قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کا آغاز کر دیاگیاہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ کرونا وائرس تشخیصی کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالر ہے اورا یک تشخیصی کٹ سے پچاس مریضوں کے کرونا ٹیسٹ ممکن ہیں۔
این آئی ایچ کے باوثوق ذرائع کے مطابق مشتبہ مریض میں اہم علامات ظاہر ہونے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
حکومت کے تجویز کردہ اسپتالوں سے موصول نمونوں کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا،قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے معیار طے کر لیا ۔
کرونا وائرس ٹیسٹ کا معیار قومی ادارہ صحت کے ماہرین نے طے کیا ہے ۔ کرونا وائرس کے ایک ٹیسٹ پر سات ہزار روپے لاگت آئے گی،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