دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایس ایس پی مفخرعدیل اغواء ہوئے یا خود غائب،لاہور پولیس کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی

لاپتہ افسر کی گاڑی برآمد،،، موبائل کی آخری لوکیشن کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا

ایس ایس پی مفخر عدیل اغواء ہوئے یا خود غائب،، لاہور پولیس کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی،، لاپتہ افسر کی گاڑی برآمد،،، موبائل کی آخری لوکیشن کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا،،، اہل خانہ کی جانب سے اب تک کوئی درخواست جمع نہیں کرائی گئی،

پنجاب پولیس کے سینئر سپرینٹنڈنٹ کا دو روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا،،، ذرائع کے مطابق جوہر ٹاون میں نجی شاپنگ مال کی پارکنگ سے مفخر عدیل کی گاڑی برآمد کر لی گئی

ایس ایس پی کے موبائل کی آخری لوکیشن بھی اسی علاقے کی ہے،،، جس کے بعد سے مفخر عدیل کا فون مسلسل بند ہے،، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو مفخر عدیل کی معاونت ان کے دوست شہباز تتلا کے اغوا میں درکار تھی،، ابتدائی تحقیقات میں حالات مفخر کے اغوا کی بجائے خود غائب ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں
مفخر عدیل کی بیوی نے اب تک کوئی درخواست بھی جمع نہیں کرائی، ایس ایس پی کے دوست شہباز تتلا کے اغوا کا مقدمہ مغوی کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کر لیا گیا تھا،

آئی جی پنجاب نے بدھ کے روز مفخر عدیل کی مبینہ گمشدگی سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کیا تھا،

About The Author