نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں 14% الکوحل والی شراب حلال قرار؟

تاحال سعودی حکام کی جانب سے ایسا نہ تو کوئی اعلان کیا گیا اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا گیا۔ کچھ صارفین کے مطابق اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دے دی گئی ہے۔

یہ دعوی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دے کر اس کی سر عام فروخت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

تاحال سعودی حکام کی جانب سے ایسا نہ تو کوئی اعلان کیا گیا اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا گیا۔ کچھ صارفین کے مطابق اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

ہو سکتا ہے کہ ویڈیو میں دیکھے گئے بار میں صرف غیر مسلم کے لیے شراب موجود ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ایک مخصوص بار یا کلب ہو جس میں صرف غیر مسلموں کو ہی شراب فروخت کی جاتی ہو۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے حوالے سے افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ شاید سعودی عرب میں شراب کو حلال قرار دے دیا جائے۔

About The Author