لاہور: پنجاب حکومت نے نواز شریف کی تازہ رپورٹس پر اعتراضات اٹھا دئیے، سابق وزیراعظم کی تمام میڈیکل رپورٹس نہیں بھجوائی گئیں۔
سینئر ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ایک خط کے ذریعے کسی بھی مریض کی صحت کو جانچنا ممکن نہیں، خط کے مندرجات کے ثبوت ساتھ لف ہی نہیں کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ رپورٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔ خیال رہے حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری طرف احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکمران ایک بیمار والد کو بیٹی سے دور رکھ کر اذیت دینا چاہتے ہیں، ہر بیٹی کا قانونی اور فطری حق ہے کہ والد کی تیمارداری کر سکے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد پر احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز کو پہلے بھی تب گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے والد سے ملنے گئیں، حکومتی کردار کی پستی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مریم نواز کی درخواست ضمانت پر عدالتی فیصلہ قبول کرینگے، حکومت کی کم ظرفی مریم نواز کو باہر جانے سے روک رہی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