نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت ہتھیاروں کی برآمد دوگنی کرے گا: مودی

مودی حکومت آئندہ پانچ برس میں دنیا کو پانچ ارب ڈالر کا اسلحہ برآمد کرنا چاہتی ہے۔

بھارت ہتھیاروں کی برآمد دوگنی کرے گا: مودی

لکھنو:

بھارت اپنے بیشتر ہتھیار روس اور اسرائیل سے خریدتا آیا ہے۔ لیکن اب مودی حکومت آئندہ پانچ برس میں دنیا کو پانچ ارب ڈالر کا اسلحہ برآمد کرنا چاہتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس کا اعلان لکھنو میں بھارتی دفاعی ساز و سامان کی نمائش میں کیا۔ ہتھیاروں کی یہ نمائش حکومت کی ‘میڈ ان انڈیا’ مہم کا حصہ ہے جس کا اس بار دہلی کے بجائے لکھنو میں اہتمام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دفاعی ساز و سامان کی اس نمائش میں فرانس، روس، اسرائیل اور امریکا جیسے بڑے ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس میں ایک ہزار سے زیادہ اسلحہ ساز کمپنیاں شامل ہیں جس میں 172 بیرونی ممالک کی کمپنیاں ہیں۔

اس موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ ملک آرٹلری بندوقیں، طیارہ بردار جہاز، اور آبدوزیں پہلے ہی سے تیار کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر دفاعی ساز و سامان کی برآمدت میں اضافہ ہوا ہے۔

اب ہمارا ہدف دفاعی برآمدات کو پانچ ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ ساوتھ ایشین وائرکے مطابق جو لوگ بھی دفاعی معاملات اور معیشت کو سمجھتے ہیں وہ یقینا اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اب بھارت صرف خریدنے والی منڈی نہیں۔

بھارت کو معاشی سست روی کے سبب ہتھیاروں کی درآمدات میں کمی کرنی پڑی ہے اور اب وہ آئندہ پانچ برس میں اپنی دفاعی برآمدات کو دوگنا کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے حال ہی میں ملک کا جو نیا بجٹ پیش کیا اس میں فوجی ساز و سامان کی تجدید کے لیے کوئی خاص رقم مختص نہیں کی گئی۔ دفاعی ماہرین کا کہنا کہ

حکومت نے بجٹ میں فوج کے لیے جو پیسہ مختص کیا ہے وہ ضرورت سے کافی کم ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت عالمی سطح پر

سعودی عرب کے بعد اس وقت اسلحہ درآمد کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور بین الاقومی سطح پر اسلحے کی درآمدات میں اس کا حصہ دس فیصد ہے۔

چند برس پہلے تک بھارت ہتھیار خریدنے میں پہلے نمبر پر تھا اور اس کا نصف حصہ اسے روس فراہم کرتا تھا جبکہ اسرائیل اور امریکا بھی بھارت کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فروخت کرتے ہیں۔

About The Author