دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک فضائیہ کا طیارہ شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ

حادثے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا- زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

پاک فضائیہ کا طیارہ شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پی اے ایف کا میراج طیار ہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا- زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ نے رفیقی ائیر بیس شورکوٹ سے اڑان بھری اور کچھ دیر بعد نواحی گاوں 496 کے قریبی کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا،

۔سیکیورٹی فورسز ریسکیو 1122 نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔۔۔

About The Author