نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 428 ہو گئی

کمیٹی کو بتایا گیا کہ چین میں حکام کی جانب سے ووہان کو 'اولین ترجیح' دی جا رہی ہے اور اضافی طبی عملہ وہاں بھیجا جا رہا ہے

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 428 ہو گئی،426 افراد چین میں جب کہ دو افراد فلپائن اور ہانگ کانگ میں اس جان لیوا بیماری کا شکار بنے۔

چین کی اعلیٰ قیادت نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف کر لیا، پولیٹبرو سٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی مینیجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہوگا اور اس پر مستقل پابندی عائد کرنا ہوگی۔ کمیٹی کی سربراہی چین کے صدر شی جن پنگ نے کی

نیا سال چین کے لوگوں کے لیے کرونا وائرس کا جان لیوا تحفہ لے کر آیا۔

مہلک وائرس سے اب تک چین میں 426افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وائرس چین سے باہر بھی دو جانیں لے چکا ہے۔ فلپائن کے 44 سالہ شہری کے بعد ہانگ کانگ کا 39 سالہ شہری بھی اس بیماری کا شکار ہو کر چل بسا۔

ہانگ کانگ میں اب تک کورونا وائرس کے 15 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں

ہانگ کانگ نے چین کے ساتھ واقع 13 سرحدی راستوں میں سے 10 پر آمد و رفت معطل کر رکھی ہے

 چین کی اعلی قیادت نے کورونا وائرس سے نمٹنے میںکوتاہیوں اور خامیوںکا اعتراف کر لیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل پولیٹبرو اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی مینجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

اسٹینڈنگ کمیٹی کی سربراہی چین کے صدر شی جن پنگ نے کی ،، کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہمیں جنگلی حیات

کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پرمستقل طور پر پابندی عائد کرناہو گی

خدشہ ہے کہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے اس وائرس کی ابتدا ہوئی تھی

کمیٹی کو بتایا گیا کہ چین میں حکام کی جانب سے ووہان کواولین ترجیحدی جا رہی ہے اور اضافی طبی عملہ وہاں بھیجا جا رہا ہے

چین کا ہر وہ صوبہ جس کی آبادی 30 ملین سے زائد ہے وہاں عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

About The Author