اسلام آباد:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے چینی سفیر یاؤجِنگ کی زرداری ہاؤس آمد
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یاؤجِنگ کو چینی صدر شی جن پنگ کے لئے خط حوالے کیا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خط میں صدر عوامی جمہوریہ چین سے کرونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفیر کے درمیان ووہان میں پاکستانی طلبہ کے حوالے سے بات چیت
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر یاؤجِنگ نے اقتصادی راہداری منصوبے میں حائل مشکلات پر بات کی
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں رکھیں،
اور سی پیک نے صدر آصف زرداری کی وجہ سے حقیقت کا روپ دھارا، ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کے حوالے سے فکرمند ہوں،
چین ایک مشکل وقت سے گزررہا ہے، ہم اپنے دوست ملک کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو نے مذید کہا کہ
چین کی حکومت کرونا وائرس کا منظم منصوبہ بندی اور جرات سے سامنا کررہی ہے، اور
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر یاؤجِنگ کا مثبت خیالات پر اظہار تشکر۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