دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کا 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلنے کا فیصلہ

عثمان بزدار نے کہاہے کہ  17 فروری سے پنجاب کے 36 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، 2 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلنے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی

سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ  17 فروری سے پنجاب کے 36 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، 2 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ  ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے-محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو انسداد پولیو کے لئے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

عثمان بزدار نے کہاہے کہ انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں اور نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے-کمیونٹی کی شمولیت سے انسداد پولیو کے لئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے-

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے-پولیو کیسز والے اضلاع میں انتظامیہ کو موثر انداز سے پولیو سے نمٹنا ہوگا-

سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں انسداد پولیو کے لئے متحرک ہوکرفرائض سرانجام دیں -انسداد پولیو مہم کے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کروں گا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے انسداد پولیو کے لئے باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے پر برہم بھی ہوئے اور کہا کہ باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کی جواب طلبی ہوگی-

عثمان بزدار نے کہاہے کہ انسداد پولیو مہم میں غفلت پر اب ایکشن ہوگا-ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے-صوبے سے پولیوکے خاتمے کے لئے کاوشیں جہاد ہے-

انہوں نے کہاہے کہ مشترکہ کاوشوں سے مرض کا خاتمہ کریں گے۔ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انسداد پولیو کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار اپنی صدارت میں ہونے والے صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو  کے اجلاس کے دوران کیا۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، مراد راس، فیاض الحسن چوہان، رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کے نمائندگان اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔
لاہور: ڈویژنل کمشنرز، اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زاور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

About The Author