قومی اسمبلی میں عمرایوب کے ٹین پرسنٹ کہنے پر پیپلزپارٹی کے ارکان مشتعل۔۔ پی پی رکن آغا رفیع اللہ کی عمر ایوب پر حملے کی کوشش حکومتی ارکان نے ناکام بنا دی۔۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔۔ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔۔۔
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی روایت برقرار، وزیر توانائی عمر ایوب نے مسٹر ٹین پرسنٹ کہا جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان مشتعل ہو گئے۔۔ پی پی ارکان نے شور شرابہ کرتے ہوئے عمر ایوب کے ڈائس کا گھیراو کر لیا ۔۔اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔۔۔
رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے عمرایوب پر حملے کی کوشش کی اور اس دوران حکومتی ارکان سے گتھم گتھم ہو گئے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ۔مشترکہ اجلاس چلا کر دکھاو۔۔۔سابق صدر ایوب خان کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے ۔۔۔
ہنگامہ آرائی کے باعث پہلے کارروائی دس منٹ کے لیے موخر کی گئی بعد میں اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت میں مہنگائی عروج پر ہے ۔۔ اسمبلی میں جب غربت یا مہنگائی کی بات کی جاتی ہے تو حکومتی اراکین گالم گلوچ پر آ جاتےہیں۔
انہوں نے کہا میں جب سے پارلیمنٹ میں آیا ہوں آئی ایم ایف کے بارے میں بتاتا رہا آئی ایم ایف سے ڈیل معاشی قتل ہے ۔لیکن نالائق اور نااہل حکومت ملک چلانے میں ناکام ہے ۔۔۔پاکستانی عوام کو پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل منظور نہیں ۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