کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
قتل کے مقدمہ میں مفرور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے قاتل اشتہاری بیٹے کی جائیداد کی دوبارہ نیلامی معاملہ، گزشتہ روز ہونے والی بولی میں کورٹ آکشنر کے بار بار اعلانات کے باوجودجائدادکی خریداری کیلئے کوئی خریدار سامنے نہ آیا،
2 گھنٹے کاروائی کے بعد خریدار سامنے نہ آنے پر نیلامی کا عمل روک دیا گیا،رپورٹ 3فروری کو عدالت میں پیش کی جائے گی،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں سابق گورنر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر کا لدھانی برادری کے دلدار خان لدھانی سے اراضی کا تنازعہ تھا،
13مئی2014کے روز حاجی دلدار اپنے بیٹے16سالہ امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے کہ ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھر اپنے چچا غلام مرتضیٰ کھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگئے اور انہیں گندم اٹھانے سے منع کیاتھا اور اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی،
مزاحمت پر دلدار اور اس کے بیٹے امجد کو مارا پیٹاتھا، بعدازاں اس پر فائر کھول دئیے تھے جس سے امجدلدھانی موقع پر دم توڑ گیاتھا جسپولیس تھانہ کوٹ ادونے حاجی دلدار کی مدعیت میں سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر،بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفیٰ کھر اور ایک نا معلوم کے خلاف مقدمہ نمبر258/14زیر دفعہ302/34درج کر لیا تھا،
جس پر دونوں چچا بھتیجا نے عبوی ضمانتیں کرا لی تھیں ،24جون 2014کوعبوری ضمانت کی پیشی تھی جہاں سابق ایم پی اے ملک بلال کھر پیش نہ ہوئے جبکہ سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر پیش ہوئے تھے،
سیشن جج عبدالمصطفیٰ ندیم نے سماعت کے بعد دونوں چچا بھتیجا ملک غلام مرتضیٰ کھراور ملک بلال مصطفٰی کھر کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں جس پرملک غلام مرتضیٰ کھر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا جس نے بعدازاں ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم کرالی تھی،
عدالت نے قاتل ملک بلال مصطفٰی کھر کو اشتہاری قرار دے دیا تھالےکن پولےس ملک بلال کھر کو کئی سال گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے مےں ناکام رہی تھی،
جس پر عدالت نے سابق ایم پی اے مفرور قاتل اشتہاری ملزم ملک بلال کھر کی اراضی 2 سو97کنال10 مرلے واقع موضع کھر غربی نیلام کرنے کا حکم دیا تھا ،
اس اراضی کی قیمت 9لاکھ روپے80ہزارروپے فی ایکڑ شیڈول کے مطابق مقرر کی گئی تھی، جس کی ریزرو پرائس 3کروڈ 63 لاکھ 88ہزار 6 سو25 روپے رکھی گئی تھی،
عدالت نے بولی کےلئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کوکورٹ آکشنر مقرر کیا ہواتھاجسکی گزشتہ روز نیلامی تھی جس میں مدعی مقدمہ حاجی دلدار حسین لدھانی بولی میں شامل نہ ہوا،اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرفیاض علی جتالہ ،
نائب تحصیلدار آصف محمود نائب تحصیلدار اقبال عباسی متعلقہ موضع کا قانون گو پٹواری یونین کونسل کا سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع موجود تھی ،
کورٹ آکشنر اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جتالہ کے اعلان پر بولی کا آغاز10 بجے شروع ہوا جہاں صرف تماشائیوں کی تعداد موجود تھی مگر کوئی خریدار نہ آیا،موقع پروقفے وقفے سے 3 بار اعلانات کرائے گئے تھے کہ
جن لوگوں میں کال ڈیپازٹ جمع کرایا ہے وہ آکر بولی میں حصہ لیں مگر اعلانات کے باوجود بھی کوئی خریداریا کال ڈیپازٹ جمع کرانے والا کوئی شخص سامنے نہ آیا،2
گھنٹے کاروائی کے بعد خریدار سامنے نہ آنے پر 12بجے نیلامی کا عمل روک دیا گیا جسکی رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کوٹ ادوزاہد حسین کو3فروری مقررہ پیشی پر پیش کی جائے گی۔
کوٹ ادو
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ عوام کی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا صوبائی حکومت کیساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ضلع مظفرگڑھ کے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے،
کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کی مسائل کی حل کیساتھ ساتھ سرکاری محکموں اور عوام کی درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نےو تحسیل آفس میں لگائی جانے والی کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کی ،
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر فیاض علی جتالہ محکمہ مال کے افسران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ دردراز سے آنے والے سائلین کے مسائل کو ایک دن میں حل کیا جائے ان کو دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں ،
لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں ، عوام خوش ہوگی تو اللہ بھی خوش ہوگا، کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ،
محکمہ ریونیو اور اراضی سنٹر سے متعلقہ شکایات جن میں انتقالات اور رجسٹریوں کا بروقت اندراج نہ کرنا شامل ہے پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا اور وارننگ جاری کی،
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موچی والا کامعائنہ کیا جہاں کشمیر سے اظہار یکجہتی کی تقریب جاری تھی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کی آزادی کےلئے ہمارا ہر جوان ، بچہ اور بڑھا ہر قسم کی قربای دینے کےلئے ہر وقت تیار ہے ، ہم عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو خود فیصلہ کرسکیں ،
ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ ادو کو بھی معائنہ کیا اور سکول کے لان میں پودا لگایا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاءو کے لئے شجر کاری وقت کی ضرورت ہے ،
ہم نے اپنے ملک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے تو زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے اور لگائے گئے پودوں کی نگہداشت بھی کی جائے تاکہ
یہ ایک تناور درخت بن سے اور مطلوبہ مقاصد حاصل ہوں ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بھی معائنہ کیا، انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ،
ہسپتال کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے سٹاک سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اورہسپتال میں داخل مریضوں سے ان کے علاج کے بارے میں دریافت کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر فیاض علی جتالہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کوٹ ادو
موضع سدھاری کے رہائشی غلام عباس گرمانی نے پریس کلب میں بتایا کہ وہ پاکستان نیوی کا ریٹائرڈ ملازم ہے، ریٹائرڈ منٹ کے بعداس نے زمین خرید کر اس پر رائس فیکٹری قائم کی اب اس کی رجسٹریشن ;788478;
اور بنک سے لین دین کے لیے فیکٹری کے رقبہ کی ثبوت ملکیت کے کاغذات درکار تھے ،غلام عباس گرمانی نے الزام عائد کیا کہ وہ کچھ عرصہ پہلے اراضی ریکارڈ سنٹر کو ٹ ادو گیا ،
وہاں 2 گھنٹے لائن میں کھڑے ہونے کے بعد کاءونٹر پر موجود کمپیوٹر آپریٹر آصف شاہ نے بتایا کہ آپکے نام کمپیوٹرائزڈ رقبہ کا اندراج نہ ہے، اور متعلقہ پٹواری سے رجوع کرنے کا کہا،
کافی تگو دو کے بعد رقبہ کے کاغذات جمعبندی اور انتقالات کے حصول کے بعد پر سنٹر گیا تو تقریبا 2بجے بتایا گیا اب ٹائم ختم ہے کل آنا،
دوسرے دن وہ پھر باری آنے پر کاءونٹر پر موجود آپریٹر کو ضروری کام پڑ گیا اور دوسرے کاءونٹر کا ٹوکن تھما دیا گیا ،
کاءونٹر پر موجود آصف شاہ نے کہا کہ میں آپکا کام نہیں کرونگا ، کیونکہ میں پہلے دوسرے کاءونٹر پر لائن میں لگا ہوا تھا، سنٹر انچارج کو تحریری شکایت کرنے کے بعد تیسرے کاءونٹر کی لائن میں لگا یا گیا، اور آپریٹر نے اس کے کاغذات دیکھے بغیر 16سو 50روپے کا چالان تھما دیا اوراسے ثبوت ملکیت کے جو کاغذات ملے
تو پتہ چلا کہ میرے رقبہ کو کسی اور شخص کا اندراج کر کے اس کو ضمانی فرد جاری ہو چکے ہیں ، اور اب اس کی زمین بھی اسی کی ملکیت ہے، شکایت کرنے پر بجائے اپنی غلطی کی درستگی کی جائے اور اسے ایک اور پروفارما تھما دیا جس میں بتایا گیا کہ اسے دوبارہ پٹواری ،
گردآوراور تحصیلدار سے اپنے ر قبہ کی تصدیق کرانی ہو گی ۔ غلام عباس گرمانی نے کہا کہ اسے ریکارڈ سنٹر اور پٹوار خانوں کے درمیان فٹبال بنا دیا گیا ہے،ان کے حلقہ پٹوار موضع منہاں ،سدھاری خود دفتر میں تشریف ہی نہیں لاتے بلکہ
انہوں نے اپنے دو عدد منشی بیٹھا رکھے ہیں یہی حال گردآور کا ہے، انہوں نے کہا کہ تحصیلدار سے ملنا تو جوئے شیر لانے کے مترادف ہے،ریکارڈ سنٹر میں آنے والے اکثر چھوٹے زمینداروں کے خلاف ساتھ یہی سلوک ہو رہا ہے
اگر رشوت دیں تو جائز ناجائز کام بھی منٹو میں ہو جاتا ہے، اس کے لیے سنٹر کے عملہ میں ٹاءوٹ چھوڑے رکھے ہیں ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ آصف شاہ کو ذاتی طور پر جانتا ہے
کیونکہ علاقہ کے لوگ اسکے رشتہ داروں کے ذریعے رشوت دیکر کام کراتے ہیں ،جبکہ ریکارڈ سنٹرکے عملہ کو رشوت نہ دینے کی صورت میں کبھی غلط نام ،
ولدیت،قومیت یا کمپیوٹر میں ریکارڈ نہ ہونے کا اعتراض لگا کر واپس کر دیا جاتا ہے، اکثر اوقات کاءونٹر پر موجود آپریٹر غائب رہنا فون سننا،اور حتک آمیز رویہ رکھنا اور 2بجے کے بعد کام چھوڑ دینا معمول ہے،
سنٹر میں موجود افسران شکایت سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں ، کیونکہ رشوت سے سب مستفید ہو رہے ہیں ۔ مہنگائی ، تھانوں ، پٹوار خانوں سے لوٹے ہوئے چھوٹے زمینیدار ، اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملے کی لوٹ مار اور انکے حتک آمیز روے سے نہایت تنگ آ چکے ہیں ،
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ عملے کے رویے اور رشوت ستانی کی شفاف انکوائری کے بعد انکے خلاف تادیبی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،
اور ایک ایماندار فرض شناس اراضی ریکارڈ سنٹر کو ٹ ادو کے عملہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے،تاکہ لوگوں کو کچھ ریلیف حاصل ہو سکے۔
کوٹ ادو
نا معلوم نے گورنمنٹ ہائی سکول میں موجود درختوں کا آگ لگا دی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتےں کرنے لگے چاروں طرف دھواں خوف وہراس پھیل گیا،3
قیمتی درخت جل کر راکھ،اطلاع پر ریکسےو1122فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی،آدھے گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا،
بروقت کاروائی سے ہائی سکول کو کسی بڑے نقصان سے بچا لیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز5بجے شام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں فٹبال کے گراءونڈ سے ملحقہ شیشم کے درختوں کے جتھے میں کسی نا معلوم نے آگ لگا دی
اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتٰیں کرنے لگے، دھواں اور آگ اس قدرشدید تھی کہ جی ٹی روڈ پر موجود دوکاندار دوکانوں سے باہر نکل آئے،آگ سے 3قیمتی درخت جل کر راکھ ہو گئے،
گراءونڈ میں کھلاڑیوں کی جانب سے آگ کی اطلاع فوری طورپر فایر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی،فائر بریگیڈ ٹیم جسکی قیادت رائے شاہد حسین پرہاڑ کررہے تھے ک ٹیم قاسم غفار،عبدالمجید بھرانی اور فائرمینوں عرفان شہزاد،
محمد جعفر،عالم گیر ہنجراء جنھوں نے30منٹ کی تگ دو کے بعد آگ پر قابو پالیا اور بروقت کاروائی سے بوائز ہائی سکول سمیت نزدیکی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موچیوالہ کو ایک بہت بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
کوٹ ادو
نادہندہ صارفین کے بجلی کے میٹر اتار نے پر نادہندگان نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چالو کر لی،واپڈا کی ٹیم پر دھاوا،سنگین نتاءج کی دھمکیاں ،
ایس ڈی او کی مدعیت میں نادہندگان کے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات میں واپڈا ٹیم نے نادہندہ ہونے پر سید عمران شاہ ،کاشان شاہ،ذیشان شاہ اور سید شیر شاہ کے گھروں کے بجلی کے میٹر اتارلئے تھے،
