جنوری 9, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کس سیاسی جماعت کے کتنے اثاثے ہیں؟

تحریک انصاف کو ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ نہیں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان حلفی بھی جمع کرایا گیاہے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مالی 2018-19 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 82 سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائی

تحریک انصاف کے 22 کروڑ 53 لاکھ مالیت کے اثاثے ہیں۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں تحریک انصاف کے اثاثوں میں گزشتہ 1 سال کے دوران 9 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

تحریک انصاف کو ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ نہیں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان حلفی بھی جمع کرایا گیاہے۔

تحریک انصاف کے آمدن سے زائد اخراجات ہوئے

تحریک انصاف کے 1 سال میں 50 کروڑ 87 سے زائد اخراجات ہوئے

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا چندہ ملا

پاکستان پیپلزپارٹی کے اثاثوں کی مالیت 70 لاکھ 16 ہزار روپے ہے

پاکستان پیپلزپارٹی نے 2 کروڑ سے زائد کے اخراجات کیے اور آمدن 57 لاکھ ہوئی

مسلم لیگ ن کے بھی آمدن سے زائد اخراجات ہوئے

مسلم لیگ ن کی 1 کروڑ 55 لاکھ روپے آمدن اور 20 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے

مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے

شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے

شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کے پارٹی اکاونٹ میں صرف اڑھائی لاکھ روپے موجود ہیں

بلوچستان عوامی پارٹی کے 2 لاکھ 31 ہزار روپے کا بینک بیلنس ہے

ایم کیو ایم کے پاس 4 کروڑ 19 لاکھ کے اثاثے ہیں

ایم کیو ایم نے چندے کی مد میں 4 کروڑ 79 لاکھ روپے اکٹھے کیے

جماعت اسلامی پاکستان 90 لاکھ 18 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

ق لیگ کے پاس 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں

About The Author