نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر  ریلوے کو 3 ماہ میں مکمل آپریشنل کرنے کا حکم

اسد عمر نے کہا کراچی سرکلرریلوے کا منصوبہ 2 سال پہلے سندھ حکومت کو دے دیا گیا ہے۔کراچی سرکلرریلوےکا منصوبہ سی پیک میں شامل ہے۔

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر  ریلوے کو 3 ماہ میں مکمل آپریشنل کرنے کا حکم دے دیاہے۔

ریلوے خسارہ کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

سماعت شروع ہوئی تو شیخ رشید احمد اور اسد عمر روسٹرم پر آگئے

چیف جسٹس گلزار احمد نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ  شیخ صاحب آپکی رپورٹ جمع ہو گئی ہے۔رپورٹ میں سب کچھ ہے سوائے سرکلر ریلوے کی تکمیل کے وقت کے,آپ نے نہیں بتایا کب تک کراچی سرکلر ریلوے مکمل کریں گے؟

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  میں آپکا شکرگزار ہوں 12 دن میں بہت کام ہوا ہے۔ تاہم منصوبہ کب مکمل ہوگا اس کی ٹائم لائن نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس نے کہا ہم آپکے شکر گزار ہیں پوری قوم آپکی شکرگزار ہے۔ یہ قوم کا پراجیکٹ ہے کسی کی ذات کیلئے نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا رات کو بھی آپریشن کیا ہے سرکلر ریلوے میں بہت مزاحمت سامنے آرہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا آپ اگر لاہور یا کراچی میں چار پانچ ریلوے کی پراپرٹیز بیچ دیں تو تمام کام ہوسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کراچی کی ایک پراپرٹی بیچنے سے بھی کام ہوسکتا ہے مگر سپریم کورٹ نے بیچنے سے روک رکھا ہے۔

اسد عمر نے کہا ایم ایل ون کا آپریٹیو پی سی ون اسی ماہ کے آخر تک ریلوے کو دے دیں گے،ایم ایل ون 9 بلین ڈالرز کا پراجیکٹ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کراچی سرکلر  ریلوے کو 3 ماہ میں مکمل آپریشنل کریں۔

اسد عمر نے کہا یہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

چیف جسٹس نے کہا آپ نہ ہونے والی بات کررہے ہیں،ایسا ہوا تو منصوبہ تاخیر کا شکار ہوجائے گا،لوگ انتظار کررہے ہیں،آپ ڈیلیور کریں،ریلوے والے اپنے لوگوں کو سونے نہ دیں،ریلوے والے اپنے لوگوں کو حکم دیں کہ کام کریں۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا قبضہ ختم کرانے کے بعد کام شروع نہ ہوا تو دوبارہ قبضہ شروع ہوجائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا سندھ حکومت سے کچھ نہیں ہوگا،آپ نے بات کرنی ہے تو کرلیں،شیخ رشید صاحب یہ منصوبہ آپ ہی چلائیں گے اورکوئی نہیں چلا سکتا،یہ معاملہ آپ  کا ہے آپ خود حل کریں۔

شیخ رشید نے کہا مہربانی ہوگی فنڈز فراہمی کی ہدایت کردیں۔

اسد عمر نے کہا منصوبہ شروع کرنے کا سہرا سندھ حکومت کے سر ہے،سندھ حکومت سے بھی پوچھ لیں۔

شیخ رشید نے کہا کراچی سرکلرریلوے کی اراضی  خالی کرکے عدالت کے پاس ہی آئیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کیا تو کیاہوگا؟جیسا لوکل ٹرانسپورٹ کا حال ہے،سرکلرریلوے کا بھی وہی ہوگا،شیخ صاحب ہم آپ سے ٹرام بھی چلوانا چاہتے ہیں،آپ کو یاد ہے کراچی میں پہلے محمد علی نامی کمپنی ہوتی تھی؟

اسد عمر نے کہا کراچی سرکلرریلوے کا منصوبہ 2 سال پہلے سندھ حکومت کو دے دیا گیا ہے۔کراچی سرکلرریلوےکا منصوبہ سی پیک میں شامل ہے۔

چیف جسٹس نے کہا منصوبے کو سی پیک میں شامل کیوں کیاگیا؟

اسد عمر نے کہا اس وقت ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں،اس منصوبے کےلیے بڑی فنانسنگ اصل معاملہ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا منصوبے کےلیے جائیکا جاپان والے آپ کو بار بار کہہ  رہے تھے

اسد عمر نے کہا اس معاملے پرسندھ حکومت کوبلا کرمعلوم کرلیں۔

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے بھی جواب طلب کرلیا اور ریلوے خسارہ کیس کی سماعت 2 ماہ تک ملتوی کردی

About The Author