دوسرے روز واپڈا ٹیم نے دوبارہ موضع چیک کیا تو تمام نادہندگان نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر ٹیم کو یرغمال بنالیا،بعدازاں کیری ڈبہ پر سوار دفتر واپڈا آفس آگئے
اور دفتر میں موجود ایس ڈی او واپڈا انجینئر میاں محمد سلیم اقبال کے دفتر میں داخل ہوگئے اور ایس ڈی او کو سنگین نتاءج کی دھمکیاں دیں گالی گلوچ کی شور پر سٹاف کے آنے پر ملزمان فرارہوگئے،
پولیس محمود کوٹ نے ایس ڈی او واپڈا انجینئر میاں محمد سلیم اقبال کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر31;47;20زیر دفعہ462جے،
149-148-186-353-506درج کرکے ملزمان کی تلاشی شروع کردی ہے،
کوٹ ادو
نامعلوم ایک ہی رات میں کلاتھ مرچنٹ اور کریانہ کی دکانوں کی چھین پھاڑ کر لاکھوں کا سامان لے گئے،
نامعلوم بنک منیجر کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل ودیگر سامان لے گئے،غیر قانونی آئل ایجنسی سیل،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے رت مچائی ہوئی ہے گزشتہ شب ایک ہی رات میں نامعلوم چوروں نے اڈہ عزیز چوک پر قائم اورنگزیب کلاتھ ہاءوس اور کریانہ سٹور جوکہ اورنگزیب خان نے بنائی ہوئی تھی کہ
دونوں دوکانوں کی چھتوں کو نقب لگا کر دوکانوں سے کپڑا کے تھان اور کریانہ کا سامان کل مالیتی23لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے
تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر14بی محلہ نقد آباد کے رہائشی سنہری بنک کوٹ ادو کے منیجر پرویز اقبال جوکہ اپنے اہل وعیال کے ہمراہ اپنے آبائی گاءوں چک نمبر524ٹی ڈی اے گئے ہوئے تھے کہ
اسی دوران نامعلوم ان کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نقدی 75ہزار آڑھائی تولے طلائی زیورات ایل ای ڈی موٹر سایکل چوری کرکے فرار ہوگئے،
پولیس محمود کوٹ نے ٹھٹھہ گورمانی میں عدنان کھر کی غیر قانونی آئل ایجنسی پر چھاپہ کے دوران آئل ایجنسی سیل کرکے موقع سے پٹرول وڈیزل قبضہ میں لیکر آئل ایجنسی کو سیل کردیا،
پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو
5ماہ بعد اراضی سنٹرکوٹ ادو پر اے ڈی ایل آر تعینات کردیا گیا،چیف سیکرٹری نےظہور حسین کے آرڈر جاری کردیے ہیں ،
اس بارے تفصیل کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو جہاں 5ماہ سے کوئی اے ڈی آر ایل تعینات نہ تھا جس پر سائلین کو مشکلات کا سامنا تھا ،
چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیم خان نے گزشتہ روز کوٹ ادو اراضی سنٹر کیلئے ظہور حسین کے آرڈر جاری کردیے ہیں ،
کوٹ ادو
پی ایچ پی پوسٹ ہیڈ تونسہ نے ماہ جنوری 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، انچارج پوسٹ سب انسپکٹر محمد اسلم خان کے مطابق دوران ماہ جنوری1 ٹریکٹر ٹرالی کو روڈ بلاک کرنے پ
تعزیرات پاکستان 341 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور دوران گشت 18 ہیلپ دی گئی 18 سلو موونگ گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگائے گئے
جبکہ ایک عارضی نا جائز تجاوزات کو ہٹوایا گیا اور بیٹ ایریا میں موثر گشت کر کے جرائم پر قابو پایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ
وہ اور ان کی ٹیم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہے،
کوٹ ادو
پیر جگی چک نمبر515ٹی ڈی اے کے رہائشی غلام یسین کا 15سالہ بیٹا محمد وسیم جو کہ 5روز سے لاپتہ ہے ،
محمدوسیم اپنانام محمد مجید اورکسی کو محمد وسیم بتاتا ہے اس بارے کسی کو علم ہو
اس نمبروں 03443695341-030719711341 پر اطلاع کریں۔
کوٹ ادو
کوٹ ادو ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجازحسین بخاری کی قیادت میں کشمیریوں کی آزادی کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے
مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ریلی نکالی جائے گی جوکہ صبح 10 بجےریلوے چوک سے شروع ہوکر پریس کلب کوٹ ادو کے سامنے اختتام پذیر ہوگی ،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون