دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

کراچی :کھارادر پولیس کی کاروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ملزمان سے 2 پستول،موبائل فون اور دیگر سامان برآمد

کراچی : سرجانی خدا کی بستی کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش برآمد.لاش کی شناخت یوسف مسیح کے نام سے ہوئی، ریسکیو ذرائع

کوٹلی ازاد کشمیر۔گوئی سیکٹر میں سول آبادی پر بھارتی گولہ باری ،۔گری دھڑہ میں مارٹر گولہ لگنے سے تین افراد زخمی /زخمیوں کو ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کردیا گیا۔

کراچی : کورنگی ایک نمبر پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دو زخمی ، حادثہ دو موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے سے پیش آیا،، ریسکیو ذرائع

عارفوالا قبولہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،،موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی

کراچی میں گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والا گروہ ایک بار پھر سرگرم ،ایف بی ایریا بلاک فائیو میں چار ملزمان نے گھر کا صفایا کردیا ،ملزمان گھر سے لاکھوں روپے نقد اور زیورات سمیت تین موبائل فون لے کر فرار،پولیس

کراچی میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ،انسدادِ پولیو مہم 10 فروری سے 17 فروری تک کراچی کے 6 اضلاع میں جاری رہے گی

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،،شمالى علاقہ جات میں سردى کى شدت برقرار رہےگى،کوئٹہ ،چمن، زیارت ،لورالائی، پشین،ژوب،قلات،، نوکنڈی اور قلعہ عبداللہ میں رات کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،،محکمہ موسميات

اٹک۔غیر قانونی شکار کرنے پر شکاریوں کے خلاف مقدمات درج ، بھاری جرمانہ عائد۔اٹک۔ غازی بروتھا نہر کے قریب تیتر کا غیر قانونی شکار کرنے پر10افراد گرفتار

ملیر جامعہ ملعیہ میں فائرنگ اور عوام کے تشدد سے دو مبینہ ملزمان زخمی ،شہزاد کو گولی،شریف تشدد سے زخمی ہوا،دونوں مبینہ ملزمان بھائی ہیں،ریسکیو ذرائع

لسبیلہ ساحلی علاقے ڈام بندر میں سمندر کے کنارے کھڑی کشتی میں ڈیزل لوڈنگ کے دوران آگ لگ گئی,آگ سے متعدد کشتیاں جل گئی ماہیگیروں کولاکھوں روپے کا نقصان

چیچہ وطنی جنرل  بس اسٹینڈ کے قریب ایک نوجوان شخص کی نعش برآمد,نوجوان کی شناخت صاحب کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 10 گیارہ ایل  تحصیل چیچہ وطنی رہائشی  ہے ریسکیو زرائع

آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہونگے، پالیسی سطح کے مذاکرات میں اہداف حاصل کرنے کیلئے تجاویز زیر غور آئیں گی، ذرائع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر قبضہ اور لنگر خانہ کھولنا قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار نے ملک و قوم کی خدمت کی، اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا

لاہور: حکومتی مذاکراتی ٹیم اور (ق) لیگ میں مکمل رابطہ ہے۔ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے حکومت اور (ق) لیگ ایک پیج پر ہے۔اتحادیوں کے تحفظات کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ چوہدری محمدسرور

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا ،وزیراعلیٰ سندھ پولیو پینے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے

کامرس اکانامکس کالج کے پرنسپل سرور شاہ کا خطاب،خوشی ہو رہی کہ سعید غنی ہمارے کالج کے پرانے طلبہ لے کر ائے ہیں،کامرس کالج کی فیکلٹی نجی کالجز سے کہیں بہتر ہے ،سعید غنی کا شکر گزار ہو جنہوں نے اج ہمارا کالج منتخب کیا ۔سرور شاہ

دیپالپور کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں واقع عدیل کولڈ سٹور میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو زرائع

کندھ کوٹ:مسن موڑ کے مقام پر گندے نکاسی آب کے تالاب میں آئل ٹینکر الٹنے سے بہہ جانے والا تیل چھوڑے سے تالاب میں آگ لگ گئی ۔3 دن پہلے آئل ٹینکر ساقی موڑ پر الٹ گیا تھا ، جس سے ہزاروں  لیٹر ڈیزل گر گیا جو نکاسی آب کے تالاب میں چھوڑدیا گیا تھا

چنیوٹ ۔فیصل آباد روڈ پر تیزرفتاری کے باعث رکشہ اور کار کی ٹکر، 2 افراد شدید زخمی، اسپتال منتقل

کراچی :کورنگی کازوے ندی سے 30 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے،خاتون کی لاش ایک روز پرانی معلوم ہوتی ہے، پولیس

ڈسکہ… گوجرانوالہ روڈ پر رنجہائی سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ..دو موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا غلام مصطفے اور عبدالسلام جاں بحق

لاہور:  حکومت نے عوام کی خوشحالی اور ان کی زندگیوں میں آسودگی لانے کیلئے جس قدر عملی اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

اینکر مرید عباس قتل کیس ،قتل کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

ملتان:کورونا وائرس کے شبہ میں راجن پور کا رہائشی 30 سالہ مسعود نشتر اسپتال داخل،آئی سو لیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے اسلام آباد بھجوا دئیے گئے

لاہور؛ نشتر کالونی کے علاقہ میں رات گئے نوجوان پراسرار طریقہ سے پلازہ سے گر کر جاں بحق،کچھ دوست پلازہ کی چھت پر بیٹھے تھے، پولیس

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب اعلی کی تقریری سے متعلق ترمیمی بل کے خلاف محمود اختر نقوی کی آج ہی فوری سماعت سے متعلق درخواست مسترد کردی ،درخواست کل باقاعدہ سماعت کے لیے لگائی جائے، عدالت کا حکم

صدر مسلم لیگ ن کیخلاف بیس سال سے بارہ پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری  کی خبر پر ایکشن ، نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ کیخلاف انکوائری التوا کی وجوہات چیرمین نیب کو بھجوا دیں

پی آئی سی حملہ کیس میں ملوث وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت آٹھ وکلاء کی ضمانت منسوخی درخواست پر رجسٹرار آفس نے وکلاء کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا

جھنگ غیرقانونی ریفلنگ سنٹرز،آئل پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن۔پانچ آئل ایجنسیز ،دو ریفلنگ سنٹرز سربمہر ،پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اچانک سندھ سیکریٹریٹ تغلق ہائوس پہنچ گئے،*وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کی حاضری چیک کی، ترجمان

لاہور ہائیکورٹ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا،عدالت نے صوبائی حکومت سے دس روز میں جواب طلب کرلیا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مئں 3 پیسے کا اضافہ ،انٹر بینک میں ڈالر 154.40 سے بڑھ کر 154.43 روپے کا ہوگیا ،فاریکس ڈیلرز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز کاروباری ہفتے کے پہلے روز  انڈیکس میں400سے زائد پوائنٹس کی کمی ،407پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ39ہزار736پر ٹریڈ کررہی ہے

لاہور: مریم نواز کےبیرون ملک جانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 18 فروری کو سماعت کرے گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے والے انسپیکٹر عبدالرحمن کی ملازمت پر بحالی کی درخواست خارج کر دی، آپ اپنی پراپرٹی کا سورس عدالت کو بتا دیں، جسٹس اعجاز الاحسن

جرمن خاتون بغیر وغیرہ پاکستان پہنچ گئیں۔جینیفر قطر ایئرلائین کی پرواز کیو آر 632 پر دوحا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں،دوران ایمیگریشن خاتون معلوم ہوا خاتون کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود نہیں۔جرمن خاتون کو اگلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا، ذرائع

لاہور: احتساب عدالت میں ہوم لینڈ سوسائٹی سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت نے ملزم ندیم احمد کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی، ملزم کو دوبارہ 24 فروری کو پیش کرنے کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کے خلاف محکمہ تعلیم میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس میں گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

لاہور: کرونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر ،،، چینی کمپنیز کے نمائندوں نے لاہور میں منعقد ہونے والی فارما ایکسپو میں شرکت سے معذرت کر لی

پاک بحریہ کے زیر اہتمام آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے ڈام میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد، ترجمان پاک بحریہ

ٹنڈوالہ یار پیارو لوند کے قریب سوئے ہوئے بچوں پر دیوار گئی،دیوار گرنے سے ایک سالہ بچی جانبحق ہوگئی۔دوبچے شیدید زخمی ہوگئے

کراچی سے متعلق معاملات زیرغور ہیں ،غیر قانونی   تعمیرات سے متعلق    ملزما ن کے خلاف کارروائی کریں گے،ناصر حسین شاہ

تربیلا میں پانی کی آمد  15 ہزار200 کیوسک اور اخراج  45 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد12   ہزار  200 کیوسک اور اخراج  15  ہزار  کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 43 ہزار  600کیوسک اور اخراج  55 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

مانگامنڈی بے روزگاری نے ایک اور زندگی نگل لی ،بیس سالہ نوجوان ایازاحمد نے بے روزگاری سے تنگ آکر زھریلی گولیاں کھا لی۔پولیس زرائع

میئر کے پاس اختیارات ہوں گے تو آگے ترقیاتی کام ہوگا،میئر کراچی اس وقت ترقیاتی کاموں میں حصہ لیں گے جب  وہ بااختیار ہوں گے،وسیم اختر

گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کوہلووالا میں پلاسٹک سکریپ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

نواب شاہ،گاوں حاجی وارث ڈاہری میں صاحبہ ڈاہری نامی خاتون نے اپنے دو معصوم بچوں کے ساتھ روہڑی کینال میں چھلانگ لگا دی.خاتون کی نعش نکال لی گئی جبکہ 4 ماہ کی صبا کو مقامی لوگوں نے بچا لیا 6 سالہ کرن کی تلاش جاری

پشاور بی آر ٹی منصوبے کے ساتھ پرانی بسیں ہٹانے کامنصوبہ بھی تاخیر کا شکار،روٹ پر چلنے والے پرانی بسیں خریدنے کے لیے ٹرانس پشاور کمپنی نے گزشتہ سال اشتہار دیا،6ماہ میں گاڑیوں کی خریداری اور ٹرانسپورٹرز کو نوکریاں دینے کے وعدے کو ایک سال گزر گیا

لاہور۔کمشنر لاہور سیف انجم کی ہدایت پر چینی ذخیرہ اندوذوں کیخلاف کریک ڈاون،لاہور سمیت پوری ڈویژن سے 12052 چینی کی بوریاں تحویل میں لے لی گئیں۔

