دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میشا شفیع اور علی ظفر تنازع:سیشن عدالت نے میشا شفیع کی درخواست پر کارواٸی روکنے کا حکم دے دیا

میشا شفیع نے علی طفر کیخلاف دو سو ہرجانے کا دعوای داٸیر کر رکھاہے

میشا شفیع اور علی ظفر تنازع ۔۔۔۔۔سیشن عدالت نے میشا شفیع کی درخواست پر کارواٸی روکنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔میشا شفیع نے علی طفر کیخلاف دو سو ہرجانے کا دعوای داٸیر کر رکھاہے

لاہور سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا۔۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کی درخواست پر کاروائی روکنے کا حکم دیا۔۔۔

عدالت نے علی ظفر کے سو کڑوڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔۔۔۔

علی ظفر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے،

میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے جس کے باعث پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی عدالت میشا شفیع کی درخواست پر سماعت روکنے کا حکم دے۔۔۔

عدالت نے علی ظفر کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت اٹھارہ فروری تک ملتوی کر دی۔۔

About The Author