دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

رائیونڈ کے علاقہ میں 2 افراد کی 14 سالہ بچے سے بدفعلی، ملزمان زیادتی کے دوران بچے کی ویڈیو بھی بناتے رہے

اسلام آباد ؛ تمیڑ گاؤں میں پولیس فائرنگ کی اطلاع پر پہنچی ؛ فائرنگ سے روکنے پر ملزمان نے پولیس پر فائر کھول دیا فائرنگ سے پولیس کے دو جوان زخمی ہوئے ، ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید

کراچی: 32گھنٹے گزر جانے کے باوجود تفتیشی پولیس بچے کا سراغ لگانے میں ناکام،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون اور ضیف شخص کو بچے کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی دوسری اچانک ہونے والی ہلکی بارش سے سردی میں اضافہ،ترجمان محکمہ موسمیات

کراچی سپرہائی غوثیہ شنواری ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے50 سالہ شخص جاں بحق ، چھیپا ذرائع

جہانیاں۔نواحی اڈہ میتلا چوک کے نزدیک. بہاولپور صادق آباد روڈ منٹھار اے سی بس بے قابو ہوکر الٹ گئی تین افراد زخمی .. ریسکیو زرائع

سرگودھا۔ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کینٹین پر ناقص دودھ، جوس، کھانا وغیرہ فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کیے،فوڈاتھارٹی نے غیر معیاری 40کلوگرام دودھ کو بھی اپنی نگرانی میں تلف کروا دیا۔

نیب کے ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق کب ہوگا۔۔۔ابہام ختم ہو گیا،لاہور کی احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 1985 سے کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امجد نزیر نے اپنے فیصلے نیب ترمیمی آرڈیننس کے اطلاق سے متعلق لکھا

چاغی ۔ تفتان رایفلز کا پاک ایران سرحد پرسرچ  آپریشن ،پاک ایران سرحدی علاقے تفتان  سے آٹھ من تیس کلو گرام افیون برآمد

ٹبہ سلطان پور  : چوک میتلا میں فلائی اوور کے قریب تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابوہوکر الٹ گئی ،حادثے میں 3خواتین سمیت 8مسافر زخمی ،ریسکیو ذرائع

پاک چین فلائٹ آپریشن کے بعد محکمہ صحت سندھ حرکت میں آگیا،کرونا وائرس سے پیشگی بچائو کیلئے محکمہ صحت سندھ نے تمام اسپتالوں سے ایمبولینس کی تفصیلات مانگ لیں،تمام ایمبولینسز کو اسٹینڈبائی رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: اکرم خان درانی کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ ،نیب نے سابق وفاقی وزیر کا ریکارڈ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے دوسری بار طلب کر لیا،اس سے پہلے بھی انتظامیہ سے مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا تھا

میانوالی۔  تلہ گنگ روڈ پر سہراب والہ  کے قریب کار اور کیری ڈبہ میں تصادم ۔حادثہ میں تین افراد شدید زخمی۔ریسکیو

لاھور۔چوہنگ کے علاقے میں 42سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر الللہ بخش ملک کی  زیرصدارت نوول کرونا ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ،اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این میجرجنرل عامراکرام  ایوی ایشن اور پاک فوج کے نمائندے شریک ،تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض

ملیر ٹنکی کی مارکیٹ میں آتشزدگی ، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی کا نفاذ کردیا،لانڈھی اورصفورا ہائیڈرنٹس سے متعدد ٹینکروں کے ذریعے سیکڑوں گیلن پانی آتشزدگی کے مقام پر پہنچایا

دینہ۔ تین دن قبل مسافر وین میں مدرسہ کی طالبہ سے ہونے والی زیادتی میں اہم پیش رفت ،جہلم پولیس نے مسافر وین کا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا،تفتیش میں اہم انکشافات،متاثرہ طالبہ کے بیانات میں تضاد پایا گیا ۔ڈی پی او جہلم

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز100انڈیکس 200پوائنٹس اضافےسے ٹریڈ کررہا ہے

لاہور ہائیکورٹ، حکومتی پالیسی کے تحت سپورٹس بورڈ کے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواستوں کو سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو بھجوا دیا

ضلعی انتظامیہ پشاور کی محکمہ ماحولیات کے ہمراہ مشترکہ کارروائی،وارسک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ماربل فیکٹریاں سیل،منیجرز و مالکان گرفتار

سندھ ہائیکورٹ: سول اسپتال کراچی میں جان بچانے والی غیر معیاری ادویات کی عدم سپلائی سے متعلق درخواست ،عدالت نے چیف سیکریرٹری، محکمہ صحت، ایم ایس سول اسپتال اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر  کو نوٹس جاری کردیئے

سندھ ہائیکورٹ :کراچی میں صنعتی اور سیوریج فضلے سے سبزیوں کی کاشت کرنے کا معاملہ ،کمشنر کراچی ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ،چیف سیکریٹری حکومت سندھ کو نوٹس جاری،آئندہ سماعت پر اپنے علاقوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں، عدالت

ضلع کرم : وسطی کرم کے علاقہ منڈان میں سکول کے بچوں پر جنگلی جانورں کا حملہ تین بچے زخمی ہسپتال زرائع

سندھ ہائی کورٹ:کراچی میں نکاس آب کا منصوبہ ایس تھری کی تکمیل میں تاخیر کے خلاف سرخواست دائر،عدالت نے فریقین سے 26 فروری کو جواب طلب کر لیا

بجٹ 2020.21 ،وفاقی حکومت نے تیاری شروع کردی،نیا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں میں پیش کئے جانے کا امکان ،تمام متعلقہ وزارتوں ڈویژنز اور سرکاری اداروں کو اپنا بجٹ متعلقہ پارلیمانی کمیٹیوں سے منظور کروانے کی ہدایت،زرائع

چئیر پرسن اوگر عظمی عادل کی جانب سے مچلکے ایک کروڑ سے کم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، سرکاری ملازمہ ہوتے ہوئے اتنی رقم ادا کرنا ممکن نہیں، عظمی عادل

قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے بول ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ اور دو اینکرز کو طلب کیا ہے، بول ٹی وی نے غیر قانونی مطالبات نہ ماننے پر میرے خلاف 77 پروگرام کئے، فواد چوہدری

رحیم یارخان//چولستان میں غیر قانونی شکار پر چالان کاٹنے پر سابق ایم این اے کا وائلڈ لائف انسپکٹر پر تشدد۔وائلڈ انسپکٹر اللہ نواز زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل

سپریم کورٹ میں دادو سندھ میں تہرے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت مارچ کے تیسرے ہفتے تک ملتوی ۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ برہم

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ،کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 154.51 سے کم ہوکر 154.50 روپے کا ہوگیا ،فاریکس ڈیلرز

گوجرانوالہ ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ کا گھناؤنا دھندہ روکنے میں ناکام ،سہیل نامی نوجوان اسمگر کے ہتھے چڑھ کر سہانے خواب اور بہتر مستقبل کی بھینٹ چڑھ گیا،23 جولائی 2018 کو غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والا نوجوان لا پتہ

سکھر:احتساب عدالت کی جانب سے خورشید شاہ کو رہا کرنے کے حکم کا معاملہ،نیب کی درخواست پر  سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سماعت ،عدالت نے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی

سندھ ہائیکورٹ :پیپلز پارٹی رہمنا وزیر  محکمہ آبپاشی  سھیل انور سیال کی درخواست ضمانت پر سماعت  دوہفتوں کے لئے ملتوی

گھوٹکی: ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل میں ملوث دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی،ملزمان مرتضیٰ اور شاہد میمن پر جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے چین سے واپس آنے والے نوجوان کی طبیعت خرابی کی خبر پر نوٹس لے لیا۔پیر گوٹھ ضلعہ خیرپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہزیب کی حالت بگڑنے پر طبی امداد کے احکامات جاری۔

الیکشن کمیشن میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت، الیکشن کمیشن نے بشارت راجہ کے وکیل کو 27 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،

کراچی: الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ شرکت کے بعد قومی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

ڈیرہ بگٹی : تحصیل بازار میں غربت سے تنگ آکر نوجوان نےخود کشی کر لی

لاہور۔ جعلی کیچپ، مائیونیز اور ناقص بیکری پروڈکٹس تیار کرنے پر 4 فوڈ پوائنٹس سیل، 2ہزار 686 کلوناقص مائیونیز، کیچپ اور خام  مال تلف کر دیا گیا

لاہور احتساب عدالت، پاکستان ریلوے میں 55 کروڑ مالیت کے سگنل سسٹم کے منصوبہ کرپشن میں ملوث پانچ ملزمان کے کیس کی سماعت ، عدالت نے دو ملزمان کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

احتساب عدالت میں چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی

کراچی : لیاقت نیشنل اسپتال میں کینسر کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد ،واک میں ایچ او ڈی شعبہ سرطان ڈاکٹر نائلہ زاہد، ماہرین صحت، طالبعلموں اور دیگر طبی عملے کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور:  جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔صوبائی حکومت نے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی۔

لاہور:  وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اقوامِ عالم پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام قرار دے چکے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور۔ضلعی انتظامیہ لاہور منی پٹرول اسٹیشنز ، تجاوزات اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی کارروائیاں.

شاہ کوٹ: نظام پور مولا سنگھ گاؤں میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گر گئی،دیوار گرنے سے 3 مزدور شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو زرائع.

پشاور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس،چیرمین پی سی بی احسان مانی نے اجلاس کی صدارت کی ۔

منشیات  کو ادویات  میں  استعمال کے لیے  وزیر مملکت نے بات درست کی ،منشیات  کو ضائع کرنے کے بجائے  ادویات میں استعمال کیاجائے تو مثبت سوچ ہے،فیصل جاوید

چاغی:فائرنگ کے تبادلے کے بعد کروڑوں روپے کے منشیات میں استعمال ہونے والے کیمیکل برآمد کر لیا اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری

سینئر ڈائریکٹر اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آپریشن،نارتھ کراچی میں پاور ھاوس چورنگی سے سرجانی چورنگی تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

لاہور۔تربیلا میں پانی کی آمد  16ہزار 400کیوسک اور اخراج  35 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد13   ہزار  600 کیوسک اور اخراج 15ہزارکیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 45 ہزار  کیوسک اور اخراج  45 ہزارکیوسک ہے: ترجمان واپڈا

لاہور:موٹروےپولیس ٹریننگ کالج شیخو پورہ میں جونئیر پٹرول آفیسر کی پاسنگ آؤٹ پر یڈ ،چار سو نو افسران نے تربیت مکمل کی

راولپنڈی: پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ سے پہلے سیکیورٹی کے سخت انتظامات،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور اسکے اطراف میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن،دوران سرچ آپریشن 120گھروں، 53دوکانوں، 15ہوٹلز اور 276افراد کی تلاشی لی گئی ذرائع

چیف جسٹس پاکستان کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا لیٹر لیک ہونے پر درخواست کی ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری ۔

اسکردو: عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماء لٍٹل کریم علیل، سی ایم ایچ سکردو میں زیر علاج،لٹل کریم جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔ محمد حنیف بیٹا

سندھ ہائیکورٹ کورٹ کی نئی عمارت میں پراسیکیوشن  آفس میں آگ لگ گئی،پراسکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگی ہے

سابق سیشن جج راجہ خرم علی خان نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کر دی،سپریم کورٹ 10 جنوری 2020 کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔۔۔ استدعا

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا برونائی دارالسلام کا سرکاری دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ،اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، تمام صوبائی وزراء، مشیر اور متعلقہ افسران شریک

لاہور۔ضلعی انتظامیہ کا بڑھتے ہوئے سلنڈر بلاسٹ کے پیش نظر شہر میں ناقص ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت اور منتقلی کے خلاف گھیرا تنگ۔ہوٹل ، ریسٹورنٹ ، تندور، کالج ، شادی ہال، ہسپتال ، ویلڈنگ دکانوں اور لکڑی کے ٹال کے ساتھ ایل پی جی دکان کھولنے پر پابندی عائد۔ ڈئ سی لاہور

لاہور: آٹا چکی ایسوسی ایشن رجسڑڈ ہے چیف جسٹس کا درخواست گزار وکیل سے استفسار ،چکی مالکان اگر لائیسنس کے تحت گندم خریدنے ہیں ان پر ڈی سی ریٹ کا اطلاق ہوتا. سرکاری وکیل

سندھ کابینہ نے  چودہ لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ  کرلیا۔وفاقی حکومت کے بعد  سپورٹ پرائس کا تعین  کیا جائے گا۔سرکاری اسکولوں کے لئے فرنیچر خریدنے  اور    اسٹمپ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے کہا کہ  سندھ حکومت نے پانچ نام دیئے ہیں۔ انہیں میں سے آئی جی لگایا جائے۔ وفاقی کابینہ میں بھی معاملے پیش کرنے کو تیار ہیں۔

لاہور :سیشن کورٹ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت، جج کے ٹرانسفر ہونے کی بناء پر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 18 فروری تک ملتوی کر دی گئی

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا برونائی دارالسلام کا سرکاری دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ

ڈیرہ غازی خان:جامپور روڈ پر موٹر کار شوروم میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔۔آگ لگنے کے باعث  4 گاڑیاں مکمل جل گئیں۔

جہلم:15سالہ لڑکی سے گاڑی میں گینگ ریپ نہیں ہوا۔اریبہ مسکان اپنی مرضی سے دینہ میں گاڑی سے اتری تھی۔ڈی این اے رپورٹ کے بعد اصل ملزم کا پتہ چلے گا۔ڈی پی او جہلم

قومی اسمبلی : افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کہتے ہیں کہ لیکن ایوان کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔تنخواہ یا آرمی ایکٹ کے بلز کے موقع پر ایوان کھچا کھچ بھرا ہوتا ہے۔نصر اللہ دریشک

اوکاڑہ. یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوسائٹی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتمام کشمیر واک کا انعقاد،ریلی میں  اساتذہ، یونیورسٹی فیکلٹی کے ممبران نے کبیر تعداد میں شرکت کی

نیب کا جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ ،نیب جعلی اکاونٹس کیس کے اہم ملزم خواجہ انور مجید سے تفتیش کرے گی

خیبر: سرحد پر طورخم پاک افغان حکام کے درمیان مذاکرات،پاکستانی وفد کی قیادت کسٹم ڈائریکٹر جان بہادر جبکہ کرنل ابراہیم نے افغان وفد کی قیادت کی، کسٹم ذرائع

میلسی: ٹیکنیکل الاؤنس نہ ملنے پر پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ،کینال ریسٹ ہاؤس میں ضلع بھر کے سب انجینئرز نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی

اسلام آباد:ایل این جی ریفرنس میں ایک اور ملزم سابق ایم ڈی پی ایس او  شیخ عمران الحق کو مستقل حاضری سے استثنی مل گیا،احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے شیخ عمران الحق کے مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی

عدالتی چیمبر میں مبینا جنسی زیادتی کا معاملہ،معطل سول جج امتیاز بھٹو ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن کورٹ پہنچ گئے،ایڈیشنل سیشن جج سیہون شریف چھٹی پر ہونے کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی،عدالت نے 7 فروری کو معطل سول جج کو دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ ،سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم جان مزاری کا حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع،سلیم جان مزاری کو احتساب عدالت سکھر نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے

کراچی یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب واٹربورڈ کی لائن کا چیمبرکا والو لیک ہوگیا تھا،واٹربورڈ عملہ کی فوری کارروائی ،مذکورہ لائن سے پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے

گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ پر تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ، گوجرانوالہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا

سٹی کورٹ میں کراچی بار کے تحت یوم کشمیر کی تقریب وکلاء کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وکلا

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈبلیو ایس ایس پی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے صفائی کا سامان حوالے کردیا،صفائی کے لئے 27 بائیک لوڈر اور 20 منی ڈمپر حوالے کردیے

سپریم کورٹ میہڑ میں تہرے قتل کا مقدمہ انسداد دھشتگردی عدالت بھیجنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل پر سماعت 4مارچ تک ملتوی کر دی

سانحہ 12,مئی سے متعلق کیس کی سماعت،تفتیشی افسر کی جانب سے ایک بار پھر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے عدالت سے مہلت کی استدعا، عدالت نے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کو 21 فروری تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا

ساہیوال: جی ٹی روڈ پر قادر آباد کول پاور پلانٹ کے قریب مسافر بس الٹ گئی ،16 مسافر زخمی ،ریسکیوذرائع

رینالہ خورد. یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوسائٹی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتمام کشمیر واک کا انعقاد،رینالہ خورد۔۔ریلی میں  اساتذہ، یونیورسٹی فیکلٹی کے ممبران نے کبیر تعداد میں شرکت کی

گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ پر تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا

میرپور آزاد کشمیر  ۔جعلی ویزوں کا کاروبار  کرنے والا گروہ گرفتار، 70 سے زائد پاسپورٹ جعلی ویزے مہریں لیپ ٹاپ مونا ئل و دیگر کاغذات برآمد دو ملزمان

عیسی خیل: سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹرز کا اوورلوڈنگ کے خلاف پرامن احتجاج…

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم اور معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگشن کی میڈیا سے بات چیت، خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات نے پشاور کے بعد کراچی کو بھی صاف کرنے کی پیشکش کردی

وزیراعلیٰ بلوچستان آج بلوچستان کی تاریخ کےپہلے کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،40 بستروں پر مشتمل 40 وارڈ پر مشتمل ہوگا۔ ترجمان بلوچستان حکومت

کراچی : اسٹمپ ایکٹ 1899 میں ترمیم کی تجویز،ترمیم کا مقصد ای اسٹمپ کالفظ شامل کرنا ہے،اس سے ای اسٹمپ کو قانونی تحفظ مل جائے گا۔الیکٹرونک لفظ بھی ایکٹ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ الیکٹرونکلی جنریٹڈ روینیو ریکارڈ کو قانونی تحفظ مل سکے

پنڈی بھٹیاں ، حافظ آباد روڈ پر ٹرک ، پک اپ اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی

گوجرانوالہ محکمہ صحت کی طرف سے ڈی اوہیلتھ دفتر سے ڈی سی دفتر تک اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف اور ایم پی اے شاہین رضا نے کی

مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

رینالہ خورد۔۔ نیشنل ہائی وے بائی پاس پر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،1خاتون 1بچی سیمت دو افراد موقع پر جاں بحق

رحیم یار خان :ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے تقریب کا اہتمام ،تقریب کا اہتمام گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں کیا گیا.

چونیاں: غیر قانونی طور پر قائم پٹرول پمپس، کم پیما ئش اور بغیر این او سی کے چلنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے فلنگ مشین کو اکھاڑ دیا، مشین کو ضبط کر لی گئی

گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول تحصیل چونیاں میں واک ، سیمینار اور تقاریر کا انعقاد.کشمیر ریلی اور سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنرچونیاں اساتذہ اور سینکڑوں طلبا کی شرکت.

سپریم کورٹ میں دوروزکیلئے بنچ کا روسٹر جاری،6اور 7 فروری کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کریگا

فضائیہ روتھ فاؤمیڈیکل کالج کی افتتاحی تقریب.صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے.  ان کی آمد پر، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے استقبال کیا

ملتان،نشتر اسپتال ملتان میں کرونا وائرس کے شبہ میں ایک اور مریض داخل ،کرونا وائرس کے شبہ میں داخل مریضوں کی تعداد تین ہو گئی: نشتر ذرائع

لاہور: پنجاب اسمبلی کی پیبلک اکاونٹس کمیٹی کا حمزہ شہباز کو چیئرمین  بنوانے کا معاملہ،.پارلیمانی نظام کو بچانے کے لیے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا اقدام۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیرمین بنانے کا عندیہ دے دیا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔ کینسر سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنا سب سے اہم جزو ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد

مردان یوتھ پارلیمنٹ  مردان کالج  اور سرکاری سکولوں کے زیر اہتمام کشمیر یکجتی ریلی،ریلی کے شرکاء نے کالج چوک کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا 5 فروری؛ یوم یکجہتئ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام۔ مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے لال حویلی راولپنڈی کے باہر 5 فروری کو جلسہ کرینگے۔

لاہور: مسافروں کی سکریننگ کے لیے مزید 4 ڈاکٹرز اور 8 نرسیں لاہور ائیر پورٹ پر تعینات کر دیں،ائیر پورٹ ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر مزید ڈاکٹر اور نرسیں تعینات کی گئیں،

گجرات میں چلتی وین میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی 15سالہ طالبہ سے زیادتی کےخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع، توجہ دلاﺅ نوٹس مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرایا گیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی وفد کے 3 ارکان اسلام آباد پہنچ گئے،سیکورٹی ٹیم عارف حسین کی سربراہی میں دوحہ سے اسلام آباد پہنچی

نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا معاملہ،چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت سے معذرت کرلی،درخواست پر سماعت کسی اور بنچ میں مقررکی جائے عدالت،مختصر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنج بنچ نے کی۔۔

لاہور: ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنز اور مینٹیننس کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دے دیا،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین چلانے کا ٹھیکہ آٹھ سال کے لئے چینی کمپنی کو دیا، زرائع

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں نرس پر تشدد کی خبر کا نوٹس۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ صحت سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد۔۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوارکا  سینیٹر عبدالقیوم کی صدارت میں اجلاس ،سیکرٹری دفاعی پیداوار کی طرف سے کمیٹی کو گوادر شپ یارڈ پر بریفنگ،

اسلام آباد۔کنونشن سینٹر میں یکجہتی کشمیر پر تقریب کا انعقاد،تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ،طلباء کے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ سکلیگ ہیک Bernhard Schlagheck کی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات،پاکستان ریلوے میں  جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے پر بات چیت۔

دنیاپور: معمولی رنجش پر شوہر نے بیوی کا  بیدردی سے قتل کردیا ،بہو کو میرے بیٹے نے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا

چیف جسٹس پاکستان کے دو عہدوں کیخلاف دائر درخواست خارج ،چیف جسٹس کی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کی سربراہی آئین کے خلاف نہیں، سپریم کورٹ

ہیروئن سمگلنگ میں ملوث رینجرز اہلکار کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج ،فوج اور رینجرز کی بدنامی کا باعث بننے والے کو کیسے چھوڑ دیں، جسٹس اعجاز الاحسن

انسپیکٹر جنرل پولیس معاملہ،کابینہ نے نام تجویز کیئے ہیں اور پھر مزید دو نام مانگے گئے،وزیراعظم نے خط لکھا ہے کہ اس آئی جی پولیس کو ہٹا رہے ہیں،وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ گورنر کے ساتھ مشاورت کرنا میرے لئے ممکن نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

خیرپور:کتے کے کاٹنے کے بچاء کی ویکسین ناملنے کے خلاف ضلع بھر سے آنے والے مریضوں کا احتجاجی مظاہرے، مظاہرین  نے پی پی ایچ آئی سینٹر کے سامنے اولڈ نیشنل ہائیوے بلاک کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے فروری کے آخری ہفتے میں اوپن کچہریاں قائم کرنے کا فیصلہ،وہی وزراء جس نے پہلے جن اضلاع میں اجلاس کئے تھے وہ دوبارہ وہاں جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کا تقریب سے خطاب…سیشن کورٹ لاہور کا اپنی مدد آپ کے تحت بنایا گیا کیس مینجمنٹ سسٹم قابلِ تعریف ہے.

وزیر توانائی عمرایوب سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ،ملاقات میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

رحیم یارخان: لڑکیوں کو چھیڑنے پر خواجہ فرید کالج کے دو گروپوں میں تصادم.اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس کے باہر طلباء کے درمیان لڑائی ہوئی. لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال.

سپریم کورٹ نے سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ ڈینو بھیو کی نااہلیت ختم کردی ،سپریم کورٹ نے اللہ ڈینو بھیو پر 62 ون ایف بھی ختم کردی

لاہور: رات گئے شیراکوٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل،

لاہور: سروسز اسپتال کی نرس کے مبینہ اغواء کا معاملہ ،شاکرہ منیر نے دس جنوری کو والد ، ایس ایچ او شیرا کوٹ اور تین نامعلوم افراد کے خلاف استغاثہ دائر کیا مقتول عاشق حسین بلڈنگ میٹیریل کا کام کرتا تھا، پولیس

لاہور: بیوروکریسی محکمہ جاتی غلطیوں کا ملبہ وزیراعلی پر ڈالنے لگی،8 ماہ بعد اپنے ہی نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی گئی

کوٹ ادو/غیرت کے نام پر قتل۔تھانہ دائرہ دین پناہ بستی پوڑا میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی والد کے ہاتھوں قتل،مافیا بی بی کو باپ نے کلہاڑے کے وار کر کے  قتل کیا ۔پولیس

پشاور کے چڑیا گھر میں ہاتھی آئے گا یا نہیں؟ پشاور ہائی کورٹ نے معاملہ ایک ماہ کے اندر حل کرنے کا حکم دینے کے ساتھ درخواست نمٹا دی

مقبوضہ کشمیر میں ستائیس سال سے قید ڈاکٹر قاسم فکتو اور گیارہ سال سے قید آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم کی قومی اسمبلی کے کشمیر خصوصی اجلاس میں شرکت

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر۔گیس کی قیمتوں میں اضافے جلدی بازی میں نہیں کریں گے،مشیر خزانہ

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے لاہور چیمبر کے اراکین امجد علی جاوا،محمد عمر فاروق اور میاں اسلم کی کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقات۔

مسئلہ کشمیر پر قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور، چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔

عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کیس سنے سے معذرت کی،میں عبدالغنی مجید کے والد انور مجید کے وکیل رہا ہوں، جسٹس غلام اعظم قمبرانی

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی صوبائی تنظیم کا خصوصی اجلاس ، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بطور مہمان خصوصی اجلاس  میں شرکت کی.

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس،200 بسوں میں سے 100 بسیں کراچی میں رکھیں گے باقی دیگر اضلاع میں دینگے،یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہونگی، پی پی پی موڈ کے تحت آپریٹرز چلائینگے، وزیراعلی

لاہور: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس، میڈیکل بورڈ نے سر جوڑ لیئے،میڈیکل بورڈ کا سروسز اسپتال میں اجلاس ڈاکٹر محمود ایاز کی زیر صدارت  ہوا۔ ڈاکٹر طاہر شمسی بورڈ میٹنگ میں شریک نہ ہو سکے

لاہور : نوجوان نے میٹرواورنج لائن اسٹیشن سے چھلانگ لگا دی ۔  سید تنویر محسن نامی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا ۔ پولیس

مردان، فلائنگ کوچ اور چنگ چی آپس میں ٹکرانے کے بعد فلائنگ کوچ روڈ کنارے درخت پر چڑھ دوڑا.8افراد زخمی ہوگئے ۔

پی پی 241 کے نااہل ایم پی اے کاشف چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،کاشف چوہدری نے انٹراکورٹ اپیل میں جسٹس عامر فاروق کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے

شرف الزمان چیئرمین پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ پسما،آج پورے سندھ کے پریس کلبز میں ایسی پریس کانفرنسز کی جارہی ہیں ، صوبہ سندھ کے 5 لاکھ طالب علموں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، سیشن ختم ہونے سے قبل سیشن کو سولہ ماہ کا کردیا گیا

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل مفت میڈیکل ڈسپینسری کا افتتاح کرنے گلستان جوہر پہنچ گئے ،گورنر سندھ نے حلقہ این اے 243 میں موبائل ڈسپنسری کا افتتاح کیا

چمن: بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا،بھاری مشینری کی مدد سے کوژک ٹاپ سے برف ہٹا دی گئی، کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت بحال،  این ایچ اے

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی سے ملاقات ،پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان تمام معاملات طے پا رہے ہیں۔

چار سالہ ایمان کی دس ماہ بعد جدہ سے پاکستان واپسی کی تیاریاں۔ ایمان کی والدہ رانی بی بی کو مئی 2019 میں منشیات اسمگلنگ کیس میں جدہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارت اوورسیز

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان میں معظم، خالد اور محسن کو عدالت پہنچا دیا گیا،جج شاہ رخ ارجمند آج پھر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس پر کچھ دیر بعد سماعت کریں گے

پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،دنیابھر میں کروناوائرس کے 17ہزار485کیسز سامنے آئے ہیں،وزیرصحت پنجاب

ہول سیل مین 100کلو چینی کی بوری 300 روپے سستی ،ہول سیل میں 100 کلو چینی کی بوری 7800 سے کم ہوکر 7500 روپے کی ہوگئی ،ہول سیل میں فی کلو چینی 3 روپے سستی ہوگئی

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا بیان،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور: اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر نے ضمانت خارج ہونے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے اکاؤنٹنٹ کو گرفتارکر لیا

سینیٹ اجلاس : 5 فروری یوم کشمیر کے حوالے سے ایوان بالا میں پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرا دیا گیا

پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا 11 فروری کو سندھ بھر کے پرہس کلبز کے باہر احتجاج کا فیصلہ ،اعداد و شمار کے مطابق پورے سندھ میں لاکھوں طلبا اور والدین 11 فروری کو احتجاج میں شامل ہونگے،موجودہ تعلیمی سیشن کو اپریل سے شروع کرنے کے لیے احتجاج کیا جائے گا

پشاور پولیس  نے حیات آباد سے تاوان کے لئے اغوا  تاجر سجاد الحق کو بازیاب کرلیا ، بڈھ بیرمیں کاروائی کے دوران گینگ کے پانچ افراد گرفتار ۔ سی سی پی او پشاور

پشاور پولیس  نے حیات آباد سے تاوان کے لئے اغوا  تاجر سجاد الحق کو بازیاب کرلیا ،بڈھ بیرمیں کاروائی کے دوران گینگ کے پانچ افراد گرفتار ، سی سی پی او پشاور

مہنگائی کے مارے سرکاری ملازمین کو سپریم کورٹ کا بڑا ریلیف،سپریم کورٹ کا تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الائونس دینے کا حکم،اسلام ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار، ملازمین کی اپیلیں منظور وفاقی حکومت ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی،تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاونس ملے گا،

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس

لاہور۔ پنجاب حکومت نے کبڈی چیمپین شپ کے لئے دو کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی ۔وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر کبڈی آرگنائزینش کو دو کروڑ 60 لاکھ روہے دیئے جائین گے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ۔سندھ کے مسائل بڑھ گئے ہیں ، حکومت نا اہل ہے  ،وزرا کیا کرتے ہیں سب کو علم ہے،وفاقی وزیر کو کراچی کی صفائی پر لگادیا وہ سمجھیں کہ ٹویٹ سے  مسئلہ حل ہوگیا،مصطفیٰ کمال

لاہور پریس کلب میں یکجہتی کشمیر سیمینار سے چودھری محمد سرور کا خطاب ، کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنا مودی کی سب سے بڑی سیاسی غلطی ہے

لاہور: جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش ،نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے طلب کیا تھا، جاوید لطیف کو والدہ کے اثاثوں کی مکمل تفصیل ہمراہ لانے کا کہا گیا تھا۔

اسلام آباد،تھانہ مارگلہ کی حدود سے نعش برآمدنعش ابن سینا روڈ سے ملحقہ گرین ایریا میں درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ ،غیر قانونی تعمیرات میں گرفتار ایس بی سی اے کے تین افسراں سمیت پانچ ملزمان پیش ۔عدالت نے ملزمان کی ریمانڈ درخواست مسترد کردی ،اینٹی کرپشن کو تفتیش جاری رکھنے کا حکم

5 فروری کشمیرڈےکےحوالےسےکل اسٹیٹ بینک بند رہیگا، تمام کمرشل بینک بھی بند رہیں گے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بندرہیگا، اعلامیہ

کراچی دو روز قبل صدر کے پارک سے اغوا ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کا تاحال پتا نا چل سکا ،سدیس نامی بچہ والدین کے ساتھ پارک میں سیروتفریح کے لئے آیا تھا پولیس

پشاور:خیبرپختونخوا کی بچوں کیساتھ جنسی زیادتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ,بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرموں کیلئے سزاء موت تجویز

پنجاب اور سندھ کے بڑے ایرپورٹس پر کرونا وائرس کے مشتبہ مریض رپورٹ ہونے کی ریہرسل,قومی ادراہ صحت کی ٹیمز لاہور اور کراچی ایرپورٹس پر موجود

سینیٹ اجلاس وقفہ سوالات ,جون 2018 تا ستمبر 2019 کے دوران سرکاری قرضے میں 9.3 ٹریلین روپے اضافہ ہوا، وزارت خزانہ کا ایوان بالا میں تحریری جواب

اپوزیشن لیڈر شمیم نقوی نے بھی چرس اور آفیم کی فیکٹری کو جائز قرار دے دیا،چند ملکوں نے چرس آفیم کو جائز قرار دیا ہے .اگر ایکسپورٹ کے لیے چرس اور افیم کی فیکٹریاں لگیں تو کوئی برائی نہیں ہے. فردوس شمیم نقوی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن کے ریکوزیشن پہ اجلاس طلب کیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کا مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس ،اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرات خوراک کے حکام شریک ،سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی ہاشم پوپلزئی کی کمیٹی کو بریفنگ ،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں گندم کی شارٹج اور موجودہ سٹاک کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی،نومبر 2018 میں گندم کو برآمد کرنے کی اجازت کیوں دی گئی ۔۔چئیرمین کمیٹی

کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 154.51 سے کم ہوکر 154.41 روپے پر بند ہوا ،فاریکس ڈیلرز

عمران فاروق کے قتل کے دو عینی شاہدین گواہوں کا وڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کر لیا گیا ِدونوں خواتین برطانوی گواہ لارا ہیکک اور ایلیسن کوسنر مقتول ڈاکٹر عمران فاروق کے پڑوس میں رہائش پذیر ہیں

14ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ  2020 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد- ترجمان پاک بحریہ

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے کوالالمپور میں خطاب پر ردعمل،‎ملائیشیا جا کر بھی بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کا صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی

ایف بی آرحکام کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے  اجلاس میں بریفنگ ،ٹریڈرزسے مذاکرات کے بعد شناختی کارڈ کی شرط رکھی، کارخانے سے صارف تک چیز پہنچانے کا ٹریل ہمارے پاس نہیں، اس ٹریل تک پہنچنے کیلیے شناختی کارڈ کی شرط رکھی ہے،قائم مقام چیئرپرسن نوشین جاوید امجد

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا ترک صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان پر ٹویٹ،ترک صدر طیب اردگان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، مشیر تجارت

ملتان : سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب ، کشمیر کے بارے میں پاکستان کی واضع پالیسی نہیں،عوام نے کبھی کشمیر کو اپنے سے الگ نہیں سمجھا : جاوید ہاشمی

راولپنڈی: نجی اسپتال میں زچگی کے دوران بائیس سال خاتون جاں بحق،خاتون کی ہلاکت مبینہ طور غلط انجکشن لگنے سے ہوئی ،رشتہ داروں کی اسپتال میں توڑ پھوڑ

کراچی:شاہ فیصل نمبر2کے قریب ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،ریسکیو ذرائع

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین فیصل جاوید نے صحافیوں کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی فرانس کے سفیر Marc Barety سے ملاقات ،• ملاقات میں باہمی امور اور سکیورٹی سے متعلق معاملات کو زیر غور لایا گیا-

وفاقی حکومت کی جانب سے منی بل ، ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2020 کی نقل   سینیٹ میں پیش  ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی بل پیش کرنے کی مخالفت

لاہور:  پی  سی  بی  بی  او  جی  نے  سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے ترمیم  شدہ  ماڈل آئین  کی  بھی  منظوری  دے  دی

کرونا وائرس کی نشاندہی کے لئے کٹ جاپان سے پاکستان پہنچ گئی ، جاپانی سفارتخانے کا بیان

بلاول بھٹو نے مارچ میں حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان کردیا

نیب عدالتوں میں مقدمات کی تاخیر سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 13 فروری کو سماعت کرے گا

لاہور:  پی  سی  بی  بی او جی نے اے سی سی ایشیا کپ کی میزبانی سے  متعلق فیصلہ کا اختیار چیئرمین پی سی بی کو دے دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ۔4گھنٹے طویل اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے حلقوں کے مسائل کے بارے میں فرداًفرداً آگاہ کیا-

جعلی ڈگری کیس میں نااہل لیگی ایم پی اے کاشف محمود چودھری کوالیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا،الیکشن کمیشن نے کاشف محمود چودھری کی پی پی 241 بہاولنگر سے کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

لاہور:ساندہ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق،.فریدہ بی بی کو دیور ارنگزیب نے قتل کیا ہے،پولیس

پشاور:    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ملاقات،خیبرپختونخوا میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی،شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف  نے ریلی کی قیادت کی

سینیٹ نے کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور کرلی،قائد ایوان شبلی فراز نے  قرارداد پیش کی۔ یہ ایوان کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے، قرارداد سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی

About The Author