نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر ٹرمپ کا کانگریس میں اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب

واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کا کانگریس میں اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب

امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،، واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کا کانگریس میں اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب ،،

کہا کہ تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں امریکا سرفہرست ملک بن گیا ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جنگیں ختم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ٹرمپ کے ہاتھ نہ ملانے پر اسپیکرنینسی پلوسی نے ان کی تقریر پھاڑ دی

مواخذے کی تلوار ہٹنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی کانگریس میں انٹری

واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کا کانگریس میں اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب

کہا کہ امریکہ میں ملازمت کے مواقع بہتر ہو رہے ہیں اور امریکی تاریخ میں سب سے کم بےروزگاری

اس وقت ان کی حکومت میں ہے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق حکومتوں پر بھی تنقید کی، کہا، ہم جتنے طاقتور آج ہیں پہلے کبھی نہ تھے

ہماری سرحدیں مضبوط اور معیشت مستحکم ہے۔ امریکی صدر نے کانگریس کو بتایا ، ہمارا مقصد عام آدمی

کو ترقی دینا ہے، امریکی صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف امریکی شہریوں کے لیے ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا، نئے سیاست دان آئے اور نیفٹا کو بدلنے کا وعدہ کرکے چلے گئے لیکن کچھ نہیں کیا

۔ لیکن میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ چھ دن پہلے نیفٹا کو امریکہ میکسیکو کینیڈا کے نئے معاہدے سے بدل دیا گیا

امریکی صدر خطاب کے لیے ایوان پہنچے تو نائب صدر مائیک پنس اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی

ایوان میں موجود تھے۔ ہاؤس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ہاتھ ملانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو صدر ٹرمپ نے ان کو یکسر نظر انداز کر دیا۔

About The Author