لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔
دوران سماعت فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم ابھی بھی مطمئن نہیں کہ ملزم کے ذرائع آمدن کیا تھے؟
حمزہ شہبا زکے وکیل نے کہاکہ بیرون ملک ترسیلات ذرائع آمدن تھے،
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کس نے بھجوائی یہ ساری رقم؟
حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ مجھے بتا دیں میں نے ناجائز فائدے حاصل کئے ہوں، سارا خاندان ملک بدر تھا اس وقت کسی نے حمزہ شہباز کو کیا رشوت دینی تھی اس وقت تو کوئی ہاتھ ملانا نہیں چاہتا تھا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا ہم آپ پر رشوت لینے کا الزام نہیں لگا رہے ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور