دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

30 جنوری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں،لاہور: چوبیس گھنٹوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان سے محروم

کراچی : ڈالمیا روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق شخص شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوا،ہلاک مبینہ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہا تھا۔پولیس

کوئٹہ: ہنہ اوڑک کے ایریا میں گھر کی دیوار گرنے سے عورت سمیت 3 بچے جاں بحق

صادق آباد۔ پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے5چک کے قریب ساتھیوں کے ہمراہ بہنوئی کو اغوا کرلیا، تشدد کے بعد بہنوئی کی ناک کاٹ لی

تربت : تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ۔فائرنگ کے مقابلے میں 5 دھشتگرد ہلاک ۔ ذرائع

قصور۔نواحی گاوں ملاں پور میں نامعلوم نوجوان قتل،قتل کئے گئے نوجوان کو فائرنگ کر کہ قتل کیا گیا

ڈیرہ مرادجمالی نوتال میں ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے سے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ  برآمد کر لئے  ایف سی نارتھ بلو چستان سبی

نیب لاہور نے 4 سال کے دوران 151 کرپٹ افراد سے پلی بارگین کے زریعے اربوں روپے واپس لےکر قومی خزانے میں جمع کروائے ، 4 ارب 10 کروڑ 85 لاکھ 15 ہزار 290 روپے قومی خزانے میں جمع کروائےگئے، دستاویزات

اسلام آباد:ملک کے تمام ایٗرپورٹس پر تھرمل سکینرز کم پڑگئے،پاکستان کی عالمی ادارہ صحت سے تھرمل سکینرز کی فراہمی کی درخواست،عالمی ادارہ صحت نے 100 تھرمل سکینرز کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی، زرائع

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے  ویجلینس  کی کارروائی ،جعلی دستاویزپر کینیڈا جانے والےافغانی باشندے کو حراست میں لےلیا۔افغانی مسافرپی پی آئی اے کی پرواز پی کے781کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو جارہاتھا

راولپنڈی کے علاقے لنڈا بازار میں واقع گھر آگ لگ گئی،آگ گیس لیکج کے باعث لگی خاتون جاںبحق،60سالہ پروین بی بی نے ہیٹر جلانے کے لیے دیا سلائی جلائی تو پورے گھر میں آگ لگ گئی

سندھ ہائیکورٹ:صوبائی محتسب اعلیٰ کی تقرری وزیر اعلیٰ کو دینے کا معاملہ،شہری محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت ، عدالت نے بل پبلش ہونے سے قبل درخواست سننے سے معذرت کرلی

لاہور:  دنیا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم پر آواز آٹھا رہی ہے۔ پاکستان نے اپنی کامیاب سفارتی کوششوں سے دنیا کو واضح کر دیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ ہے۔

ملتان ،بہادرپور میٹرو سٹیشن بوسن روڈ پر کار کی ٹکر سے ایک لڑکا جاں بحق،16 سالہ لڑکا روڈ کراس کرتے ہوئے کار سے ٹکرا گیا

گھوٹکی۔نواہی علاقے سید پور میں مرغوں کی لڑائی کے دوران پولیس کا چھاپہ، چھاپے کے دوران مرغے لڑانے والے تین افراد مرغوں سمیت گرفتار مقدمہ درج  ، مرغوں کولاکپ میں بند کردیا ،گرفتار افراد رہا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نےانفلوئنزا سے احتیاط برتنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ،متوازن غذا کے ساتھ مناسب نیند ضرور کی جائے ، پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے،  ہاتھ دھونے کا عمل باقاعدگی سے کیا جائے ،آمد و رفت کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے،  ماہرین

سیالکوٹ:تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ۔ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔دو ملزمان گرفتار تین فرار۔پولس

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز۔100انڈیکس 36پوائنٹس کمی سے ٹریڈ کررہا ہے،مانیٹری پالیسی کے بعد سرمایہ کار محتاط ،گزشتہ روز مارکیٹ 41ہزار کی سطح پر پہنچ گئی تھی

چشتیاں : گوجرانوالہ سے مبینہ اغواء ہونے والی پانچویں جماعت کی طالبہ چشتیاں سے بازیاب ، پولیس نے3 خواتین سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ،اہل علاقہ

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے کمی سے 154.55 روپے پر آگیا ،فاریکس ڈیلرز

سندھ ہائیکورٹ :ٹی ایم او قاسم آباد حاتم ملاح سمیت 4 ملزمان کے خلاف انکوئری کا معاملہ ،ڈائریکٹر نیب محمد  طاہر عدالت میں پیش ،ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے وقت دیا جائے،نیب حکام، عدالت نے تین ہفتوں کا وقت دیدیا۔

