دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مجھے گرفتار کیا گیا تو تحریک چلانے کیلئے آصفہ موجود ہوں گی، بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا میں پبلک آفس ہولڈربھی نہیں رہا،کمپنی کا شیئرہولڈر بنا تو عمر7سال تھی،امید نہیں تھی کہ 7سال کے بچے پر کیس بنایاجائےگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو تحریک چلانے کےلیے آصفہ بھٹو زرداری موجود ہوں گی،میری گرفتاری غیرقانونی اور غیر آئینی ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی آج قومی احتساب بیورو اسلام آباد میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا نیب کی جانب سے بار بار ہراساں کیا جارہا ہے،نیب اور حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا سابق چیف جسٹس نے ایک سال قبل خود کہا تھا کہ میں بے گناہ ہوں،وکلا برادری قانون اور جمہوریت کے ساتھ ہے،انہوں نے بھی بیان جاری کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 8،7ماہ سے نیب کو کوئی اعتراض نہیں تھا،پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کےخلاف جدوجہد کا اعلان کیا تو نوٹس آگیا،میرے اعتراضات کے باوجود آج نیب میں پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سوالوں کا3بار جواب دے چکا ہوں،پرائیویٹ ٹرانزیکشن سے نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کے پاس کوئی جواز نہیں کہ مجھے بلاکر پوچھا جائے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا میں پبلک آفس ہولڈربھی نہیں رہا،کمپنی کا شیئرہولڈر بنا تو عمر7سال تھی،امید نہیں تھی کہ 7سال کے بچے پر کیس بنایاجائےگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہااپنی جدوجہدسےپیچھےنہیں ہٹیں گے،عمران خان سے کہتا ہوں ہم اور عوام پی ٹی آئی ایم ایف کے بجٹ کو نہیں مانتے،ہم آپ کے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو پھاڑ کر پھینک دیں گے۔

انہوں نے کہا آپ نے عوام کا معاشی قتل کردیا اور کہتے ہیں قبر میں سکون ملےگا،

ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا افسوس سے کہتا ہوں کہ لیڈر آف ہاوَس اور اپوزیشن لیڈر ایوان میں نہیں ہوتے،امید ہے اپوزیشن لیڈر جلد وطن واپس آئیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا پیپلزپارٹی کے کارکن جانتے ہیں کہ جدوجہد کیسے کرنی ہے،مجھے گرفتار کیا گیا تو تحریک چلانے کےلیے آصفہ بھٹو زرداری موجود ہوں گی،میری گرفتاری غیرقانونی اور غیر آئینی ہوگی۔دباوَ کے باعث پیپلزپارٹی کا کوئی کارکن پیچھے نہیں ہٹے گا۔

About The Author