نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مجھے ملک کا پیسہ لوٹنے والوں سے مفاہمت کا نہ کہیں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں قومی ہم آہنگی اور مفاہمت کی بات سے متفق ہوں، خوشحالی کی سب سے بڑی وجہ شفافیت اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہے۔

مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ملک کا پیسہ لوٹنے والوں سے مفاہمت کا نہ کہیں، آپ کیا چاہتے ہیں کہ میرے گھر سے کوئی چوری کرے تو میں اسے چھوڑ دوں؟

آزادکشمیر کی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ملک کےلیے ہے، میں جس ادارے کی طرف دیکھوں خسارے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں قومی ہم آہنگی اور مفاہمت کی بات سے متفق ہوں، خوشحالی کی سب سے بڑی وجہ شفافیت اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں جمہوریت پسند ہوں کیوں کہ یہ جتنی بھی بری ہو پھر بھی بہترین نظام ہے۔ مغرب ہم سے آگے اس لیے ہے کیونکہ وہاں جمہوریت پہلے آئی، جتنی جمہوریت بڑھے گی اتنی خوشحالی آئےگی اور جہاں بادشاہت تھی وہ معاشرے پیچھے رہ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریر کے دوران عدیم ہاشمی کا شعربھی  پڑھا کہ
مفاہمت نہ سکھا جبرنارواسے مجھے، میں سربکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے

About The Author