لاہور: کرپٹ مافیا ملک میں مہنگائی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کر رہا ہے، صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان

گوجرانوالہ انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک چلانیوالا ملزم گرفتار ،ملزم راشد حسنین عرف گوگی شاہ کو ایف آئی اے نے گجرات سے گرفتار کیا ،راشد حسنین کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا،ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالحفیظ

پنجاب فوڈ اتھارٹئ کا بیمار، لاغر جانوروں کا گوشت تیار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،بکر منڈی لاہور میں واقع نو ر دا ڈیراغیر قانونی مذبح خانے سیل

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ون ٹو ون ملاقات

خضدار:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمان کے مقام پر ٹریفک حادثہ ،مسافر کوچ اور کار میں تصادم چار افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ,لیویز زرائع

ننکانہ صاحب چندرکوٹ نہر میں نوجوان کی نعش ملی ہے ۔ ریسکیو زراٸع

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور،پالیسی سطح مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ  نے کی۔ وزارت خزانہ ،ایف بی آر، وزارت توانائی، نیپرا ، اوگرا اور وزارت نجکاری حکام شریک ہوئے، ذرائع وزارت خزانہ

پی ٹی وی کرپشن کیس،اسپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی،ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے

جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش،اعجاز ہارون کی جوڈیشل ریمانڈ میں 26 فروری تک توسیع

لاہور: واپڈا ٹاون کے علاقے میں چھ ڈاکوں کی اہل خانہ کو یرغمال بنا کر واردات،ڈاکوں نے ایک گھنٹے تک گھر میں واردات کی ،ڈاکو نو موبائل فون ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار

لاہور۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ،شہر میں 211 مقامات کو چیک کیا گیا.گراں فروشی کرنے والے 25 خلاف ورزیاں پائی گئیں.۔22 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں. ڈی سی لاہور

پاکپتن:ایکسائز آفس میں جاری مبینہ کرپشن کے خلاف موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کا احتجاج،پاکپتن:مظاہرین کی ایکسائز آفس کے باہر کتبے اٹھا کر شدید نعرے بازی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی

سرگودھا: شہر میں چور بے لگام ہو گئے۔ دینی مدرسہ کو بھی نہ چھوڑا ،سرگودھا: گلشن جمال کالونی میں قائم مدرسہ کے چندہ باکس کا چوروں نے صفایا کر دیا

لاہور :احتساب عدالت میں الخیر ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے فراڈ کیس کی سماعت ،عدالت نے تین ملزمان کے مزید 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس رپورٹ ،چین سے آئے ارمڑ کے رہائشی 23 سالہ ذیادالرحمان کو آج آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے، ترجمان

گوجرانوالہ4 سال سے قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم سعودی عرب سے گرفتار، ملزم شہزاد عرف بختو کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،ترجمان پولیس

لاہور: کاشانہ سکینڈل میں ایک نیا موڑ ،کاشانہ میں مقیم سویرا نامی لڑکی کا ویڈیو بیان حاصل کر لیا گیا،ویڈیو بیان کاشانہ سکینڈل منظر عام پر آنے سے چند روز پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ،دونوں رہنماؤں کا سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پانچ روزہ پلینری اجلاس 16 فروری سے پیرس، فرانس میں شروع ہو گا،ایف اے ٹی ایف دسمبر 2019ء بیجنگ اجلاس میں بھارتی مخالفت کے باوجود امریکا، یورپین یونین نے پاکستانی اقدامات کو سراہا، ذرائع

احتساب عدالت اسلام آباد،کارکے رینٹل پاور کیس،کار کے رینٹل پاور کیس میں شریک مزید ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر،بریت کی درخواست این اے زبیری اور اسد محمود کی جانب سے دائر کی گئی

سندھ ہائیکورٹ ،گٹکے مین پوری اور ماوے پر پابندی کا معاملہ ،مدعی مقدمہ نسیم حیدر  منہ کے کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں، ایڈووکیٹ ممتاز ،نسیم حیدر کی بہن اور والدہ بھی عدالت میں پیش

سپریم کورٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس کی سماعت ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان کے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی اجلاس میں شرکت۔اجلاس میں اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے پر اتفاق۔

پشاور:خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں کے  بین الاضلاعی مقابلوں کی رنگارنگ اختتامی تقریب ،تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب اور سیکرٹری ایجوکیشن کی شرکت،مقابلوں میں پشاور ، بنوں مالاکنڈ ، ہزارہ ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا

سیالکوٹ؛معاون خصوصی عثمان ڈار کی میڈیا سے گفتگو،کامیاب نوجوان پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے،صدر پاکستان کل سیالکوٹ کے دورہ پر آئنگے

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ کالجز کا اعلیٰ سطحی اجلاس،سیکرٹری کالج ایجوکیشن رفیق احمد بھڑورو، ڈی جی کالجز، ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن کراچی سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

وزارت صحت نے پمز کے ڈاکٹر مطہر شاہ کو معطل کر کے وزارت میں داخلے پر پابندی عائد کردی  ،ڈاکٹر مطہر شاہ نے وزارت صحت کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پرجوش ،پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کا بےتابی سے انتظار کررہے ہیں،کپتان ڈیرن سیمی اور لیام ڈاسن کے اردو میں ٹوئیٹس

