اسلام آباد:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جرمنی کے سفیربرنارڈ شیلاگیک کی ملاقات
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جرمن سفیر برنارڈ شیلاگیک میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی۔ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ
دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے بعد جرمن معیشت کی حیران کن ترقی مثالی ہے، خواہش ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تجارتی رابطوں میں مزید اضافہ ہو،
جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مثبت خیالات پر جرمن سفیر برنارڈ شیلاگیک کا اظہار تشکر، ملاقات میں سلیم مانڈوی والا، نیر بخاری اور شیری رحمان بھی موجود تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