طالبان نے امریکا پر افغان امن مذاکرات روکنے کا الزام عائد کردیا۔ طالبان نے واشنگٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ
امریکا نے انخلا کے حوالے سے مذاکرات کو روک دیا ہے جس سے افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہونا تھا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں کہا کہ طالبان معاہدے کا ارادہ اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ، متعدد امریکی مطالبات، مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچا رہے ہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ مائیک پومپیو کو الزام تراشی سے باز آنا چاہیے، ہمارا موقف اصولی ہے۔ طالبان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا
جب ایک روز قبل مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ‘طالبان تشدد کو کم کرنے کے اپنے ارادوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
ترک کا طالبان سے افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
قندھار: شیعہ برادری کی ایک اور مسجد میں دھماکہ، 32 افراد ہلاک