دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر میں پنچایتی انتخابات کرانے کا اعلان

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں افسران کو ٹریننگ دی گئی۔

سرینگر،(ساؤتھ ایشین وائر)

گورنر انتظامہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں افسران کو ٹریننگ دی گئی۔

اس ٹریننگ پروگرام میں افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ آنے والے پنچایتی انتخابات کی تیاری کریں۔

بارہمولہ میں یہ الیکشن سات مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔

2163 پنچایتوں اور 148 سرپنچوں پر مشتمل اس ضلع میں یہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے بتایا کہ ‘ہم نے پوری تیاری کی ہے اور 15 فروری کو پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔’
آنے والے پنچایت انتخابات کے تناظر میں ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ کولگام میں پولنگ عملے کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ضلع سطح کے ماسٹر ٹرینرز، آر اوز اور اے آر اوز کو اُن کی زمہ داریوں اور رول کے بارے میں معلومات دی گئیں۔

ان اہلکاروں کو کہا گیا کہ وہ انتخابات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔

تربیتی پروگرام میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر عمران خان ریٹرننگ آفیسرز اور دیگر متعلقین نے شرکت کی

About The Author