سندھ ہائیکورٹ ،سوئی گیس کمپنی کے عارضی ملازمین کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے سوئی گیس حکام سے 9 مارچ کو جواب طلب کر لیا

لاہور کالج برائے خواتین میں کشمیر سے یکجہتی کے لئے سیمینار کا انعقاد ،چئیرمین پارلیمانی کمیٹی فخر امام لاہور کالج میں منعقدہ کشمیر پر سیمینار میں شرکت کے لئے پہنچ گئے

لاہور :نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60 ملین کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت ،عدالت نے تین ملزمان کے مزہد 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ،ملزمان کو دوبارہ 20 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور۔صفائی کمپنی میں قواعدوضوابط کے خلاف عہدے ،مختلف زونز کے انچارج قوانین کے برخلاف سہولیات سے مستفید ہوتے رہے۔ اڑتیس زونل انچارج کئی سالوں عہدوں کے برخلاف گاڑیاں۔ پٹرول اور مراعات لیتے رہے۔ زرائع صفائی کمپنی

اسلام آباد:جے وی اوپل کیس،چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو13فروری کو طلب نیب راولپنڈی کی جانب سے طلبی کا سمن جاری

دیپالپور۔ ٹڈی دل کے لشکرکا مختلف علاقوں میں فصلوں۔پر حملہ،نہرانوالہ جواہر سنگھ پپلی پہاڑ میں ٹڈی دل تباہی مچا دی ،آلو مکیی اور سرسوں سمیت چارے کی فصلیں۔متاثر

ساہیوال: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں دو گروپوں میں تصادم پر فائرنگ ،گورنمنٹ کالج میں فائرنگ سے فرسٹ ائیر کا ایک طالبعلم زخمی

اسلام آباد:جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کے ملزم فیصل شاہین کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا،جج راجہ جواد عباس نے فیصل شاہین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 فروری تک توسیع کر دی

کراچی:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز آمد

قصور۔۔محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مختلف مقامات پر فوڈذ شاپ کے خلا ف کاروائی ،بچوں سے مشقت کروانے اور دوکانات پر کام کرنے والے ملازمین کوکم تخواہ دینے والے مالکان کے خلاف مقدمات درج

ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ اختیارولی خان کا عمران خان اور پرویز خٹک کے بیان پر ردعمل،پرویز خٹک نے بی آر ٹی پراجیکٹ کی ابتدائی لاگت 29 ارب روپے بتائی تھی۔ اختیارولی

ڈی آئی خان:پریس کلب سے حق نواز پارک تک رکشہ ڈرائیورز کی ،احتجاجی ریلی:ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر ہمیں ہزاروں روپے کے چالان پرچے دیتے ہیں،  مظاہرین

صوابی: تھانہ ٹوپی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس،فائرنگ کے نتیجے میں خاکر ناصر ولد زمرود موقع پر جانبحق ہوگیا، پولیس

عیسی خیل: نواحی علاقہ کمرمشانی میں تاجر برادی کا ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن کمرمشانی کے خلاف احتجاج ،تاجر برادی نے میانوالی بنون روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر کیا ۔

لاہور :احتساب عدالت میں نندی پور پاور پروجیکٹ میں 22کروڑ روپے فرنس آئل چوری کیس کی سماعت،عدالت نے ملزم اسلم باغ اور اخلاق شاہ کے مزید 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

ڈاکٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جناح ہسپتال میں پریس کانفرنس ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان اسلامک میڈیکل، اٹھارویں ترمیم کے بعد جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ساتھ برا سلوک کیا گیا ،پہلے سندھ کے حوالے کیا اور اب دوبارہ وفاق کے حوالے کیا جارہا ہے، ڈاکٹرز نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ،دونوں حکومتیں کمیٹی تشکیل نہ دے سکیں تو ہم علامتی ہڑتال کریں گے

اسلام آباد: قائداظم یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد،حریت رہنما مشال ملک کی تقریب میں شرکت

ڈاکٹر ظفرمرزا کی زلفی بخاری  اور چین کے سفیر سے ملاقات ،ووہان  میں پاکستانی طالبعلموں  کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور ،مشاورت کا عمل جاری ھے ڈاکٹر ظفرمرزا

"ہیلو۔۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بول رہا ہوں”،وزیراعلی محمود خان نے براہ راست شہریوں کو فون کالز شروع کردیں،تھانوں اور پٹوار خانوں سے سائلین کی تفضیلات طلب

رکن سندھ اسمبلی راجہ کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط،سڑک، نالہ کی صفائی اور قبرستان کی جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ،صوبائی حکومت نے صفائی مہم شروع کی تھی تو وزیر اعلیٰ نے میرے حلقے کا بھی دورہ کیا تھا، راجہ اظہر

بہاولپور:تحصیل احمد پور کے نواحی علاقے 97 ڈی این بی شاہی والا روڈ کے قر یب کنواں کھودتے ہوئے دو مزدور کنوئیں کی دیوار گرنے سے کنوئیں میں دب گئے،کنوئیں میں دبنے سے دونوں افراد جانبحق، ریسکیو

لاہور: دانش سکولز میں جعلی بنک سیکیورٹی جمع ہونے کا انکشاف،ایف آئی اے بنکنگ سرکل نے معاملے کی انکوائری شروع کردی،دانش سکولز کے کنٹریکٹرز نے جعلی بنک سیکورٹی جمع کرائی ذرائع

