دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 491 ہو گئی

عالمی ادارہ صحت نےکرونا وائرس کی وجہ سے چین سے غیرملکیوں کے انخلاء ، سفری اور تجارتی پابندیوں کو غیرضروری قرار دیا ہے۔

چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید 65 جانیں نگل گیا۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 491 ہو گئی۔ تیس ہزار چھ سو چھیانوے افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مشتبہ افراد کی تعداد تیئس ہزار دو سو چودہ ہو گئی  ۔کرونا وائرس سے متاثرہ  چھ سو سڑسٹھ افراد کو بچا لیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے چین سے غیرملکیوں کے انخلاء ، سفری اور تجارتی پابندیوں کو غیرضروری قرار دیا ہے۔ چین نے بعض ممالک کی جانب سے سفری اور تجارتی پابندیوں جیسے اقدامات کی مذمت کی ہے۔

جان لیوا کرونا وائرس کا چین پر ایک اور وار،، چونسٹھ افراد کی مزید ہلاکتوں کے ساتھ چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والوں کی کل تعداد چار سو پچیس ہو گئی،،

بیس ہزار 528 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مشتبہ افراد کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔۔۔۔ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ 667 افراد کو بچا لیا گیا،

 فلپائن کے 44 سالہ شہری کے بعد ہانگ کانگ کا 39 سالہ شہری بھی اس بیماری کا شکار ہو کر چل بسا.

ہانگ کانگ میں اب تک کورونا وائرس کے 15 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں،، ہانگ کانگ نے چین کے ساتھ واقع 13 سرحدی راستوں میں سے 10 پر آمد و رفت معطل کر رکھی ہے

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار نہیں دیا جا سکتا،، کرونا وائرس میں جنیاتی تبدیلی کے بھی کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں۔

کرونا وائرس سے نجات پانے والی تھائی لینڈ کی ایک 73 سالہ خاتون نے کہا کہ انھیں سانس لیتے وقت ان کو دل اور پھیپھڑوں میں درد محسوس ہوتا تھا اور چکر بھی آتے تھے۔

چین کی اعلی قیادت نے کورونا وائرس سے نمٹنے میںکوتاہیوں اور خامیوںکا اعتراف کر لیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل پولیٹبرو اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی مینجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

اسٹینڈنگ کمیٹی کی سربراہی چین کے صدر شی جن پنگ نے کی ،، کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہمیں جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پرمستقل طور پر پابندی عائد کرناہو گی

About The Author