وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان پاکستان پہنچ گئے،،،،اعلی سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ آیا ہے جس میں کابینہ کے ارکان، اعلی حکومتی عہدیداران، ترک کارپوریشنز کے سربراہان اور سی ای اوز شامل ہیں۔ دو روزہ دورے کے دوران ترک صدر سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
وہ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔۔
دو روزہ دورے کے دوران اہم معاہدوں پر پر دستخط اور برادار ملکوں کے سربراہان کے درمیان مشترکہ میڈیا کانفرنس بھی ہوگی۔
صدر اردوان جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کا پاک ترک کاروباری و سرمایہ کاری فورم سے بھی خطاب ہو گا ۔ فورم کے ذریعے دونوں ممالک کی ممتاز کاروباری و سرمایہ کار برادریوں کو قریب لانے میں مدد ملے گی ۔ اعلیٰ سطحی اسٹرٹیجک تعاون کونسل فیصلہ سازی کا اعلی ترین فورم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اسٹرٹیجک سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
ترک صدر اپنے دو روزہ دورے میں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سمیت عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔۔ ان کے دورے کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور