نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12فروری 2020: آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

ظاہر پیر ۔موٹروے ایم 5 پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی ،ایک شخص جانبحق ۔ریسکیو

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غریب پورٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی،1لاکھ 30ہزار روپے مالیت کی گمشدہ رقم  مالک کو واپس کردی،مسافر محمد اختر ابوظہبی سے پرواز پی کے 262پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا

آج ملک کےاکثر مقامات پر موسم  خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابر آلو د رہےگا،،شمالى علاقہ جات میں موسم شديد سرد رہنے کا امکان،،محکمہ موسميات

شگر: 2 ہفتے کے وقفے کے بعد شگر اور گردونواح میں ایک بار برف باری کا سلسلہ شروع ،برف باری سے پوری وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

لانڈھی شیر پاوں F1 ایریا کے قریب کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ڈی آئی خان:تھانہ صدر کی حدود میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دھشت گردوں کا راکٹ حملہ،۔دہشت گردوں کی تعداد دس سے بارہ تھی،۔دہشت۔گرد موٹرسائیکلوں پر آئے تھے۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار

مردان گاڑی چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار۔،راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد،گرفتار ملزم کا تعلق مبینہ طور پر پنجاب پولیس سے ہے ایکسائز حکام

نو شہرہ ؛۔ پبی کے محلہ ڈا گئی میں  شو ہر گھر کے اندر اپنی بیوی کو قتل  کر کے فرار ہو گیا

دکی:مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آنے سے دوکان کن زخمی،ہسپتال ذرائع

خانیوال: اڈہ گل آباد 10 ایٹ اے آر گھر میں چائے بناتے ہوئے گیس سیلنڈر پھٹ گیا۔ حادثہ میں 15 افراد زخمی۔

تحصیل سندھڑی میں ایک اور پولیو کا کیس ظاہر رواں سال پولیو کے مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کے تیسرے مریض کے جزے اسلام آباد کے نیشنل لیب میں بھیجے گئے ہیں

لاہور: قومی احتساب بیورو کے  پراسکیوٹرز ,آفیسرز اور رجسٹرار کمروں سے محروم ہوگئے، احتساب عدالتوں میں اہم  کیسز کی پیروی کرنے والے پراسکیوٹر کو چائے سٹال کی دوکان میں بٹھا دیا۔

ساہیوال ، اوکاڑہ ، دیپال پور،جھنگ ٹڈی دل کی یلغار تھل کے علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ، جھنگ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ جات میں ٹڈی دل کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے کمبٹ آپریشن جاری

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی قائد آباد میں گورنمنٹ گرلز ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کالج انڈسٹریل ایریا لانڈھی پہنچ گئے.صوبائی وزیر کے اچانک کالج پر پہنچنے پر موجود نان ٹیچنگ اسٹاف کے علاوہ کوئی بھی استاد موجود نہیں تھا.

اٹک۔پنڈی فتح جنگ روڈ شاہ پور ڈیم کے قریب حادثہ، ایک شخص جاں بحق۔۔۔۔۔حادثہ روڈ پر کھڑے خراب ٹرالرکے پیچھے موٹر سائیکل کی ٹکرسے پیش آیا

لاہور: ملتان کے ہوٹلوں میں بلوچستان اور سندھ کے باسیوں کو شراب فروخت کرنے کا انکشاف،ملتان ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے اپنے ہی لیٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا

گھوٹکی۔ وائلڈ لائف ٹیم کا سرحد بائی پاس پر چھاپہ۔ممنوعہ پرندے پکڑے گئے ۔ممنوعہ فاختہ پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ محکمہ جنگلی جیوت زرائع۔

آئی ایم ایف وفد کی قومی اسمبلی و سینٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت،آئی ایم ایف وفد کے ساتھ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔

کراچی کی احتساب عدالت نے کراچی کہ ساحل پر سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس پر سماعت 4مارچ تک ملتوی کردی

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر  ریلوے کو 3 ماہ میں مکمل آپریشنل کرنے کا حکم،ریلوے خسارہ کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

سندھ ہائیکورٹ،لیاقت آباد کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ،عدالت نے غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائیکورٹ، عدالت نے نیب سے منظور وسان کے خلاف 11 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں بھی 11 مارچ تک توسیع

کراچی: ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

ڈگری: ڈگری کے مقامی اسکول میں سالانہ دو روزہ سائنسی نمائشی میلے کا انعقاد

لاہور ہائیکورٹ،چئیرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر، آئینی درخواست شہری شعیب لطیف کی جانب سے دائر کی گئی ہے

سندھ ہائیکورٹ،لاپتہ شہری وقار حسین کی گمشدگی کا معاملہ، عدالت نے حکومت سندھ،ڈی جی رینجرز،ائی جی سندھ سمیت دیگر سے 11 مارچ تک جواب طلب کرلیا

دنیاپور : نواحی گاوں چک پانچ ایم سے نوجوان پانچ ماہ سے غائب ،پولیس مقدمہ درج کرکے خاموش، والدین ،بیوی اور پانچ بچے غم سے نڈھال

ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت نوول کرونا وائرس کا اجلاس ،وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر الللہ بخش ملک این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجرجنرل عامراکرام شریک ہوئے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، ڈاکٹر ظفر مرزا

سندھ ہائیکورٹ :نیب میں انکوائری اور انویسٹی گیشن رولز بنانے کے لئے درخواست پر سماعت 11مارچ تک ملتوی ،نیب حکام نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی

احتساب عدالت اسلام آباد ،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت 24فروری تک ملتوی

احتساب عدالت اسلام آباد، بندی پور پاور پلانٹس ریفرنس  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بریت کی درخواست دائر کردی

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے درخواست پر سماعت 25فروری  تک ملتوی

ضلعی انتظامیہ پشاور اور ٹاؤن فور انتظامیہ کا پشاور کے علاقے  سوڑیزئی بالا میں تجاوزات  کے خلاف  آپریشن،اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین کی سربراہی میں  12 سے زائد غیرقانونی تعمیرات مسمار ،ترجمان

سندھ ہائیکورٹ ،مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف غیر  قانونی الاٹمنٹ کرنے سے متعلق ریفرنس کا معاملہ ،ریفرنس کے شریک ملزم زین ملک کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 19فروری تک ملتوی

اسلام آباد۔   تربیلا میں پانی کی آمد  14 ہزار700 کیوسک اور اخراج  48 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد10   ہزار  400 کیوسک اور اخراج  30  ہزار  کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 62 ہزار  400کیوسک اور اخراج  61 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

اسلام آباد:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف وفاقی پولیس کے جوانوں کے جانی نقصان پر حکم نامہ جاری ،کسی بھی ریڈ سے پہلے متعلقہ ایس پی کی منظوری لازمی قرار ،ریڈ پارٹی میں سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایس کے افسران و اہلکار شامل ہوں گے ؛ مراسلہ

لاہور۔طیاروں کی کمی تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

مظفرگڑھ: قنوان چوک کے قریب مین بازار میں مارکیٹ کی عمارت گرنے کا واقعہ،حادثے کے24 گھنٹوں بعد بھی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا سلسلہ جاری ،حادثے کے سوگ میں انجمن تاجران نے آج بازار بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

سرگودھا ۔ پولیس رویے کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کردی ، اے ایس پی سٹی کا وکلاء کیساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے ۔ وکلاء

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ ،‏پاکستان کے عوام کا خون چوس کرغریبوں کے پیسے پر پلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں،مافیا کے سرغنہ لندن میں ہیں، خواجہ آصف صاحب کو چاہیے وہاں رابطہ کریں

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ،انٹر بینک میں ڈالر 154.41 سے کم ہوکر 154.37 روپے کا ہوگیا ،فاریکس ڈیلرز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 340 پوائنٹس کا اضافہ 100انڈیکس 40 ہزار  پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجد ملہی کی ملاقات۔

سپریم کورٹ میں کراچی میں فلاحی  پلاٹ پر پلازہ کی تعمیر اور جعلی بنک اکائوٹس کیس کے ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت 2ہفتوں کے لئے ملتوی

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کو بھی پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کا شدت سے انتظار ،پی ایس ایل سیزن فائیو کا شدت سے انتظار کررہا ہوں، عامر خان

قصور۔۔نواحی علاقہ کھارا کا رہائشی جیل پولیس کے  مبینہ تشدد سے جاں بحق

اسلام آباد ہائیکورٹ کرونا وائرس، چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے اور حکومتی اقدامات سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کومذاق قراردیدیا، پندرہ ارب کاپیکج غریبوں کے ساتھ عجیب مذاق ہے۔وزیرزراعت اسماعیل راہو

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی رزاق آباد میں اے آر جی گورنمنٹ کالج پہنچ گئے.صوبائی وزیر نے کالج میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا.

اوکاڑہ: قومی شاہراہ پر پنجند ملٹری فارم کے پاس ٹرک نے مسافروں سے بھرے رکشہ کو ٹکر مار دی۔3افراد زخمی، ریسکیو زرائع

اٹھارہ ہزاری:پنجاب ایگزامینشن کمیشن حکام مانیٹرنگ کا عمل بہتر نہ بنا سکے ،آٹھویں جماعت کا آج ہونے والا پرچہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوگیا

احتساب عدالت اسلام آباد، ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے وکالت نامہ جمع کرا دیا ،عدالت نے آصف علی زرداری کو دوبارہ سمن جاری کردیا ،کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی

لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مولانا فضل الرحمن کو مشورہ ،حکومت کے ساڑھے تین سال باقی ہیں مولانا احتجاج نہیں عام انتخابات کا انتظار کر یں ‘چوہدری محمدسرور

کلورکوٹ: ایم ایم روڈ فاضل کے قریب ملتان سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،12مسافر زخمی ،دو کی حالت تشویشناک، ریسکیو ذرائع

اٹک۔پنجاب حکومت کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کاروائیاں شروع کر دی ،اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ کا چاول کے گودام پر چھاپہ،غیر قانونی چاولوں کے گودام پر چھاپہ مار کر 242 تھیلے بر آمد

رحیم یار خان:سٹیلائٹ ٹاون کے علاقے میں 2 سالہ بچی پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی،بچی کو گھر کے باہر سے برقہ پوش خاتون نے اغواء کیا ورثاء کا الزام

سال 2020 کو خیبرپختونخوا کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سال قرار دے چکے، وزیراعلی محمود خان

حکومت نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ، کل بھی کہا آج بھی کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائے ، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد: وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کی پنجاب میں انٹری،صوبے کے نوجوانوں کو قرض کی تقسیم آج سے شروع ،صدر مملکت عارف علوی سیالکوٹ سے چیکس کی تقسیم کا آغاز کیا۔

لاہور. لیپ ٹاپ اسکیم ووٹ بینک بڑھانے کا منصوبہ تھا. ہم لیپ ٹاپ دینے نہیں بلکہ تعلیمی اداروں میں لیبز بنانے کے حق میں ہیں. وزیر تعلیم پنجاب راجا یاسر ہمایوں

اسلام آباد:انسداد منشیات عدالت،ایفی ڈرین کوٹہ کیس، علی موسی گیلانی عدالت میں پیش ہوگئے ،عدالت نے پیش ہونے پر علی موسی گیلانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

ملتان۔نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس کے شبہ میں مزید دو مریض داخل،مریضوں کی تعداد چھ ہو گئی ، محکمہ صحت

قومی اسمبلی اجلاس/وزارت صحت کا تحریری جواب، اکثر دواساز کمپنیوں نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ادویات کی قیمتوں میں کمی کی ہے ، چند کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لئے ہیں

بھیرہ۔۔۔۔ماڈل ہائی سکول بھیرہ کے بالمقابل قبرستان پر قبضہ کے خلاف مرد و خواتین کا احتجاج

جے وی اوپل 225 کیس میں بلاول کی طلبی کا معاملہ ،چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کل نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ، بلاول بھٹو کی جانب سے تحریری جواب نیب میں جمع کروایا جائے گا،قانونی ٹیم

کامونکی:پتنگ اڑاتے ہوئے سلامت پورہ میں12سالہ لڑکا چھت سے گرکر جانبحق،علی حیدر والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

جڑانوالہ۔۔چار سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جا ں بحق۔

آبادی میں اضافہ کی وجہ سے ملک میں زمینی پانی خطر ناک حد تک کم ہو گیا ہے،2 اعشاریہ 88 ملین ایکر فٹ گنجائش کا منگلا  ڈیم اپریزنگ،صفر اعشاریہ  892 ملین ایکڑ فٹ کا گومل زام ڈیم مکمل کئے گئے، قومی اسمبلی میں وزارت آبی وسائل کا تحریری جواب

تحریک انصاف کی حکومت میں یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ،آٹا اور دالیں کتنی  بار مہنگی ہوئی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش،اگست 2018 سے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی  کی قیمتوں میں 4 بار اضافہ ہوا،وزارت صنعت و پیداوار کا تحریری جواب

پاکستان  ریگو لیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو کا وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد کی زیر صدارت دوسرا اجلاس  ،ھماری حکومت کاروباری طبقے کے لئے آسانیا ں پیدا کرنے کے لئے کوشاں ھے رزاق داؤد

گوجرانوالہ میں منچلوں کی بسنت منانے کی تیاریاں پولیس کا کریک ڈاؤن بھی جاری ۔تھانہ کوتوالی پولیس نے کارروائی کرکے ایک ہزار سے  ہزاروں پتنگیں پکڑ لیں

پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2020 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد. ترجمان پاک بحریہ

سپریم کورٹ/سندھ ریزرو پولیس غیر قانونی بھرتیاں کیس,جس نے بھرتیاں کی اسکے کیخلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا,جنکی تقرریاں ہوئی انہیں فارغ کردیا، چیف جسٹس

لاہور:  وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 15 ار ب روپے کی سبسڈی عام آدمی کے بڑا ریلیف ہے۔اعجازاحمدچوہدری

وزیرآباد صحت انصاف کارڈ میں بے انصافیاں شروع ,وزیرآباد صحت کارڈ سروس چاجز کی مد میں چار سو روپے وصول کئے جانے لگے

قصور۔ قصور بائی پاس تیز رفتار ٹیوٹا وین ریلوے پھاٹک کے پلر سے ٹکرا گئی ۔ حارثہ میی 18 افراد شدید ذخمی

ننکانہ صاحب:کییڈا،جرمن، انڈیااور آسٹریلیا کی کبڈی ٹیموں کی   گوردوارہ جنم استھان آمد ,کبڈی ٹیموں کو سخت سیکیوٹی   میں گورودوارہ جنم استھان لایا گیا

ٹانک:علاقہ منزئی میں دہشت گردی  کابڑامنصوبہ ناکام,pولیس  نے دوبارودی سرنگ برامد کرکے ناکارہ بنادئے,بارودی سرنگ پھٹنے بہت بڑی تباہی کاامکان تھا پولیس

رحیم یارخان: شہر اور گرد و نواح میں ڈاکو راج، دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے بیوپاری سے اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا بہرہ مند تنگی کی زیر صدارت اجلاس،ڈریپ کے سی ای او کی عدم موجودگی پہ ممبران کمیٹی کا برہمی کا اظہار ڈریپ حکام کی بریفنگ سی ای او کے آنے پر ہو گی

لاہور: کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی موبائل شوگر کین ٹیسٹنگ لیبارٹری ناکارہ،موبائل شوگر کین لیبارٹری محکمہ خوراک کے گودام میں کھڑے کھڑے ناکارہ ہوگئی

شانگلہ :یوسی نصرت خیل میں پولیو واک کا اہتمام کیا گیا ،واک میں علاقاٸی عمایدین ۔محکمہ صحت مقامی ہسپتال کے اہلکاروں طلبا ٕ نے شرکت کی

اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو میں واقع گھر آگ لگ گئی،آگ سے دو کمروں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا

اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز نہ دینے کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت 21فروری تک ملتوی کردی،مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے

سندھ ہائیکورٹ ،احستاب عدالت میں ججز کی تقرری کا معاملہ ،عدالت نے  وفاقی سیکریرٹری قانون کو زاتی حیثیت طلب کر لیا، وفاقی سیکریرٹری قانون کل پیش ہوں اور بتائیں مسئلہ کیا ہے، عدالت

آئی ایم ایف وفد کی پارلیمانی کمیٹی خزانہ سے ملاقات، آئی ایم ایف وفد نے تجارت کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے، عائشہ غوث پاشا

انسدادِ منشیات عدالت نے رانا ثناءاللہ کی مسترد درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت میں جمع کروائے گیے ریکارڈ کے مطابق ملزم، کو ضروری دستاویزات فراہم کی جا چکی ہیں، تحریری حکم

سمندری۔ شہریوں کا محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج، بل زیادہ آنے پر شہری بلبلا اٹھے، شہریوں کی حکومت کے خلاف نعرے بازی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی و اقلیتی امور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت اجلاس۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین کو روکنے کا معاملہ زیر بحث

مٹھی کے گائوں واڈھن میں زہریلہ کھانہ کھانے سے 7 سالہ بچی جانبحق۔ ایک ہی گھر کے مزید 3 خواتین،6 بچوں سمیت 10 افراد بیہوش۔

شہر میں کے ایم سی کے بڑے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں ،شہر کی سب سے بڑی مارکیٹ کی دکانیں توڑنیں کا فیصلہ کرلیا گیا ،لی مارکیٹ کی سات سو دکانیں اگلے ہفتے توڑنے کی تیاری کرلی گئی۔ حج سے متعلق تشکیل دی جانے والی سب کمیٹی کے کنوینئیر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے رپورٹ کمیٹی میں پیش کردی

