وزیرتعلیم سندھ سعید غنی صبح سویرے لیاری کے اسکول و کالجز کے دورے پر نکل پڑے۔پرنسپل اور اساتذہ کی غیرحاضری اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر صبح سویرے عبداللہ ہارون کالج و اسکول کھڈہ مارکیٹ پہنچے۔ پرنسپل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار ،،،
اور اسمبلی نہ ہونے پر تنبیہہ کی۔انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی کی تصاویر اور ویڈیو کلپس ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کو بھیجی جائیں ۔
بعد میں صوبائی وزیر نصرت بھٹو کالج اور عزت خان گورنمنٹ بوائز سیکنڈری پہنچے ۔ اور وہاں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر ناراضگی ظاہر کی۔
اساتذہ کے حاضری رجسٹر چیک اور غیر حاضر اساتذہ کے حوالے سے بازپرس کی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے پہلے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
سعید غنی نے لیاری ڈگری کالج برائے خواتین کا بھی دورہ۔صفائی ستھرائی،باقاعدگی سے اسمبلی اور کلاسز کے انعقاد پر پرنسپل کو شاباشی دی۔
وزیر تعلیم نے ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت کی کہ ایسے اسکول اور کالج جہاں انرولمنٹ کم ہیں،، ان کو ضم کرنے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی جائے۔
اے وی پڑھو
ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے،مرتضی وہاب
سندھ حکومت کا سیلاب متاثرہ کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا: نو مئی کے واقعات میں ملوث 18 اساتذہ معطل کردئے گئے