دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پارلیمینٹیرینز کی تنخواہیں 400فیصد بڑھانے کا بل مسترد

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ  کیا کہ ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔ ہم کفایت شعاری سے متعلق وزیراعظم کے ویژن کے ساتھ ہیں ۔

گزرا نہیں ہوتا تنخواہوں میں چار سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔ ایوان بالا میں تنخواہیں بڑھانے کا بل آج پیش کیا گیامگر ایوان میں بحث کے بعد کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔

ایوان میں ووٹنگ کرائی گئی تو بل کے حق میں سولہ اور مخالفت میں انتیس ووٹ آئے ۔

حزب اقتدار ۔۔۔ اور حزب اختلاف دونوں ہی۔۔۔۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالف ہیں۔۔ تو پھر یہ مطالبہ ہے کس کا؟

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیرمملکت اسد عمر نے،، اقدام کو کمزور معیشت پر بوجھ قرار دیا۔

تحریک انصاف کے چیف وہپ سجاد طوری تنخواہیں بڑھانے کے حامی ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بل سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ پی پی رہنما شیری رحمان اور ن لیگ کے نہال ہاشمی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو عوام کے حق پر ڈاکا قرار دیا۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ،،  اپوزیشن  کے ساتھ  حکومتی ارکان نے بھی ،، بل کو نشانے پر رکھ لیا۔  حکومتی جماعت کے چیف وہپ  سجاد طوری بل کے دفاع میں ڈٹے ہیں۔

سجادطوری کہتے ہیں تنخواہوں  میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔بل لانےسےقبل تمام جماعتوں سےمشاورت ہوئی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نےبل کو  غیر مناسب قرار دیا۔

بولے  ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے سےملکی خزانےپر بھاری بوجھ پڑےگا۔ وزیرمملکت منصوبہ بندی اسد عمر نے  تجویز دی  کہ،،  خزانے میں گنجائش ہے تو اسے  عوام  کا بوجھ کم کرنے کے لئے استعمال کریں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ  کیا کہ ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔ ہم کفایت شعاری سے متعلق وزیراعظم کے ویژن کے ساتھ ہیں ۔

پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کے بل  پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن یک زبان ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بل سےلاتعلقی کااظہار کردیا۔ کہتے ہیں بل  کی حمایت کے لیےحامی نہیں بھری۔

سینیٹر شیری رحمان نےتنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کو غیرمناسب قرار دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا،، عوام سے مراعات واپس لینےو الے  پارلیمنٹیرینز کو کیسے  مراعات دے سکتے ہیں۔

About The Author