احسن اقبال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 13 فروری تک ملتوی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے سماعت کی،نیب کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کرایا جا سکا

شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت بھی 13 فروری تک ملتوی

صادق آباد: اسسٹنٹ کمشنر آفس می۔انسداد پولیو مہم میٹنگ کا انعقاد ، میٹنگ میں  ہیلتھ  ایجوکیشن، ریونیو ،پاپولیشن،اور محکمہ ایریگیشن کے افسران نے شرکت کی

سندھ ہائیکورٹ: نادرا کی جانب سے خاتون شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا معاملہ،نادرا کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب،مسمات شاہدہ بیگم1970 میں ہجرت کرکہ پاکستان اپنے اہلخانہ کے ساتھ ائیں وکیل درخواست گزار

لاہور: پنجاب میں حکومتی اوراتحادی اراکان اسمبلی کے حلقوں میں فنڈز کے اجرا پرنئی شرائط عائد کرنے کی تجویز ۔پنجاب کی بیوروکریسی نے حکومتئ اور اتحادیوں کے لیے فنڈز پر نئی بندش لگا دی ۔

چاغی: بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے دالبندین میں سستا بازار کا قیام،ڈپٹی کمشنر فتح خان خجک نے لندن روڈ پر قائم سستا بازار کا افتتاح کرلیا

شہباز شریف کے بیانات پر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا رد عمل،شہباز شریف کی جانب سے اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانے پر واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔ فیاض الحسن چوہان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نیب طلبی کے نوٹس پر سینیٹر شیری رحمان کا ردعمل،نیب کا نوٹس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مارچ میں احتجاج کے اعلان کا ردعمل ہے، شیری رحمان

شہر میں ایک ماہ کے دوران 5 افراد ایچ ون این ون انفلوائنزا کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے ۔جنوری سے اب تک 129 سے زائد افراد ایچ ون این ون انفلوائنزا کا شکار ہوئے ہیں۔زرائع محکمہ صحت

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مالی 2018-19 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں،125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 82 سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائی

سکھر: الیکشن ٹربیونل سکھر میں  ایم این اے غوث بخش مہر،محمد میاں سومرو سمیت دیگر کامیاب امیدواروں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 16مارچ تک ملتوی

یو اے ای پاکستان کی زراعت میں سب سے بڑے انویسٹرز میں سے ایک ہے،ہم دُبئی کی پاکستان کی زراعت میں انویسٹمنٹ کرنے والی کمپنیز کو جگہ اور ماہرین مہیاء کرسکتے ہیں،

تمام معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،حکومت کو درپیش چیلنجز پر بھی بات ہوئی،تمام معاملات پر کھل کر بات کریں گے اور حل نکالیں گے،.حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چودھری پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا مشترکہ اجلاس،وزیر اعلیٰ محمود خان کا کھلی کچہریوں میں عوامی نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کی تزئین و آرائش میں کرپشن کا الزام ،لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں 19 فروری تک توسیع

سکھر: خورشید شاہ کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر ہائی کورٹ کی سماعت 24فروری تک ملتوی ،خورشید شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہے،خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے،نیب پراسیکیوٹر

رائیونڈ۔مانگامنڈی ملتان روڈ بس سٹاپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔۔رائیونڈ۔فائرنگ کی زر میں آکر ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی۔

کراچی کے 3اسپتالوں کےلیے وفاق کےبجٹ میں فنڈز مختص نہیں کیا گیا،سندھ حکومت تینوں اسپتالوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے،ترجمان سندھ حکومت

مری کشمیر پوائنٹ ریسورس سینٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو پچھلے سات سے تنخواہوں عدم ادائیگی,تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کا مری مال روڈ پر احتجاج

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔

مظفرگڑھ۔ آئل ٹینکر عملہ اغوا اور ڈکیتی کیس میں گرفتار سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بیمار پڑگئے۔ وکیل جمشید دستی

لاہور. پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مافیا کی سرپرستی کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ,آٹا چور چینی چور مافیا کی سرپرستی کرنے پر عمران صاحب پر ایف آئی آر درج کی جائے,

پشاور میں بی آر ٹی منصوبے سے متاثرہ ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہوگیا جس پر ٹرانسپورٹرز حضرات نے اپنی بسیں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نذرآتش کرنے کی دھمکی دیدی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کے لیے اورماڑہ میں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن فورم کا انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترک صدر  رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس،اجلاس میں وزیرِ برائے اقتصادی امور حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، متعلقہ وزارتوں  کے وفاقی سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک

سبی : ایری گیشن کالونی سے لڑکی کی لاش برآمد،،لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس

ملتان:  پولیس نے  دولت گیٹ کے علاقے میں 52  کلو چرس قبضہ میں لیکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،کارروائی مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او دولت گیٹ نے کی ، ایس پی  محمد جاوید

لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جی آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی،فل بنچ کے ممبر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کے علاقائی بنچ میں ہونے کے باعث کیس پر سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس،اجلاس میں چائینہ میں کرونا وائرس کیوجہ سے مرنے والوں پر دکھ و افسوس کا اظہار، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا چائینہ میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی،

چین کے سفیر نے خوشخبری سنائی ہے کہ انھوں نے کرنا وائرس کی اینٹی ڈوٹ تیار کر لی ہے، چینی سفیر نے بتایا کہ اینٹی کرونا ڈوز کی بڑے پیمانے پر تیاری جاری ہے، سینیٹر رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں  وزارت داخلہ نے احسان اللہ احسان کی فراری و آڈیو پیغام پر وزارت داخلہ سے تین دنوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیرعلی زیدی سےچئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ،سی پیک منصوبے سے جڑے کراچی کے بڑے پراجیکٹس پر مشاورت

سرگودھا۔ شاہپور کے علاقہ نون کلو میں دیرینہ رنجش پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ،دو گروپوں کے درمیان تنازعہ کے باعث محمد نوید جاں بحق اور اعجاز شدید زخمی ہو گئے

گوجرانوالہ وزیر اعظم کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں زخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائی،13 ہزار 5 سو چینی کے تھیلے برآمد

دیپالپور:اٹاری روڈ قلعہ سدا سنگھ کے قریب کار نہر میں گر گئی ،گاڑی نمبری ایل آر بی 1920بصیر پور ٹیکسی سٹینڈ کی بتائی جارہی ہے ۔گاوں جھنگ عبداللہ کا رہائشی کار سوار ڈوب کر جاں بحق ہوگیا نعش برآمد

شانگلہ :کانسٹیبل داؤد، ایلیٹ فورس شانگلہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل  پولیس

دادو: جوہی کے کاشتکاروں اور کسانوں کا زرعی پانی کی کلت کے خلاف سپرنٹنڈنٹ انجنیئر انہار کے آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،ایک ماہ سے جوہی کی 9 نہروں کی ٹیل تک زرعی پانی نہیں پہنچا: کاشتکار

اوگرا نے فروری کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ,سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا

لاڑکانہ: ناقص کوالٹی والا کھلا آئل فروخت کرنے والی دوکان پر چھاپہ,کارروائی کے دوران دوکان مالکان فرار ہونے میں کامیاب,فوڈ اتھارٹی کے عملے نے سیمپل لینے کے بعد دوکان کو سیل کر دیا

نواب شاہ میں عالمی یوم مرگی کے حوالے سے مرگی کے مرض سے آگاہی کے لئے واک کی گئی  ,واک پیپلز میڈیکل اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس سے ٹراما سینٹر تک کی گئی

اوکاڑہ. گورنمنٹ کالج بوائز کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا.جھگڑےمیں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال….پولیس کے پہنچنے پر اسٹوڈنٹس موقع سے فرار ہوگئے

پشاور: صوبائی حکومت نے ہر تحصیل میں کھیلوں کے میدان بنائے اب یونین کونسل کی سطح پر گراونڈ ز بنائیں گے ،وزیر تعلیم اکبر ایوب

لودھراں۔ریلوے کے رہایشی کوارٹرخستہ حالی کاشکار ،۔ریلوے ملازمین خستہ حال مکانوں رہنے پرمجبور ،۔خودروجھاڑیوں نے ریلوے کوارٹرز کوگھیرلیا

خضدار:سماجی ورکر سجاد بلوچ کی قیادت میں منشیات کے کیخلاف پیدل لانگ مارچ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس۔چئیرمین کمیٹی سینیٹر فدا محمد خان اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں نیشنل اسمبلی اور سینٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق ایجنڈے پر متعلقہ حکام کی بریفنگ۔

سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقات کمیٹی کا عثمان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس فٹ بال سمیت پی ایس ایل کے امور پر غور،کمیٹی نے فیفا کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

لاہور:  صوبے میں نئی صنعتی بستیاں بنا کر صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال

کراچی بلدیہ نمبر 8  بسمہ،الله چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ریسکیو ذرائع

پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کے لیے اورماڑہ میں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن فورم کا انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ

اٹھارہ ہزاری:ہیڈتریموں ٹول پلازہ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق

چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ،جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کیلئے جسٹس محمد قاسم خان کے نام کی سفارش کر دی,ذرائع

لاہور: حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کے مزاکرات کی اندرونی کہانی ،حکومتی کمیٹی نے مسلم لیگ ق کے مطالبات تسلیم کر لئیے ،ق لیگ کو ترقیاتی فنڈز جلد جاری کردئیے جائیں گے

مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ،کمیٹی نے ویب ٹی وی چینلز پر فیس عائد کرنا اور ریگیولیٹ کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا،پیمرا ویب ٹی وی اور او ٹی ٹی کانٹینٹ کو ریگولیٹ کرنا چاہتا ہے چیئرمین کمیٹی

گوجرانوالہ پسرور کے نجی اسپتال میں نرس کی ہلاکت کا معاملہ ، بظاہر یہی لگتا ہے نرس لفٹ کی خالی جگہ میں گر کر فوت ہوئی،آر پی او طارق عباس قریشی

گوجرانوالہ جی ٹی روڈ اٹاوہ کےقریب سرکاری زمین خلاف ضابطہ کم قیمت پرفروخت کرنےکاانکشاف،کروڑوں روپےمالیت کی 121کینال زمین صرف96لاکھ روپےمیں فروخت کردی گئی،ذرائع اینٹی کرپشن