صوابی۔ٹریفک  حادثہ میں شہید  پولیس اہلکار گوہر تاج کی نمازہ جنازہ  پولیس لائن شاہ منصور میں  ادا کردی گئی۔

کراچی میں خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب،خواتین کے سماجی تحفظ کے تناضر میں صنفی تشدد کا موضوع ،حکومت سندھ کے کمیشن برائے خواتین اور سماجی اداروں کے اشتراک سے تقریب منعقد، خواتین کا دن تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی پہنچ گئے

وفاقی اور صوبائی دارالحکمتوں میں سرکاری رہائش گاہوں کی تعداد کیا ہے ،وزارت ہاوسنگ نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں  اسلام آباد اور صوبائی دارالحکمتوں میں کل 28ہزار 4 سو 79 سرکاری مکانات اور فلیٹس موجود ہیں،وزارت ہاوسنگ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، پتوکی قصورکے علاقے میں سنیکس فیکٹری،2 سویٹس پروڈکشن یونٹس اور کریانہ مرچنٹ سیل، 150 من ناقص مال تلف

وزیر اعظم عمران خان سے سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا محمد ادریس اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی ملاقات،بچوں کے حقوق کےتحفظ  کے حوالے سے  کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بات چیت

لاہور: شوبز کی جوڑی صنم ماروی اور حامد علی کے درمیان خلع کا معاملہ ، فیملی کورٹ میں گلوکارہ صنم ماروی کے شوہر حامد علی نے جواب جمع کروا دیا

محکمہ ماحولیات اور مختلف سماجی تنظیموں کے شتراک سے پلاسٹک بیگ کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار،صوبائی وزیر باو رضوان ،کمشن سربراہ علی قریشی، ممبر اسمبلی عظمی کاردار، صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم، سمیت دیگر شریک ہوئے۔

کراچی: نیشنل کمیشن وومن خواتین کے لیے بھت کچھ کررہا ہے ابھی بھت کرنا ہے،کمیشن کی جانب سے محترمہ بنظر اور نصرت بھٹو ایوارڈ ملے مبارک دیتا ہوں ، سندھ میں 2 کروڑ 29 لاکھ 66 ہزار 478 خواتین کی تعداد ہے جو صوبے کی کل آبادی کا 48 فیصد ہے،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

لاہور: نصیر آباد ٹرین حادثہ، پولیس نے لاشیں ورثاء کے حوالے نہ کیں۔جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹے کی شناخت ہوگئی گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقے میں ماں بیٹا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے تھے

لاہور۔ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کا پلاسٹک بیگ کی روک تھام کے حوالے سے سیمئنار سے خطاب

لاہور: عدالتی حکم پر اسحاق ڈار کی رہائشگاہ سے پناہ گاہ ختم،ضلعی انتظامیہ نے گھر کے سامنے پارک میں کنٹینر لگا کر پناہ گاہ بنا دی

کراچی:سوئی سدرن کمپنی کے آپریشن گرفت میں تیزی،2  گیس چور گرفتار

سپریم کورٹ میں وزیر اعلی سندھ کی اہلیت کہ فیصلے پر نظر ثانی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور: عالمی مالیاتی بینک نے پنجاب حکومت کی سیاحت کے شعبہ میں ناقص کارگردگی پر راواں مالی سال کی قسط روک لی

وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے معدنی وسائل  شہزاد سید قاسم کی ملاقات

پاکستانی نثراد برطانوی شہری قمر رحمان کا بڑا اعزاز،برٹش مسلمز نامی تنظیم نے گوجر خان سے تعلق کرنےوالے قمر رحمان کو سالانہ ایچومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا ،برطانوی نژاد پاکستانی شہری قمر رحمان کو پروفیشل ان بزنس کے ایورڈ سے نوازا گیا

ڈائریکٹریٹ کالجز نے حاضری کا جائزہ لینے کیلئے واٹس اپ کا سہارا لے لیا،وزیر تعلیم کا کالجز اور اسکولوں میں صبح اسمبلی پابندی سے کرانے کا حکم

خیبر: جمرود جرگہ ہال میں "عوامی رسائی مہم” کی تقریب سے صوبائ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا خطاب

چمن: قبائلی رہنماوں کے بیٹوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری

ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چئیرمن خواجہ سلیمان صدیقی کی پریس کانفرنس،اوقاف ہند اور مسلم کی ملتان میں  4سے 5 ہزار دکانیں ہیں ،معاہدے اور قانون کے مطابق ہر تین سال بعد 25 فی صد کرایہ بڑھایا جاتا ہے،محکمہ اوقاف نے 5 ہزار کرایے والے کو بیس ہزار اور 15 ہزار روپے  والےکو 50 ہزار روپے کرایے کا نوٹس بھیج دیا گیا ،خواجہ سلیمان

