دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی کابینہ نے 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے ای سی سی کے چینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کر دیا جبکہ کابینہ نے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نےمہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے ۔

وزیراعظم نے ای سی سی کے چینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کر دیا جبکہ کابینہ نے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہاہے کہ چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا,

کابینہ نے دالوں پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ ملک بھر میں دالوں کی قیمت کم کر دی جائیگی،50 ہزار نوجوانوں کو یوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔

وزیراعظم نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کر دی اور کہا عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

About The Author