لاہور: پاکستان کے سب بڑے صوبہ پنجاب کا پارلیمانی نظام ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود غیر فعال ،حکومت اور اپوزیشن کی باہمی کھینچا تانی  مفاد عامہ کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی میں رکاوٹ بن گئی

کراچی آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کا کراچی پولیس آفس کا دورہ،انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں بہتری پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تمام افسران کو شاباش

اسلام آباد:معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی ملاقات، پیٹرولیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

کاروباری شخصیت اقبال زیڈ احمد و دیگر کے خلاف 28 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس دائر کردیا گیا

مہمند۔صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان کا ضلع مہمند کا دورہ ۔وزیر قانون کا رابطہ عوام مہم کے دوران غلنئی جرگہ ہال میں عمائدین سے خطاب

جڑانوالہ ۔ عثمان بزدار اپنے گھر کو کنٹرول نہیں کر سکتا پنجاب کو کیسے کنٹرول کرے گا ۔طلال چوہدری،مہنگائی کو کنٹرول کرنا بزدار کے بس کی بات نہیں ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس۔پی ٹی آئی سینئر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے،ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف دلبرداشتہ،عالمی چیمپئن محمد آصف نے اسنوکر چھوڑنے کا اعلان کردیا

پشاور پولیس کی سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کےخلاف بڑی کارروائی ،اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہوں کے خلاف کاروائی میں مختلف گینگز کے 10 افراد گرفتار

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترک صدر  رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس، وزیرِ برائے اقتصادی امور حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، متعلقہ وزارتوں  کے وفاقی سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک

خیبر: تحصیل جمرود علاقہ شاکس میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،مختلف ٹھکانوں سے 25.5 کلو ہیروین برآمد5 ملزمان گرفتار، پولیس

سرگودھا 25 بلاک رہائشی رشتے داروں میں تلخ کلامی خون کی ہولی میں تبدیل ہوگئی ،لڑائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون شدید زخمی

ظفروال.درمان روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم۔۔چار افراد شدید زخمی ہو گئے اور ایک موقع پر جابحق۔۔ریسکیو

لاہور۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر اور ہیڈ کوچ اعجاز احمد پریس کانفرنس کررہے ہیں

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،ای سی سی نے فوری طور پر چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔ای سی سی نے پابندی ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کنٹرول کیلئے کیا

اسلام آباد ہائیکورٹ:جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان حسین لوائی کا ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع ،گرفتار ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے، درخواست میں استدعا

اسلام اباد رئیل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ بل دوہزار اٹھارہ سینیٹ میں پیش ، رئیل اسیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ  کے قیام کابل دوہزار اٹھارہ سینیٹر محسن عزیز نے سینیٹ میں پیش کیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زلفی بخاری کے ہمراہ چین میں پاکستانی طلباء سے  ویڈیو کانفرنس پر گفتگو۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ کی تکلیف کا ہمیں احساس ہے  ڈاکٹر ظفر مرزا

کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا منفی ہندسوں پر اختتام،ہنڈرڈ انڈیکس 846پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار296کی سطح پر بند ہوا

بھارتی فوج کا لائن آف کنٹرول پر واقع جندروٹ و نکیال سیکٹر پر بھارتی ہتھیاروں سے فائرنگ و گولہ باری،آئی ایس پی آر

مردان:اسسٹنٹ کمشنرمس گل بانو مردان کے مین بازار پاکستان چوک , سرفراز گنج بازار ; شھیدانو بازار میں تجاویزات کے خلاف  کریک اپریشن

قومی اسمبلی اجلاس /وقفہ سوالات،ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی،وزارت پارلیمانی امور کا تحریری جواب ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ابتدائی انتخابی فہرستوں کے مطابق ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا،وزارت پارلیمانی امور

افغانستان کی مختلف جیلوں میں 308 پاکستانی قیدی موجود ہیں،سال 2018 سے اب تک افغان جیلوں سے 52 پاکستانی رہا ہو کر پاکستان پہنچے ہیں،وزارت خارجہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

تشدد، زیرحراست ہلاک کے تدارک اور کنٹرول کرنے کا بل 2020 سینیٹ میں پیش،مذکورہ بل سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیاپولیس حراست کے دوران تشدد سے 52 افراد کی ہلاکتوں کی خبر آئی، شیری رحمان

پاکستان نے آج تک کتنی افرادی قوت برآمد کی، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش، 1971 سے 2019 تک ایک کروڑ گیارہ لاکھ پاکستانی حصول روزگار کیلئے بیرون ملک گئے.  وزارت خارجہ

لاہور: جب بھی بلاول بھٹو حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہیں نیب نوٹسز شروع ہو جاتے ہین. ایسے نوٹسز کے ذریعے بلاول بھٹو کا راستہ نہیں روکا جاسکتا . قمرزمان کائرہ

سکھر:ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے سلیم جان مزاری کی عبوری ضمانت منظور کرلی،سلیم جان مزاری پر کشمور میں جعلسازی کے ذریعے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین فروخت کرنے کے پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر تھا

وفاقی حکومت صرف اسپتال نہیں مرتضیٰ وہاب کہیں تو سندھ حکومت بھی چلا سکتے ہیں، صحت کے معاملے پر سیاست کرنا کسی بھی طور عوام کے مفاد میں بہتر نہیں، جمال صدیقی

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے فیصلے پر سینٹ اجلاس سے صحافیوں کا واک آوٹ ،دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائی۔ پی آر اے کا مطالبہ

لاہور: مہنگائی کی روک تھام کے لئے بنائے گئے فوکس گروپ نے کام شروع کر دیا،وفاقی فوکس گروپ کی پنجاب میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے پہلی میٹنگ،فوکس گروپ کی سربراہی وفاقی وزیر خوراک کر رہے ہیں

لاہور: اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ٹیکسز کے اضافے کی وجہ سے ہوا،مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زرائع ملز مالکان

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس،مشیرخزانہ اور گورنراسٹیٹ بنک تبدیل نہیں ہوںگے، وزیراعظم نے ترجمانوں کوآگاہ کردیا، ذرائع

وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی کے خلاف بڑا فیصلہ، 15 ارب کا پیکج لانے کا فیصلہ،یوٹیلیٹی سٹور کے ذریعے کھانے پینے کی چیزوں پر ریلیف دیا جائے گا، ذرائع

ڈی آئی خان:غیر مقامی چینگ چی رکشہ پر پابندی ہٹا دی گئی ،چینگ چی کے کئے مخصوص روٹ بنائیں گے ڈی پی او واحد محمود

ملک بھر کی جیلوں میں کتنے  قیدی قید ہیں تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش،ملک بھر کی مختلف جیلوں میں 73 ہزار 661 قیدی ہیں،وزارت انسانی حقوق کا تحریری جواب

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کواٹرز میں اجلاس،نیب کو سال 2019 میں 51591 شکایات موصول ہوئیں،51591 شکایات میں سے 46123 شکایات کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا،نیب اعلامیہ

لاہور:سرکل کبڈی ورلڈ کپ / بھارت بمقابلہ جرمنی ،بھارت نے جرمنی کو شکست دیدی ،بھارت نے جرمنی کو 28 کے مقابلے 62 پوائنٹس سے شکست دیدی ،دوسرا میچ ایران اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

گوادر: مشکوک پہاڑی میں چھپائی گئی 82 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلیا گیا،پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 2,273.04 ملین روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے. ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

مانسہرہ۔جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی،مفتی کفایت کے خلاف مدرسہ طالبعلم زیادتی کیس کے ملزم قاری شمس الدین کو پناہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے

پیپلز پارٹی نے پولیو ٹائیپ ٹو وائرس کا ذمہ دار بے دخل فوکل پرسن براۓ پولیو بابر بن عطا کو قرار دیا,سینیٹر قرۃ العین نے بابر بن عطاء کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

کراچی :آج پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت 170 روپے اضافہ کے بعد 90570 روپے تولہ ہوگئ کراچی:10 گرام سونے کی قیمت میں 146 روپے اضافہ کے بعد 77649 روپے ہوگئی

رینالہ خورد ۔ صوبائی وزیر پیر صمصام علی شاہ بخاری  کی طر ف سے رینالہ ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد ،کھلی کچہری میں ڈی سی او اوکاڑہ،عثمان علی،اے سی رینالہ قدسیہ ناز سمیت دیگر افسران کی شرکت

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 13 فروری کو سماعت کرے گا

میاں چنوں:ریلوے پھاٹک مہر آباد کے قریب ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے

خلیجی ممالک میں 45 لاکھ پاکستانی ورکرز کام رہے ہیں،خلیجی ممالک میں مقیم اوور سیز سالانہ 12 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں،وزارت خارجہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

ایس ای سی پی کی او جی ڈی سی ایل کے حصص میں اتار چڑھاؤ پر انکوائری مکمل،گزشتہ ماہ او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری بارے گمراہ کن خبر  سے  کمپنی کے حصص میں ممکنہ ہیر پھیر کی بارے انکوائری  کی گئی

سپریم کورٹ کےتوجہ دلانےپرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی جاگ اٹھی، سپریم کورٹ نے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی مشروم گروتھ کےباعث ادارےکی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں، سرکلر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مندی پر بند ،کاروباری ہفتے کے پہلے روز  مارکیٹ میں846پوائنٹس کی کمی ،مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد بھی گنوا بیٹھا

کوٹ ادو:چوک سرورشہید  تاجر سے موبائل فون میسج کے زریعے بھتہ مانگنے اور نا دینے پر قتل کی دھمکی موصول۔تاجر سے موبائل میسج  کےزریعے 10 لاکھ روپے بھتہ  مانگا گیا

محراب پور: مورو کے قریب گنے کی ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر, دو بچوں سمیت چار افراد زخمی۔ پولیس

قومی اسمبلی نے پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس اور میڈیکل ٹریبیونل آرڈیننس میں 120 دن توسیع کی قراردادیں منظور کر لیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے قرارداد کی مخالفت،آمریت اور جمہوریت میں فرق ہونا چاہیئے، نوید قمر

تھائ گلوبل پاور سینرجی پبلک لمیٹڈ  تھائ لینڈ کے وفد کی وفاقی وزیر برائے نجکاری  محمدمیاں سومرو سے اسلام آباد میں ملاقات۔۔۔وفد میں  سرمایہ کار کمپنی کے سربراہ نے پاکستان میں  ایل این جی بیسڈ پاور پلانٹس  کے متعلق دریافت کیا.

About The Author