گوجرانوالہ غیر قانونی تبادلوں کے خلاف پپلک ہیلتھ کےملازمین سڑکوں پہ آ گئے ،دوسرے روز بھی احتجاج

نارووال :  ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران  دکانداروں کا میونسپل کمیٹی کے عملہ پر تشدد کے خلاف ہڑتال

لاہور۔سوئی گیس سی این جی اسٹئشنز کو چار روز کیلئے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان سوئی گیس

لاہور: اراکین اسمبلی کے پولیس کے خلاف تحفظات دور کرنے کی کوششیں یا پولیس کے معاملات میں سیاسی مداخلت۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اراکین کے ساتھ میٹنگز میں پولیس کے اعلی افسران کو بھی طلب کرنا شروع کردیا

اسلام آباد ::وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ ،،،چیف کمشنر آفس کے باہر پراپرٹی ڈیلرز سراپا احتجاج ،،،،

لاہور پولیس کی وہیکل ویری فیکیشن اور ٹریکنگ کی ہفتہ وار رپورٹ،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 496 مشکوک گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی گئی

کراچی: گٹکے کے استعمال سے شہریوں کی ہلاکت کامقدمہ.. جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عدالت میں ملزمان کی پیشی..ملزمان کیخلاف مقدمے میں قتل  ک دفعہ 302 شامل کردیا گیا ہے تفتیشی افسر

اسلام آباد:مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا قومی اسمبلی میں معیشت بارے پالیسی بیان ، ہمیں اخراجات کو کم کرنا تھا، دفاعی بجٹ کو کم کرنے میں فوجی قیادت نے ہمارا ساتھ دیا،سویلین حکومت کے بجٹ میں 40 ارب روپے کی کمی کی گئی

لاہور: احتساب عدالت میں ہوم لینڈ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ،عدالت نے ملزم ندیم احمد کے 25 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

پشاور:پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑی پرعزم،کھلاڑیوں کا پشاور کی نجی یو نیورسٹی کے سپورٹس گالا میں شرکت

پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2020 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد. ترجمان پاک بحریہ

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سمنگلی پی ایف بیس فلائی اور کا افتتاح کر دیا

رحیم یار خان/ 2 سالہ بچی لا پتہ ہونے کا معاملہ، اغواء ہونے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی,. سیٹلائٹ ٹاؤن میں 2 سالہ بچی دو شابا  اغواء کرلی گئی ۔ ورثاء

شیخوپورہ. پولیس کی کاروائی بڑی تعداد میں پتنگیں پکڑ لیں,پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

سوات:سیاحت اور سوات لازم وملزوم ہیں، سڑکوں کی تعمیر سے امسال زیادہ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، کمشنر مالا کنڈ ڈویژن ریاض محسود

ملتان: ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکار چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اہلکار نے شارجہ سے آنے والے مسافر کے سامان سے سونے کی قیمتی چار کنگن نکال لیئے، ائیرپورٹ زرائع

کراچی: ترجمان سندھ حکومت ناصر شاہ اور مرتضی وہاب  کی میڈیا ٹاک ، 17 سے 18 ماہ میں ان کامپیٹنٹ پی ٹی آئی حکومت کی حکمرانی میں مہنگائی اور انفلیشن میں اضافہ ہوا ہے،اس حالت پر جب تنقید ہوئی تو جواب میں پی ٹی آئی حکومت نے رلیف پیکج کا اعلان کیا

جیکب آباد میں چلنے والے نجی سینٹر عوام کیلئے وبال جان بن گئے. نجی سینٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث 13 سالہ بچہ جاں بحق,

لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ میاں بیوی پر اندراج مقدمہ کا حکم معطل کر دیا،جسٹس وحید احمد خان نے بزرگ خاتون نائلہ منیر کی درخواست پر سماعت کی

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی  کا بیان، نیازی نے آٹے، چینی چوروں کے ساتھ مک مکا کر لیا، سید حسن مرتضی

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

احسان عادل اور محمد اصغر پاکستان شاہینزکے اسکواڈ  میں شامل،عمران بٹ، ساجد خان اور محمد عرفان خان بھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

مظفرگڑھ: قنوان چوک پر مارکیٹ کی عمارت گرنے کا واقعہ، جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی لاشیں اجتماعی نماز جنازہ کے لیے فیاض پارک میں ادا کردیاگیا

کراچی : پشاور زلمی کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین ٹام بیٹن کراچی کی بریانی اور نہاری کے انتظار میں، جلد کراچی آرہا ہوں ، ٹام بینٹن

لاہور:رائیونڈ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے  ایک خاتون زخمی.ہسپتال منتقل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ دن گیارہ بجے طلب ،ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے.

کندھ کوٹ:تجاوزات کے خلاف ضلع انتظامیہ متحرک ایگریکلچر ورکشاپ پر گرینڈ آپریشن

لاہور۔ کوٹ لکھپت کے علاقے میں غیر قانونی طور پر غیرمعیاری کاسمیٹکس بنانے والی فیکٹری پکڑلی

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی ، آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہنے پر پیپلزپارٹی کا احتجاج ، مشترکہ اجلاس چلا کر دیکھائو, بلاول کی حکومت کو دھمکی، آغا رفیع اللہ نے عمر ایوب کے ڈائس پر زور دارہاتھ بھی مارا

لاہور :انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے دونوں مقدمات میں 5 سال 6 ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے

پی سی بی نے عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے اپنی کاروائی مکمل کرلی ہے

لاہور: اچھرہ لے علاقہ گولڈ پلازہ جیولرز پرچوری کی واردات ,چوری کی واردات کے دوران دوکانداروں کو بھی چکمہ

بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے لیے معروف گلوکار شہزاد رائے کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع ,پرائیویٹ اور پبلک سکولوں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکاہے، درخواست

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدات میں نہر خیام کی ترقی سے متعلق اہم اجلاس,وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی وسیم اختر، ماہرین فن تعمیر حمیر سومرو، عبداللہ، یوسف جمیل، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ و دیگر شریک

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی بلاول بھٹو کو جاری نیب نوٹس کی مذمت،حکومتی معاشی صورتحال پر احتجاج کی کال دینے پر بلاول بھٹو کو نوٹس جاری ہوا,اعلامیہ

کراچی : کسی کی خواہش پوری نہ ہونے پر آئی جی سندھ تبدیل نہیں ہونا چائیے ،میں سمجھتا ہوں کہ آئی جی سندھ کلیم امام ایک ایماندار افسر ہیں ، ذوالفقارمرزا

مردان، تخت بھائی آصف کلی میں تربیتی جہاز کے گرنے کی اطلاع.اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی فائر اور میڈیکل ٹیمز موقع پر پہنچ گئی.

رحیم یار خان: گزشتہ روز اغوا ہونے والی دو سالہ دوشاب کو غوثیہ کالونی سے بازیاب کروایا گیا.پولیس

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس  کل 11بجے تک ملتوی کردیا

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، ایزیکٹیو بورڈ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری ، سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار نصراللہ دریشک کے خلاف انکوائری کی منظوری

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا نیکٹا کا دورہ، نیشنل کوارڈینٹر نیکٹا مہر خالق داد لک نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا استقبال کیا- نیکٹا حکام نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو تفصیلی بریفنگ دی-

مردان، تخت بھائی آصف کلی میں گرنے والا جہاز رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ ہے.

ملتان لاہور موٹر ایم3 سروس ایریا کی تاخیر کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے 4ماہ میں سروس ایریا آپریشنل کرنے کا حکم دے دیا ،ڈپٹی کمشنرز فیصل آباد ، ننکانہ صاحب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ عدالت میں پیش

مریدکے۔نواحی آبادی حیات ٹاون میں سٹی پولیس کا آتش بازی کے دو کارخانوں پر چھاپہ۔لاکھوں روپے کا آتش گیر مال پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔پولیس

لاہور: کمشنر لاہور سیف انجم کی زیر صدارت گریٹر اقبال پارک کے حوالے سے اجلاس،شاہی قلعے  کیلئے گاڑیوں کے داخلہ کو ایک اور نئی مختص سڑک کی منظوری دیدی

سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی۔  عدالت نے چیئرمین واپڈا سے سکیورٹی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں، ڈیم فنڈز میں رکاوٹوں کے حوالے سے سٹیٹ بنک سے تفصیلی رپورٹ طلب

پشاور :صوبائی وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی کی میڈیا سے گفتگو ،ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں صحافیوں کا وزٹ ہونا چاہیے ،صحافی وہاں آئیں اور ہونے والے کام دیکھیں

