو روک لیا

پنڈی بھٹیاں:پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں،16 خطرناک اشتہاریوں سمیت 57 ملزمان گرفتار

کوٹ مٹھن:نواحی علاقہ گلووالی میں گنے کی باقیات کو آگ لگنے کے دوران بچہ جھلس گیا۔۔ریسکیو

لاہور :گور نر پنجاب سے زیر تر بیت غیر ملکی سفارتکاروں کے35رکنی وفد کی ملاقات

مہمند:کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے حوالے سے ہیڈکوارٹر غلنی میں آگاہی واک

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ون آن ون ملاقات،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر ترک صدر کا استقبال کیا

گجرات ۔ کبڈی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے آزربائیجان کو شکست دے دی۔

ملتان ، سرائیکستان نوجوان تحریک کا علیحدہ صوبہ کے قیام کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

علی پور : عوامی مسائل کے حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

نفیسہ شاہ کی میڈیا سے گفتگو ,کل اسی مقام پر شہزاد اکبر جس کو ہم پہلے شہزاد اکونٹبلٹی اکبر کہتے تھے ,اب ان کو شہزاد پریس کانفرنس اکبر کہتے ہیں

پشاور:نیب آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

لاہور: وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی اور ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین نے کھلی کچہری لگائی۔

نوکنڈی:ایرانی سیکورٹی فورسز نے 51 پاکستانی گرفتار کر لیے،جو بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے

جھل مگسی کے علاقے باریجہ چھتی ندی کے موڑ پر لسبیلہ سے خضدار جانے والہ  باراتیوں سے بھرامزدا ٹرک الٹ  گیا۔ حادثے میں5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ،30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اسپتال منتکل کر دیا گیا ، لیویز ذرائع

لاہور: ہم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے خواہاں تھےوسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے اضافہ کے بعد90ہزار750روپے ہوگئی

پشاور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ حج کوٹہ ختم کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت،عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور وحج کو نوٹس جاری کردیا

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کی اسلام آباد میں جاری اعلیٰ سطحی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات

میاں چنوں: ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری.،3افراد گرفتار

استور۔گزشتہ تین روز سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان اور ترکی کے درمیان اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس, وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ صدارت

اسلام آباد تھانہ آئی نائن پولیس کی بڑی کارروائی,لاکھوں روپے چوری کرکے گھر میں آگ لگانے کا ڈرامہ رچانے والا ڈرائیور گرفتار

جلال پور بھٹیاں:ونیکے روڈ پر گیس سلنڈروں کی دوکان پر آگ لگ گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کا مقدمہ بنانے کے وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کا وفد پی آئی اے کی پرواز کے PK 236 دبئی سے اسلام آباد پہنچ گیا

کراچی: یونان کے شہزادے نیکولس اور شہزادی ٹاٹیاناکا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزکا دورہ

گجرات۔ورلڈ کبڈی کپ دوسرا میج انگلینڈ اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔بھارت نے آٹھ پوائنٹس سے انگلینڈ کی ٹیم کو ہرا دیا

صوابی ;پولیس اہلکار گوھر علی پر گاڑی چڑھانے والے ملزمان گرفتار ڈی پی اؤ صوابی عمران شآھد کی پریس کانفرنس

صوابی ;پولیس اہلکار گوھر علی پر گاڑی چڑھانے والے ملزمان گرفتار ڈی پی اؤ صوابی عمران شآھد کی پریس کانفرنس

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلمان سے پاکستان میں برٹش ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر (Dr. Christian Turner) کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقات۔

جوڈیشل میجسٹریٹ غربی کراچی،سنگدل شوہرکابیوی پر قاتلانہ حملہ کیس،پولیس نے ملزم کو جوڈیشل میجسٹریٹ ایسٹ میں پیش کردیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیردفاع کی ملاقات،آئی ایس پی آر

۔جھل مگسی کے علاقے میں مزداٹرک کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔۔۔لیویز ذرائع

انسدادہشتگردی عدالت,حساس ادارے کے افسر  کے قتل کیس کی سماعت۔گرفتار ملزمان نعمان عرف ماڑو اور فاروق عرف بابو عدالت میں پیش۔پولیس  ملزمان کے خلاف قتل کیس میں ملوث ہونے کے شواہد جمع کرنے میں ناکام

سیہون کی عدالت میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، معطل سول جج عدالت میں پیش، عدالتی حکم پر بنی بورڈ ٹیم کو اپنا بیان رکارڈ کرادیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کی ورلڈ بینک کے گلوبل لیڈ برائے لیبر اینڈ سکلز مس اندرا سنٹوس سے ملاقات

ملک امین اسلم کی پریس کانفرنس :گرین کلائمٹ  فنڈ سے ہم نے سینتس ملین ڈالر کی امداد حاصل کی ہے ،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ذرعات میں تیزی اور بہتری لا سکیں

About The Author