ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں صوبائی الیکشن میں ‘عام آدمی پارٹی’ نے 70 نشستوں میں سے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے- عوامی سیاست اور عام آدمی کے بھلے کی سیاست کے نام پر عام آدمی پارٹی نے دہلی صوبے میں اپنے گزشتہ پانچ سالہ دور میں کئی ایسے کارنامے کرکے دکھائے جن کو لبرل اکنامک ماڈل میں ‘ناممکن’ قرار دیا جاتا ہے اور پاکستان میں شومئی قسمت کسی ایک صوبے میں آج ایسی پارٹی برسراقتدار نہیں ہے جو ہندوستانی عام پارٹی جیسا کام کرکے دکھائے:
دلّی میں 35 بڑے ہسپتال ،1250 بڑے کلینک ایسے ہیں جہاں سارا علاج مفت ہوتا ہے چاہے روپے کا ہو یا 50 لاکھ کا – 1797 غیر قانونی کالونیاں ہیں دلّی میں اور 1281/بارہ سو اکیاسی کالونیاں میں پینے کا صاف پانی، سڑکیں پکّی، کلنیک بنوائے جاچکے ہیں، گلیاں پکّی ہو گئی ہیں( کچی آبادیوں میں کل 40 لاکھ افراد آباد ہیں اور عام آدمی پارٹی کی حکومت نے بی جے پی کی حکومت کو 2016ء میں لکھ کر بھیجا کہ دلّی کے 40 لاکھ لوگوں کو مالکانہ حقوق دے دیے جائیں- ابتک 20 افراد کو رجسڑی ملی ہے- اروند کیجروال کہتے ہیں بی جے پی اور کانگریس نے بارہا الیکشن میں وعدے کیے لیکن وعدے ایفا نہیں ہوئے)
اروند کیجروال کی عام آدمی پارٹی نے 200 یونٹ تک بجلی اور 20 ہزار لٹر تک پانی دلّی واسیوں کے لیے مفت کیا- عورتوں کے لیے دہلی انٹرسٹی بس سروس میں سواری مفت کردی- سرکاری اسکولوں کے حالات بہتر سے بہتر کیے-
غیرقانونی آباد کالونیوں میں سیور، محلہ کلینک، واٹر سپلائی اور پکی سڑکوں اور سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کا وعدہ کیا ہے ( ہمارے ہاں حکومت اور عدالتیں تک غریبوں کے جھونپڑے اور گھر تورنے کے احکامات جاری کیے جارہے ہیں)
اس بار وہ طلباء کے لیے انٹرسٹی بسوں میں سفر بالکل مفت، سب جھگیوں کی جگہ پختہ مکانات، عورتوں کے تحفظ کے لیے محلہ مارشل کمیٹیوں کے قیام، بجلی کی تاروں کو زیرزمین کرنے، 24 گھنٹے بجلی اور صاف پانی کی ہر ایک گھر کو فراہمی سمیت دس حقوق کی مکمل ضمانت کے ساتھ برسراقتدار آئی ہے- یہ دس حقوق کی ضمانت معمولی نہیں ہے-
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر