دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

قبائلی اضلاع کی5527 لیویز وخاصہ دار فورس خیبرپختونخوا پولیس میں ضم ،پہلے مرحلے میں اورکزئی،باجوڑ،درہ ادم خیل اور بیٹنی لیوز اورخاصہ دار فورس کوضم کیا گیا۔دیگرقبائلی اضلاع میں فورس کا انضمام دوسرے مرحلے میں ہوگا۔ مرحلہ وار 28 ہزار سے زائد قبائلی فورس کا انضمام مکمل کیا جائے گا، اعلامیہ محکمہ داخلہ

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں تیسری شادی کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا ،شادی میں سابقہ بیوی نے دولہے کی پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی:ملیر 15 پل پر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق۔ ایدھی ذرائع

راولپنڈی:صادق آباد کے علاقہ میں ڈاکؤوں کے ساتھ پولیس مقابلہ،03 ڈاکوؤں نے شہری کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور طلائ زیورات لوٹے،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جسکی شناخت ادیب کے نام سے ہوئی ،ایک ڈاکو ساجد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے

ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر قومی ادارہ صحت نے پمز ہسپتال میں انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا ۔ پمز میں میڈیکل ڈاکٹروں، نرسوں ، پیرامیڈک سینٹری ورکرز کے لئے انفیکشن سے بچاؤ اور ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں تربیت کا آغاز کر دیا ھے ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام

کراچی : کورنگی ڈیڑھ نمبر یوسی آفس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ریسکیو ذرائع

ہروقت مایوسی کی خبریں سنتے ہیں لیکن دوسرا رخ بھی ہے،2019 پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے پرامن سال تھا،پاکستان میں سیاحت دوگنےسے بھی بڑھ گئی ، فواد چوہدری کا ٹویٹ

حافظ آباد : کے نواحی علاقے سکھیکی میں دس روز قبل اغوا ہونے والے 19 سالا نوجوان کو اغواہ کاروں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔

ڈاکٹروں کی کمی کا شکار سول اسپتال سکھر ینگ ڈاکٹرَز کو سھولیات دینے سے قاصر ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ینگ ڈاکٹرَز کا احتجاج

سرگودھا: کوٹ مومن میں بلدیہ ملازمین کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، تبدیلی سرکار کے دور میں بھی سرکاری ملازمین کے رویے نہ بدلے

آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،،بلوچستان کے بالائی اضلاع میں موسم ابر ٓالود رہے گاکوئٹہ ،چمن، زیارت ،لورالائی، پشین،ژوب، نوکنڈی اور قلعہ عبداللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،،محکمہ موسميات

لاہور:اقتدار کی باریاں لینے والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں. اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے سہارے ڈھونڈ رہی ہے۔ چوہدری محمد سرور

کرونا وائرس سے زیادہ ایچ ون این ون فلُو وائرس کراچی میں بڑھنے لگا ،ایک ماہ کے دوران 5 افراد ایچ ون این ون انفلوائنزا کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے ۔ذرائع محکمہ صحت

کوئٹہ:جان محمد روڈ پر ایک گھر سے نوجوان کی لاش برآمد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکافیصل آباد کے علاقے میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹر ی کی چھت گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کے سی آر کے ٹریک خالی نہیں ہو سکا ،کالا پل سے ڈرگ روڈ تک 5 کلو میٹر کا ٹریک خالی نہیں کروایا جا سکا،ریلوے اور شہری انتظامیہ زمین خالی کروانے کے لئے حکمت عملی نہیں بنا سکی

کراچی : کورنگی ڈیڑھ نمبر یوسی آفس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ریسکیو ذرائع

لاہور :قلعہ گجر پورہ میں رات گئے فائرنگ ایک شخص جاں بحق

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب اعلی کی تقریری سے متعلق ترمیمی بل کے خلاف درخواست کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی، فریقین کو نوٹسز جاری

سندھ ہائیکورٹ:پسندکی شادی سے انکار پر قتل کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل مسترد ،عدالت کا مجرم کرم شاہ کی سزا برقرار رکھنے کا حکم

پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور کا چارسدہ روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ترجمان ضلعی انتظامیہ

قومی احتساب بیورو نے پی ایچ اے لاہور اور راولپنڈی کے میگا منصوبوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی ایم اور عوامی ورکرز پارٹی کے مظاہرین کی گرفتاریوں کے خلاف کیس پر سماعت 17فروری تک ملتوی ۔چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس آئندہ سماعت پر طلب

احتساب عدالت،آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس  ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان پیش، سماعت 9مارچ تک ملتوی

اسلام آباد: ایک  بار پھر طیارے سے منشیات برآمد،ایئر بلیو کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 272 سے منشیات برآمد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی

احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت ،سابق صدر آصف علی زرداری علالت کے باعث احتساب عدالت پیش نہ ہوئے ، سماعت 3مارچ تک ملتوی

لاہور: شادباغ میں پولیس اہلکار سے دوستی رکھنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا ۔

سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی حج راو شکیل کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت،عدالت نے راو شکیل کو نوکری سے برخاست کرنے کی سزا کو جبری ریٹائرمنٹ پر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کے قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ،انٹر بینک میں ڈالر 154.43 روپے سے بڑھ کر 154.46 روپے کا ہوگیا  ،فاریکس ڈیلرز

چمن: بارش برسانے والا مغربی ہواوں کا ایک اور سسٹم بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں داخلشہر اور گردونواح میں بارش کا نیا سلسلہ شروع، مری میں بھی برف باری کا امکان  موسم مزید سرد

سندھ ہائیکورٹ ،پیپلز پارٹی رہنما امتیاز شیخ کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ،عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے امتیاز شیخ و دیگر سے18مارچ تک جواب طلب کرلیا

لاہور: عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کر دی

صوابی ;اتلہ میں ذاتی دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ ۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کا ٹیچراکبر خان  جاں بحق  پولیس،ملزمان فرار

پنڈی بھٹیاں : 10 روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش نہر سے برآمد ۔20 سالہ علی شیر کو چوکی سکھیکی سے اغوا کیا گیا تھا ، پولیس

سندھ میں انڈر ٹرائل قیدیوں کے مقدمات میں التوا اور ان کی ضمانتوں کے متعلق درخواستوں پر سماعت 10مارچ تک ملتوی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا صبح  سویرے لیاری کے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ ،صوبائی وزیر صبح 8.25 پر عبداللہ ہارون کالج و اسکول کھڈہ مارکیٹ پہنچے، پرنسپل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس۔چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، صوبائی مشیرمرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری صحت زاہد عباسی، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

سندھ ہائی کورٹ ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ،فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق ایک اور درخواست عدالت میں دائر ،فیصل واوڈا نے الیکشن کے وقت اپنی دوہری شہریت چھپائی، قادر خان مندوخیل

اسلام آباد۔   تربیلا میں پانی کی آمد  14 ہزار800 کیوسک اور اخراج  48 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد12   ہزار  400 کیوسک اور اخراج  25  ہزار  کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 50 ہزار  900کیوسک اور اخراج  58 ہزار کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

متبادل ذرائع سے سستی بجلی کے حصول کے لئے نیٹ میٹرینگ بہترین ذریعہ ھے، سورج کی روشنی سے صارفین سستی اور ماحول دوست بجلی  حاصل کر سکتے ہیں، آئیسکو چیف شاھد اقبال

سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا معاملہ ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے،کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی

لاہور:قلعہ گجر سنگھ کے علاقے مین بازار میں نوجوان کے قتل کا معاملہ،مقدمہ درج

امن ،استحکام اور خوشحالی حکومت   کی اولین ترجیح ہے ،پاکستان نے  خطے میں امن کے لیے کوششیں  کیں ، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان  کا انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس سے خطاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا

کراچی سرکلر ریلوے کی زمین  خالی کرانے کا معاملہ ،گیلانی ریلوے اسٹیشن کےپاس ریلوے اور شہری انتظامیہ کی کارروائی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ اقوام کے انسانی حقوق کے نمائندہ خاص کی ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ، کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات سے متعلق درخواست پر سماعت، عدالت چاہتی ہے ریاست اپنے شہریوں کی ذمہ داری لے،عدالت کسی قسم کا حکم نامہ جاری نہیں کرے گی جو کرنا ہے وہ وزارت خارجہ کو کرنا ہے، جسٹس اطہر من اللہ

پشاور ہائی کورٹ میں باچاخان یونیورسٹی ملازمین کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت،عدالت نے یونیورسٹی وائس چانسلر اور رجسٹرار باچا خان یونیورسٹی کے ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کردیئے

اوکاڑہ.. سبزی منڈی میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ ایک شخص زخمی۔۔

سپریم کورٹ نے خواتین کے مقدمات میں خاتون آئی او سے تفتیش یقینی بنانے کا حکم دیدیا,سپریم کا آئی جی پنجاب کو ایس او پی تمام تھانوں میں آویزاں کرانےاور گوجرانوالہ کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا بھی حکم

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا چیئرمین فیصل جاوید کی زیر صدارت اجلاس, کمیٹی کی اہمیت ہے اس لیے آئی ہوں کوشش ہے کہ یہ صحافیوں کی تنخواہوں اور واجبات کا  مسئلہ حل ہو جائے ، فردوس عاشق اعوان

ملتان : ملتان سلطانز کی پروموشین مہم کا آغاز شروع ہو گیا،ملتان : ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین , کرکٹر محمد عرفان اور عثمان قادر کی جامعہ زکریا  آمد

خیبرپختونخوا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسکینڈل میں سرکاری ملازمین کا معاملہ،ایف ائی اے خیبرپختونخوا نے200 سے زائد سرکاری ملازمین کی تحقیقات شروع کردیں

دکی۔مقامی کوئلہ کان میں ٹیلے کی زد میں آنے سے دوکانکن زخمی۔کانکنوں کی شناخت شائستہ خان ولد نظر محمد  اور لالئ ولد درانئ اقوام خروٹی ساکنان  ژوب کے نام سے ہوگئی۔ہسپتال ذرائع

سکھر : نئے تعلیمی سیشن کے خلاف پرائیوٹ اسکولز کی انتظامیہ کا طلبا کے ہمراہ احتجاج

احتساب عدالت میں صاف پانی کرپشن کیس میں ملوث ملزم قمرالسلام اور وسیم اجمل سمیت 20 ملزمان کیس کی سماعت ،عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لیے 20 فروری تک ملتوی کر دی

لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل کیس میں لیگی رہنماء حافظ نعمان سمیت تین ملزمان کے کیس کی سماعت ،عدالت نے سماعت مزید کروائی کے لیے 18 فروری تک ملتوی کر دی

سندھ حکومت کا انٹربورڈ کراچی کے بعد دیگر بورڈز میں کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ۔ملازمین کے اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور، لاہور کمپنی کرپشن سکینڈل کیس کا معاملہ،نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے حافظ نعمان ،تاثیر احمد اور عثمان قیوم کے بری کرنے کی درخواست پر جواب داخل کرادیا

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ،سینیٹر شیری رحمان کا گیس بحران پر توجہ دلائو نوٹس ایجنڈا میں شامل،وفاقی وزیر پیٹرولیم کی عدم موجودگی پر سینیٹر شیری رحمان کا اظہار برہمی

سکھر:سینٹرل جیل کے سپریٹنڈنٹ راجا ممتاز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی،جیل سپریٹنڈنٹ راجا ممتاز نے قبل از گرفتاری سے بچنے کے لیئے ہائی کورٹ سکھر پہنچ گئے.احتساب عدالت نے سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل سکھر راجا ممتاز کے خلاف شوکاز نوٹس بعد توہین عدالت کا کیس داخل کرنے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ/کرنل انعام الرحیم کی گرفتاری کا معاملہ،وفاقی حکومت نے 14فروری کو ہونے والی سماعت ملتوی کرنے کہ درخواست دائر کر دی

حریت رہنما مقبول بٹ شہید کی آج 36 ویں برسی  انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے،جموں کشمیر  پیپلز نیشنل الائنس کے زیر اہتمام  ویو پوائنٹ سے چوک شہیداں تک ریلی

کراچی چیمبر کے صدر آغا شہاب کا تقریب سے خطاب ۔۔۔۔میئر کراچی تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کام کرینگے کراچی چیمبر ملک کا بڑا چیمبر ھے ہمارے ممبرز کے تعداد 23 سے زیادہ ھے

گوجرانوالہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز قانون کی دھجیاں اڑانے لگے ، باغبانپورہ میں گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب میں بھاری اسلحے کی نمائش

جمعیت علما ئے اسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا حکومتی کارکردگی پر ردعمل ،چوہدری برادران چپ کا روزہ توڑیں اور قوم کو ہم سے کیے گے وعدے بتائیں کہیں یوٹرن تو نہیں لے لیا

سپریم کورٹ نے امل عمر ہلاکت از خود نوٹس نمٹا دیا،عدالت کا امل عمر کے والدین اور راہ امل ٹرسٹ کو 5,5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

لاہور۔ جس نے حکومت کو ووٹ دیا وہ تو پریشان ہے ہی لیکن جس نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا وہ آدمی موجودہ حالات پر زیادہ پریشان ہیں، امیر جماعت اسلامی کا منصور میں خطاب

رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت ، ڈینگی سے متاثرہ خاتون نجی اسپتال میں دم توڑگئی

کوٹلی آزاد کشمیر۔مدار پور مقبول بٹ شہید کے جلوس پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،ھجیرہ سے کوٹلی آنے والے مسافر بھی فائرنگ کی زد میں آگئے

اٹھارہ ہزاری:ٹڈی دل کا ممکنہ حملہ،کاشتکاروں پر خوف کے سائے منڈلانے لگے ،ٹڈی دل کا لشکر بھکر کی طرف سے اٹھارہ ہزاری  کی باؤنڈری کے قریب پہنچ گیا

پشاور ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 263 ملزمان کی اپیلوں پر  فیصلہ 20 فروری کو سنانے کا اعلان کردیا

بجلی صارفین پر اضافی بوجھ وقتی طور پر ٹل گیا،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست موخر کرنے کی استدعا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا میکانزم  تبدیل کر رہے ہیں، سی پی پی اے حکام

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی بطور مہمان خصوصی پی این وائے ٹریننگز کی جانب سے منعقدہ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور واپڈا کے باہمی اشتراک سے ضلع مہمند میں کرکٹ کا نمائشی میچ منعقد کیا جائے گا

لاہور۔محکمہ ریلوے کے پینشنرز کو پینشن نہ مل سکی،دس روز گزر جانے کے باوجود تاحال ریٹائرڈ ملازمین بینکوں کے چکر لگانے پر مجبور،محکمہ ریلوے کے ایک لاکھ بائیس ہزار چھ سو اڑتالیس پینشنرز ہیں

ملتان: مرگی سے آگاہی کے عالمی دن پر نشتر ہسپتال میں واک، واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کی

کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز آج بروز منگل رات 10 بجے سے لیکر بدھ صبح 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اسلام آباد: کرونا وائرس کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کی دیکھ بھال کا معاملہ،وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کی اہم ملاقات،مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سیکرٹری خارجہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک کا اظہار خیال۔ میں نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے کہ پی ٹی وی حکومت کیساتھ ساتھ اپوزیشن کو برابر کا وقت دے، سینیٹر رحمان ملک

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی  آمدن سے زائد اثاثہ جات  کیس میں ضمانت مسترد کردی۔

اسلام آباد:چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کر لیا ،اجلاس میں تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس شریک ہونگے

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا بلاول زرداری کے بیانات پر ردِعمل۔بلاول زرداری بات کرنے سے پہلے اپنے پاپا اور پھوپھی کے تعینات کردہ اطالیقوں سے مشورہ کر لیا کریں۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی  چوہدری پرویز الہی،چوہدری پرویزالہی کی  مولانا طاہر اشرفی کی رہائش گاہ پرآمد

کراچی: کھارادار تھانے کی حدود میں ایس بی سی ڈیمالیشن ٹیم کی کارروائی ،مچھی میانی مارکیٹ میں مخدوش عمارت کوگرانے کا کام شروع کردیا گیا ،ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد کے ہمراہ پولیس کی نفری بھی موجود

وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ایڈوائزی اور کنسلٹنٹ کمپنی، میکنزی کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون سنیدر کی ملاقات

لاہور: پنجاب اسمبلی، خواتین ایم پی ایز کی مایوس کن کارکردگی پر ن لیگ کی اعلی قیادت کا نوٹس،مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے خواتین ایم پی ایز کے کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا، ذرائع ن لیگ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شرجیل انعام میمن کی ضمانت میں تین مارچ تک توسیع کردی ۔

مظفرگڑھ: 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے ختم ہونے کے بعد جمشید دستی کو سینئر سول جج ملک جاوید اقبال کی عدالت میں پیش کردیا گیا. جمشید دستی کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا.

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی چھان بین کا معاملہ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ تحقیقات کے لیےسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزسید ذوالفقار عباس بخاری کی ملاقات

کسی نے کراچی کے مسائل   پر توجہ نہیں دی،تجاوزات کی اجازت دینے کا ذمہ دار کون ہے؟وفاقی حکومت کے منشور میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر  کا وعدہ شامل ہے،کنور نوید جمیل

لاہور:صدر وائے ڈی اے جنرل ہسپتال عمار یوسف لاہور کی پریس کانفرنس،ایک سو چار پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو سات ماہ سے معاوضہ نہیں دیا جا رہا ،سی ائی پی کے مطابق جو نیا پی جی ار اتا ہے اسکو معاوضہ ملتا ہے

مئیر کراچی وسیم اختر،جب میرے پاس اسپرے ادویات ختم ہوجاتی ہے تو میں ذاتی دوستوں سے فنڈز اکٹھا کرواتا ہوں،آپ لوگوں نے وعدے کیے لیکن کسی نے کچھ نہیں دیا مانیں تاجر اس کو ایم اے جناح روڈ پر کچرا دان رکھوائے تاکہ کچرا اندر ڈالیں لیکن اسے استعمال نہیں کیا جاتا

عیسٰی خیل: بھٹہ  خشت مالکان اور ٹریکٹر ٹرالی مزدوروں  کا ٹھیکدار کے خلاف احتجاج

جیکب آباد کے علاقے داؤجہانپور میں ایک ہفتہ قبل فائرنگ کا واقعہ,رانجھن چاچڑ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کی نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس

پاکستان ریلوے خسارہ کیس ،ریلوے نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ،28 جنوری کے عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا,رپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ/ جعلی اکاؤنٹس کیس ،حسین لوائی اور طحہ رضا کے ضماعت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24فروری تک جواب طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ میں جے آ ئی ڈی سیس کیس کی سماعت،.سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، انڈسٹری کاموقف ہے یہ سیس اضافی بوجھ ہے وکیل مخدوم علی خان عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سمندر میں مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن۔ ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا جی سیون ٹو لو پ تا اے ڈی بی پی یوٹرن فیصل ایونیو کے لیے انڈر پاس کی تعمیر کے سلسلہ میں ٹریفک ڈاںیورشن پلان

چونیاں کے قریب دریائے ستلج  اٹاری پتن پر بااثرافرادکا بیڑے کےملاح پر مبینہ تشدد سے نوجوان زخمی ہو گیا

لاہور: نیب لاہورنے2016 سے اشتہاری ہونے والے ملزم عمر قریشی کو گرفتارکرلیا

سکھر : کرپشن کیسز میں زیر حراست عبدالرزاق بحرانی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا…

مہمند۔۔۔ پاکستان اور آمن وآمان کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں صوبائی وزیر زراعت محب اللہ

نوشہرہ :-نوشہرہ مختلف حادثات میں ایک جان بحق دو افراد شدید زخمی ہوئے

سندھ کابینہ کی جانب سے گندم کی خریداری اور قیمت کا تعین کرنےکےمتعلق بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس،اجلاس میں وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ, وزیرزراعت محمداسماعیل راہو,وزیرخوراک ہری رام کشوری شریک,

سابق وزیر داخلہ چوہدرہ نثار علی خان اسلام آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔

جیکب آباد:رائس مل مزدور یونین کا مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاجی ریلی.اناج منڈی سے ڈی سی چوک تک نکالی گئی۔

اسلام آباد۔ترک صدر کی پاکستان آمد کا معاملہ،آئی جی محمد عامر ذو الفقار خان کی زیر صدارت سیکیورٹی انتظامات کے لئے اجلاس، اسلام آباد پولیس کی سینئرز افسران نے شرکت کی

وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

کس نے پرویز خٹک کو مسلم لیگ ق سے مذاکرات پرآماد ہ کیا؟ اتحادی  جس کو مخالف سمجھتی رہی وہی چوہدری محمدسرور مفاہمت کار نکلا گور نر چوہدری محمدسرور کا ق لیگ کے تحفظات دور کر نے اہم کرداد رہا ‘ذرائع

لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے اضافی  فیسیں وصول کر نے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

نوشہرہ جہانگیرہ ریلوے اسٹیشن کے مقام پر پانچ سالہ بچی  ریل گاڑی کی زد میں آکر جانبحق

لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا انسداد گداگری مہم کے حوالے سے بھکاری بچوں کے خلاف گرینڈریسکیو آپریشن،گرینڈ ریسکیو آپتیشن کے لئے خصوصی طور ہر ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

چارسدہ: سابق گورنر حیات محمد خان شہید کی 45ویں برسی۔قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیر مین آفتاب شیرپاؤ نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  سے چیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم کی ملاقات

لاہور: اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی

پشاور:خیبرپختونخوا میں 10 سال کے دوران مختلف عوامل سے 114 صنعتی یونٹ بند،خیبرپختونخوا کی نئی دس سالہ صنعتی پالیسی مسودہ میں انکشاف

شانگلہ :اسسٹنٹ کمشنر بشام خرم رحمان جدون کی زیرنگرانی بشام پولیس کا بشام دکانات پر چھاپے : غیر معیاری تیل،شمپو وغیرہ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ۔ مصنوعات کو تحویل میں لے کر ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کی حلیم عادل شیخ کے ساتھ میڈیا کارنر پر پریس کانفربس، مذموم سازش کے تحت ملک کی معیشت کو خراب بتانے کی کوشش کی جارہی ہے

عدالت نے جماعت  الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست منظورکرلی،انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی

لاہور: پنجاب حکومت نے  موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 150 اعشاریہ 8 بلین ٹیکس اکھٹا کیا

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل  پر سپریم کورٹ میں سماعت ،ایک بار پھر ملتوی،بغیر کاروائی کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی

اوکاڑہ!جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کے بعد ٹڈی دل کا اوکاڑہ ضلع کچہری پر حملہ۔۔،فصلوں کے بعد اب شہری آبادی بھی  ٹڈی دل سے محفوظ نا رہی ۔۔

کراچی: کیماڑی سکندرآباد میں دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، زیر تعمیر عمارت گرنے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ،

مہنگائی کے خلاف ن لیگ کا احتجاج،ن لیگ کے آراکین اسمبلی پارلیمنٹ ہاوس کے مرکزی گیٹ کے آگے جمع ہونا شروع ہوگئے،رانا تنویر، ملک پرویز ، شائستہ پرویز ملک، آصف کرمانی، شیزا فاطمہ، مشاہد حسین سید، مائزہ حمید، کلثوم پروین، کھیل داس سمیت دیگر نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال سے پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر کی ملاقات

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی سربراہی میں انتظامی سیکریٹریز کا اجلاس، تمام سیکریٹریز کو شارٹ، مڈ اور طویل مدت پلان تشکیل کرنے کی ہدایت کی

لاہور: آٹھویں کے امتحانات میں پرچے آوٹ ہونے کا معاملہ،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے غفلت برتنے والے ٹیچرکو معطل کر دیا، مراسلہ جاری

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس،گیس کی یومیہ  طلب 6.1  بی سی ایف اور دپلائی 3.4بی سی ایف ہے  عمر ایوب وفاقی وزیر برائے توانائی

تونسہ شریف ….تونسہ کے نواحی علاقے سوکڑ کا نوجوان وطن کی حرمت پر قربان ۔ تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر موجود شہید لانس نیک محمد وسیم نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

احتساب عدالت میں گجرات پولیس کے فنڈز میں مبینہ کرپشن اسکینڈل کی سماعت،عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردی، ملزمان کو 225 فولڈرز پر مشتمل کاپیوں پر 10 لاکھ سے زائد کی لاگت آئی، زرائع نیب

ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور  سکول اینڈ کالج کے اساتذہ سروس سٹرکچرنہ ملنے پرسراپا احتجاج,1996 سےتدریس سے وابستہ ہیں مستقل نہیں کیا جارہا ، مظاہرین

لاہور: مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن کے دفتر پر چھاپہ,مسابقتی کمیشن نے ایسوسی ایشن کا اہم ریکارڈقبضے میں لے لیا

سینیٹ اجلاس:حکومت کا گھروں میں کام کرنے والے کم عمر بچوں کے سروے کروانے کا فیصلہ,اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے بچوں کا سروے کروانے جا رہے ہیں، 1996 میں بچوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تھا، سینیٹر اعظم سواتی,

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، 05 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں پتنگیں برآمد، پولیس

چوہدری نثار کادورہ لندن ،،اہم ملاقاتیں متوقع ،چوہدری نثار کی صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات متوقع ۔ زرائع

لاہور: پنجاب پبلک پرائیوٹ اتھارٹی نے نئے مالی سال کا پلان تیار کرلیا ۔اتھارٹی نے نئے مالی سال 2020-21 کے ترقیاتی بجٹ کا پلان پئ اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردیا ۔

مٹسوئی اینڈ کو لمیٹڈ ،جاپان کے وفد کی وفاقی وزیر برائے نجکاری  محمدمیاں سومرو سے اسلام آباد میں ملاقات۔۔۔

لاہور۔ پی سی بی نے ایم سی سی کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی شیڈول جاری کردیا ،مہمان ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز اور 16فروری کو پاکستان شاہینز کے خلاف میچ کھیلے گی

ٹنڈوباگو:عدالت سے پیشی کے بعد واپس آنے والے افراد پر حملہ،حملہ آوروں نے آتھلا برادری کے دو افراد کو شدید زخمی کردیا

کراچی:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 689پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ39ہزار985کی سطح پر بند ہوئی

مردان:گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ اور روڈ بند کر نے کے الزام میں تاجروں کے خلاف کارروائی جاری۔تھا نہ ھوتی میں تاجر  رہنماؤں سمیت  24 افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

گوجرانوالہ نندی پور کے قریب شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش،گوجرانوالہ بیرون ملک سے آئے  دلہے کے بھائیوں اور براتیوں نے جھولیاں بھر کر نوٹ نچھاور کیے

اٹک۔جی ٹی روڈ فتح اللہ سٹاپ کے قریب کار درخت سے جا ٹکرائی، ڈرائیور زخمی

کوٹ ادو۔پارکو پائپ سے تیل چوری کرنے کے لئے لگایا کلپ برامد کرلیا گیا ،اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر کلپ برامد کیا گیا ہے جس کے ذریعے عرصہ دراز سے کروڈ آئل چوری کیا جارہا تھا ،کلپ سے پائپ لگا کر پندرہ منٹ کے اندر دس ہزار لٹر کا ائل ٹینکر فل ہوجاتاہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ابراہیم علی دریشک

لاہور :انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کارروائی، بچے کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

چکوال:محلہ سرگوجرہ گھر میں آگ لگ گئی۔3سالہ بچہ آگ کی زد میں آکر جانبحق: ریسکیو ذرائع

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے چینی سفیر یاؤجِنگ کی زرداری ہاؤس آمد

سکھر پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار، مغوی بازیاب ،کچے میں گرینڈ آپریشن بعد ھارون جتوئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے. عرفان سموں ایس ایس پی سکھر

سینیٹ اجلاس ،جغرافیائی نشانات رجسٹریشن وتحفظ بل 2019ء پر کمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش ،جے آئی لاء پر کمیٹی رپورٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے پیش کی،

لیہ اور چوک اعظم میں مختلف گوداموں پر چھاپے چینی کی 32000 بوریاں برآمد ،پرائس کنٹرول ایکٹ 1977کے تحت کارروائی کی گئی

لاہور: 13دسمبر 2019 کے فیصلے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو کمپیٹیشنایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی پر ساڑھے 7 کروڑ روپے جرما نہ عائد کیاگیا۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اکتوبر 2018 سے 23 جنوری 2020 تک شکایات کے اعدادوشمار سینیٹ میں پیش،ساٹھ فیصد شکایت کنندگان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی سے   غیر مطمئن

پاکستان کا افغانستان کو کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ ۔پاکستان افغانستان کو کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کرے گا، ذرائع

تجارت کے نام پر منی لانڈرنگ کا بڑا انکشاف ، ایف آئی اے کا کا ذمہ داروں کیخلاف میگا آپریشن شروع ،برآمدات کے نام پر منی لانڈرنگ کرنے والے تاجروں اور بینکرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

لاہور:کبڈی میچ آسٹریلیا نے آزربائیجان کو 24 کے مقابلے میں 53 پوائنٹس سے شکست دیدی

انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2019ء ایوان بالاء سےکثرت رائےسے منظور ،جماعت اسلامی کی جانب سے بل کی مخالفت

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش،فی لیٹر پیٹرول پر حکومت 35.55روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے،فی لیٹر ڈیزل پر 46.28 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ،مٹی کے تیل پر فی لیٹر 20.45روپے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر15.28 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، وزارت پیٹرولیم

سونے کی قیمت میں 150روپےکمی کےبعد90ہزار450روپے ہوگئی

کندھ کوٹ:لاپتہ ڈاکٹر فتح محمد کھوسہ کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتال ،ڈاکٹر فتح محمد کھوسہ کے لواحقین کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر سات روز تک بھوک ہڑتال کی گئی

لاہور۔ نادرہ نے ایک ہی خاندان شیر رحمان اور انکے اہل خانہ کے گیارہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کردیے

فرانس پاکستان کو 5 لاکھ یورو کی گرانٹ فراہم.کرے گا، معاہدے پر دستخط ہوگئے

ایس ای سی پی نے   کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی نشاندہی  کے لئے متعلقہ ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دیں ۔

خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید کو وربل ڈائری کہہ دیا

سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس سماعت کیلئے مقرر ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 فروری کو سماعت کرے گا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیان،پاکستان بچانا ہے تو معیشت بچانا ہوگی،عمران حکومت نے پاکستان کی معیشت کے خلاف کھلی جنگ شروع کررکھی ہے

مظفرگڑھ: لٹکراں میں نویں کلاس کے 14 سالہ طالبعلم سے اوباش نوجوانوں کی مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی.پولیس

مظفرگڑھ: قنوان چوک کے قریب مین بازار میں 2 منزلہ مارکیٹ گرگئی.ریسکیو

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات

لاہور:صوبائی وزیر قانون وسوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس

لاہور:مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،مہنگائی کے خلاف قرار داد مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین  نے جمع کرائی ہے

رانی پور کے سرکاری بوائز پرائمری اسکول ٹیچر  کا چوتھی کلاس کے بچہ مبینہ تشدد،تشدد سے بچہ کی بازوں ٹوٹ گئی ہے ،والدین کا الزام

بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ،عمران خان کہتے قرض لیا تو خودکشی کر لوں گا ،ہم خود کشی کا مطالبہ نہیں کرتے یہ تو مان لیں آپ غلط تھے ،آپ گھر جاو تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے

اسلام آباد: اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری,وفاقی کابینہ نے 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

About The Author