نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف کے دور حکومت میں چینی، آٹا اور دالیں کتنی مرتبہ مہنگی ہوئیں؟

گھی، آئل فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں 73 بار اضافہ ہوا اور 25 مرتبہ کمی ہوئی

آٹا اور چینی بحران نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا تو حکومت بھی پریشانی سے بچ نہ پائی ۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں چینی، آٹا اور دالیں کتنی مرتبہ مہنگی ہوئیں ۔

تمام تفصیلات قومی اسبملی میں پیش کر دی گئیں ۔ وزارت صنعت و پیداوار نے تحریری جواب میں بتایا کہ گھی، آئل فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں 73 بار اضافہ ہوا اور 25 مرتبہ کمی ہوئی ۔

مہنگائی، مہنگائی اور مہنگائی ۔ عوام پریشان ہیں تو ان کے نمائندوں کو بھی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔

تحریک انصاف کی حکومت میں یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کتنی مرتبہ مہنگی ہوئیں ۔ کمی کتنی بار کی گئی ۔ قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کر دی گئیں ۔

وزارت صنعت و پیداوار نے تحریری جواب میں بتایا کہ اگست 2018 سے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں 4 بار اضافہ ہوا ۔ قیمت میں تین مرتبہ کمی بھی ہوئی ۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر اگست 2018 سے آٹا سات بار مہنگا جبکہ 4 بار سستا ہوا ۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اگست 2018 سے چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 12 بار اضافہ ہوا ۔

اس عرصے کے دوران گھی، آئل فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں 73 بار اضافہ ہوا ۔

وزارت صنعت و پیداوار نے مزید بتایا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو 6 ارب روپے جاری کیے ۔

یوٹیلٹی اسٹورز کو 5 ارب خریداری اور 1 ارب ماہانہ سبسڈی کی مد میں دیے گئے ۔

About The Author