کرونا وائرس کا وار شدت اختیار کر گیا ،،، چین میں کرونا وائرس سے مزید ایک سو آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار اٹھارہ ہو گئی،تینتالیس ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تین ہزار آٹھ سو چھبیس افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد سارس بیماری سے ہونے والی ہلاکتوں سے بھی بڑھ گئی ہے ۔
چین نے موذی وبا سے نمٹنے کے لیے دس ارب ڈالر کے فنڈز مختص کر دئیے ہیں ، چینی صدر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وقت لگے گا لیکن یہ جنگ ہم جیتیں گے،
بنگلہ دیش ایئر لائن کے اسٹاف نے ووہان کے لیے پروازیں چلانے سے انکار کر دیا ہے، ہنگری میں وائرس سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا،،
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری