ستمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق کب سے ہو گا؟

معزز جج نے فیصلے میں یہ بھی تحریر کیا کہ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق انیس سو ننانوے میں طے کردہ اصولوں کے مطابق ہو گا

نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق کب سے ہو گا؟ احتساب عدالت لاہور نے ابہام دور کر دیا،، آرڈیننس کا پہلا فائدہ کس کو ہوا؟ اور مستقبل قریب میں کئی  سیاست دان مستفید ہوں گے۔

قومی احتساب بیورو ترمیمی آرڈیننس دو ہزار انیس نافذ،، سب سے پہلے اور بڑا ریلیف سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کو مل گیا

احتساب عدالت نے گیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ان ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنایا اور فیصلے میں اختیارات سے تجاوز کا جرم نیب کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت جب تک مالی فائدہ یا اثاثوں میں اضافہ ناں ہو جرم تصور نہیں کیا جا سکتا ۔

معزز جج نے فیصلے میں یہ بھی تحریر کیا کہ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق انیس سو ننانوے میں طے کردہ اصولوں کے مطابق ہو گا

سینئر وکلاء نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں یہ سیاست دانوں کا گٹھ جوڑ ہے

ذرائع کے مطابق ترمیمی آرڈیننس سے پرویز خٹک، علیم خان، مشتاق غنی، نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، چوہدری برادران، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت سینکڑوں بڑے نام مستفید ہوں گے

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانا بھی جرم ہے لیکن نیب ترمیمی آرڈیننس میں اس کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جس سے فائدہ سیاست دانوں کو ہو گا،

About The Author