دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کی صحتیابی مریم نواز کی لندن میں موجودگی سے مشروط قرار

نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق  اس پیچیدہ ہائی رسک انٹروینشن کے موقع پر مریم نواز کا نواز شریف کے ساتھ ہونا ضروری ہے،

لاہور: نواز شریف کے ذاتی معالج نے نواز شریف کی صحتیابی کو مریم نواز کی لندن میں موجودگی سے مشروط قرار دے دیا ہے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  نواز شریف کے رائل برامپٹن اسپتال میں تفصیلی کارڈیک معائنہ کرایا گیا، نواز شریف کو شریانوں کی پیچیدہ قسم کی بیماری لاحق ہے،۔

ڈاکٹر عدنان نے کہاہے کہ نواز شریف کو خون کے بہاؤ میں مسئلہ ہے، دل کے عضلات کو بھی خطرات لاحق ہیں، نواز شریف کی کونونری انٹروینشن گذشتہ جمعرات کو ہونا تھی،۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اگلی جمعرات کو انٹروینشن کی درخواست کی، نواز شریف کی خواہش تھی کہ معائنے کے وقت مریم نواز اسپتال میں ساتھ ہوں،۔ مریم نواز کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ  مریم نواز کے نہ موجود ہونے کے باعث معائنے کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے کہاہے کہ نواز شریف کی صحت اور زندگی کیلئے کورونری انٹروینشن بے حد ضروری ہے، انٹرویشن میں غیر ضروری التوا کے صحت کو سنگین نتائج لاحق ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق  اس پیچیدہ ہائی رسک انٹروینشن کے موقع پر مریم نواز کا نواز شریف کے ساتھ ہونا ضروری ہے،

About The Author