دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد   564 ہوگئی

امریکی صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس میں چین کا ساتھ دینے کا اعلان، پاکستان سے کرونا وائرس کے سامنے آنے والے مشتبہ کیسز کلیئر قرار دے دیے گئے ۔

چین میں کرونا وائرس سےمزید 70 افراد ہلاک،جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد   564 ہوگئی  ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے چین کے اقدامات کی تعریف کی، کہا، دنیا کو فی الحال وبائی حالت کا سامنا نہیں، چین میں مزید اسپتالوں کی فوری تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا،

امریکی صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس میں چین کا ساتھ دینے کا اعلان، پاکستان سے کرونا وائرس کے سامنے آنے والے مشتبہ کیسز کلیئر قرار دے دیے گئے ۔

جان لیوا کرونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں جاری ہیں ۔

چین میں مزید تہتر افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔

زیادہ تر ہلاکتیں چین کے صوبے ہوبائے میں ہوئیں ۔

چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اٹھائیس ہزار سے بڑھ چکی ہے ۔

چین میں نومولود بچے میں بھی کرونا وائرس پایا گیا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت نے  مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے مختلف ممالک  سے  چھ سو پچھتر ملین ڈالر  کی رقم کی اپیل کی ہے ۔

 نیوزی لینڈ اور جاپان نے ووہان سےاپنے مزید شہری نکالنے کے لیے جہاز روانہ کر دئیے ہیں 

امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کانگریس کے خطاب میں کرونا وائرس میں چین کا ساتھ دینا کا اعلان کیا ۔

وہان سے آنے والے تین سو پچاس امریکیوں کو  کیلی فورنیا کے ملٹری بیس میں رکھا گیا ہے ۔

امریکہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے ۔

About The Author