شیخوپورہ۔پولیس کی کاروائی دو خواتین سمیت چار نوسر باز گرفتار

الیکشن کمیشن میں تقرر و تبادلے ،جوائنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد رازق کا بلوچستان تبادلہ کردیا گیا ،جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اصرار خان کا پنجاب تبادلہ ،نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کا فنانشل ایکشن ڑاسک فورس سے متعلق بیان، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے

صوابی! صوابی مردان روڈ پر ادینہ کے مقام پر تیز رفتار اور ٹرک میں ٹکر ۔ پولیس

تیسری شادی کرنے والے آصف کی پہلی بیوی کی بنت نسیم ویلفئر آرگنائزیشن کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

لاہور۔ شہر میں 42 کروڑ 48 لاکھ کی لاگت سے 118 فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی جائیگی۔۔

پی آئی اے نے 2019 کی پہلی شش ماہی رپورٹ جاری کردی  ،جنوری تا جون 2019 پی آئی اے کے ریونیو میں 44 فیصد جبکہ آپریشنل نقصان میں 40 فیصد کی کمی

45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ،عالمی چیمپئن محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سینیٹ قائمہ کمیٹی ہوابازی کا  سینیٹر مشاہد اللہ کی زیر صدارت اجلاس،نیو اسلام آباد ہوائی اڈے منصوبے میں کرپشن کا معاملہ پر غور، پروازوں میں تفریح سے متعلق 70 کروڑ روپے کا ٹھیکہ نااہل کمپنی کو دینے کے معاملے پر پی آئی اے حکام کی بریفنگ

نواب شاہ صوبائی مشیر برائے کالجز و یونیورسٹیز نثار کھوڑو میڈیا ٹاک ،۔نیب کی جانب سے اگر بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار کیا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا بلاول بھٹو زرداری ہمارا سرمایہ ہیں،نثار کھوڑو کی میڈیا سے بات چیت

ڈی آئی جی نصیر آباد نے ناقص کردگی پر ایس ایچ سٹی اوستا محمد کو معطل کردیا

ترک صدر رجب طیب اردوان کل شام ساڑھے 4بجے اسلام آباد پہنچیں گے،وزیراعظم عمران خان ترک صدر کا خود نورخان ایئربیس پر استقبال کریں گے،ذرائع

فیصل آباد میں کبڈی ورلڈکپ کے چوتھے روز کا  پہلا میچ،کبڈی ورلڈ کپ،کینیڈا نے 31کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے میچ جیت لیا

ڈی آئی خان. ٹانک اڈا شہر سےباہر منتقلی کیلئے آپریشن. اسٹنٹ کمشنر، ٹی ایم او کی قیادت میں پولیس،عملہ نے بھاری مشینری   آپریشن مکمل کرلیا.

خانیوال: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 68 دس آر کے 128 طلباء و طالبات میں مفت یونیفارمز تقسیم

جھنگ محکمہ ریونیو اور محکمہ اوقاف کے ملازمین کا سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا انکشاف سرکاری ملازمین نے سرکاری اشیاء کو فروخت کیا

کراچی:سائٹ میٹروول کےقریب ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،دوسرازخمی

کراچی:پانچ سو روپے کانوٹ سوروپے میں فروخت کرنےوالے تین ملزم گرفتار

پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ تخت بھائی کے قریب گر کر تباہ، ترجمان پاک فضائیہ

لاہور: گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور زخمی

کراچی:ملیرسٹی غریب آباد کےقریب گھر تشددزدہ ایک شخص کی لاش برآمد،ریسکیو ذرائع

ظفروال.. ڈی ایس پی خالد محمود ڈار کی ایس ایچ او افضال ثاقب کے ہمراہ تھانہ لیسر کلاں میں پریس کانفرنس،پولیس تھانہ لیسر کلاں  نے 4 خطرناک ڈاکوؤں گرفتار کر لیے

میانوالی:ٹرک اڈا کے قریب فائرنگ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا معاشی خطرات پر اظہار تشویش

اسلام آباد ہائی کورٹ، نارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل کیس ،نیب نے احسن اقبال کی ضمانت کی مخالفت کر دی

نواب شاہ،عدالتی احکامات پر محکمہ آبپائشی کی زمینوں پر سے تجاوزات کے خلاف آپریشن

وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

نواب شاہ،عدالتی احکامات پر محکمہ آبپائشی کی زمینوں پر سے تجاوزات کے خلاف آپریشن

خان پور ۔ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون جاری۔3 ہزار کلو گھی سینکڑوں بوری چینی برآمد ۔اسسٹنٹ کمشنر

About The Author