سبی ۔ایف سی نے دھشت گردی کی بڑی کاروائی کو ناکام بنادی،دھشت گرد نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کر رہا تھا،دھشت گرد جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ایف سی نے فائرنگ کے تبادلہ دھشت گرد کو ہلاک کردیا۔

ننکانہ صاحب شدیددھند کی وجہ سے موٹر وے ایم تھری پر حادثہ،کھیاڑے کلاں انٹرچینج کے قریب  پولیس وین ڈمپر سے ٹکرا گئی۔حادثہ کے نتیجہ نتیجہ میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع

راولپنڈی میں ڈاکوئوں کا راج،پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام،شہریوں نے ڈاکوئوں سے خود مقابلے شروع کردیئے،ڈکیتی کی 2 وارداتوں کے دوران مزاحمت پر دو افراد زخمی

پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی الرٹ، ایس ایس پی آپریشنز کا مختلف بی ایچ یوز کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ،ایس ایس پی آپریشنز ظہور افریدی نے محکمہ صحت  اور پولیو اہلکاروں سے بھی ملاقات کی

خیبرپختونخوا کی یونیورسٹییز کو دریپش شدید مالی بحران کا معاملہ،ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹیز انتظامیہ سے مالی بحران کی تفصیلات مانگ لی،ایچ ای ڈی نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی سمیت تمام جامعات کو مراسلہ ارسال کردیا،تنخواہوں کا بجٹ ،اسامیوں کی تفصیل تین دن میں فراہم کرنے کی ہدایت

 

سندھ ہائی کورٹ:ڈی آئی جی خادم حسین اور  ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلوں کا معاملہ ،عدالت نے 18 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،پولیس کے اعلی معیار کے لیے اچھے پولیس افسران کا ہونا لازم ہے، تحریری فیصلہ

 

لاہور: سیشن کورٹ میں ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ، ایڈیشنل سیشن  جج شہزاد ہمدانی نے   اپیل پر سماعت کی،عدالت میں اداکارہ میرا کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے

اسلام آباد:احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس پر سماعت ،یوسف رضا گیلانی، انعام اکبر اور دیگر پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

لاہور:  قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ قذافی اسٹیڈیم میں  شروع، ٹیم ون  کی  کپتانی   اظہر علی  کررہے  ہیں

ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت  سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا وزارت منصوبہ بندی میں اجلاس ،اجلاس میں توانائی، صحت،  فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آبی وسائل اور تعلیم سے متعلق منصوبے پیش

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جعلی ڈگری پر بھرتی کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کے تمام کیسز یکجا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد۔    تربیلا میں پانی کی آمد  17ہزار 100کیوسک اور اخراج  25 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد 16   ہزار 400 کیوسک اور اخراج    15000 کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 27 ہزار  200کیوسک اور اخراج  30 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت  نےایم کیو ایم سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی کے خلاف دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ۔عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ملزم کو بری کردیا

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید۔

 

انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف ریاست مخالف سرگرمی اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی ۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی

لاہور: احتساب عدالت میں چئیرمین نیب اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر فراڈ کیس میں ملوث ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول کیس کی سماعت ،عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 26 فروری تک ملتوی کر دی

پشاور ہائیکورٹ میں افغان مارکیٹ پر تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے رپورٹ جمع کرادی،عدالت نے مارکیٹ کی دکانوں میں موجود سامان پولیس تھانے میں جمع کرنے کا حکم دید

لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا معاملہ،بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہونے پر مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج

خوشاب۔ خوشاب میں ٹڈی دل کا حملہ سینکڑؤں ایکڑ پر فصلیں متاثر۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے کوئی سپرے نہیں کیا گیا۔ کسان

احتساب عدالت اسلام آباد، جعلی بنک اکاونٹس کیس،اومنی گروپ کو غیر قانونی قرضے دینے کا ریفرنس ،عدالت نے سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سمیت 19 ملزمان کو 18فروری کوطلب کر لیا

کوئٹہ : کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں نئے سال کا پہلا مہم 17 فروری سے شروع ہوگی،مہم کے دوران صوبے 32 اضلاع میں 25 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

صوابی پولیو ٹیم پر فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل،محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا نے انکوائری کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کو ہدایت جاری،پنجاب پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار ماسک پہن کر ڈیوٹی کرینگے

‏اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ ،وزیراعلی جام کمال کے ساتھ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان کی تعمیر، ترقی وخوشحالی کیلئے عزم کا واضح اظہار ہے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے، فردوس

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران حادثات میں 8 بچے جانبحق ،6 افراد ذخمی ہو ئے۔۔باجوڑ اور بونیر میں دومکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔ پی ڈی ایم اے

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں ، کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ،چینی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے گراں قدر اقدامات کئے ہیں ، ترجمان دفترخارجہ

لاہور: پانی کے تحفظ اور آلودگی پر قابو پانے کے معاملے پر سماعت۔لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ماحولیاتی سی ٹی او سمیت دیگر حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

ایل این جی ریفرنس، ٹرائل شروع ہونے سے قبل ہی ایک اور ملزم  نے مستقل استشنی کی درخواست دائر کر دی ،سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق نے احتساب عدالت حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست دائر کی

سندھ کی عوام کے لئے خوشخبری ،آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی ،شہر بھر فی کلو فائن آٹا 60روپے کلو ہوگیا ،ڈھائی نمبر آٹا 5روپے سستا ہوکر 55روپے کلو ہوگیا ،چکی کا آٹا 65روپے کلو حساب سے فروخت ہونے لگا

کندھ کوٹ:شہر اہم ترین علاقے گلشیر محلہ، نادرہ آفس، ماڑوائی محلہ ،جمن شاہ محلہ اور دیگر علاقے گندے پانی سے ڈوب گئے پانی گھروں میں داخل ہونے لگا

 

لاہور ہائیکورٹ درختوں کی کٹائی، سموگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کےخلاف کیس کی سماعت،آئندہ سماعت پرسموگ کے تدارک کےلئے سفارشات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت

 

لاہور. پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم کی میڈیکل رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیا،مسلم لیگ ن نے  سابق وزیر اعظم نوازشریف تازہ میڈیکل رپورٹس 14 جنوری کو جمع کروائیں

سپریم کورٹ میں افغان لڑکی کے مبینہ اغوا کار طیب کی درخواست ضمانت پر سماعت،عدالت لڑکی کا بیان مرد پولیس تفتیشی افسر کے ریکارڈ کرنے پر برہم،لڑکی کا بیان خاتون پولیس نے ریکارڈ کیوں نہیں کیا,جسٹس قاضی فائز عیسی

لاہور: ہاوس تبدیلی پر مسلم لیگ ن کا بڑا دعوی سامنے آگیا، پنجاب میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے نمبر گیم پوری ہونے کا دعوی کردیا، لیگی رہنماوں نے ق لیگ کیساتھ بھی رابطوں کی تصدیق کردی

 

صوابی: پولیو ٹیم پر حملے کی وجہ سے تحصیل رزڑ کے بیشتر علاقوں میں انسداد پولیو مہم متاثر،  لیڈی ہیلتھ سپروائزر نے لیڈی پولیو ورکر کو رزڑ میں پولیو قطرے پلانے سے  انکار کردیا ہے ۔

 

 

مردان، غلہ ڈھیر محلہ گمبتوال میں کھیل کود کے دوران 12 سالہ بچے سے پستول چل گئی.مردان، گولی لگنے سے اس کا 5 سالہ بھائی احمد جانبحق.

جیکب آباد، صدر تھانہ کی حدود بولان ہوٹل پر مسلحہ افراد کی فائرنگ،فائرنگ سے ممتاز جکھرانی نامی شخص  جانبحق، پولیس

سندھ ہائیکورٹ :اومنی اکاوئنٹس کی شوگر کی جانب سے کاشتکاروں کو واجبات ادا نہ کرنے کا معاملہ ،عدالت نے اومنی گروپ کو 7 ماہ میں تمام کاشتکاروں کو واجبات ادا کرنے کاحکم دے دیا

سپریم کورٹ میں زمین کے تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے حسن ابدال میں 5 کنال زمین کے دعوے دار کی درخواست خاری کر دی

سربراہ تنظیم( ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست،وکیل صفائی کی استدعا پر عدالت نے سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی

ساہیوال:کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئی،کشمیر ریلی تحصیل کونسل ہال سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

چکوال،بلکسر پولیس عملہ کیخلاف احتجاج، شہریوں نے چوکى کا گھیراؤ کر لیا،شہریوں نے چور پکڑ کر  عملہ کے حوالہ کئے جنہیں مقامى پولیس نے چھوڑ دیا

صادق آباد::7 سالہ طالب علم سے 2  لڑکوں کی مبینہ طور پر زیادتی ،زیادتی کے الزام میں  2  لڑکے گرفتار، پولیس

راولپنڈی: مقامی عدالت نے امریکی شہری اور اس کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں/مکان پر قبضہ کرنے والے کالعدم تنظیم کے ممبر کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے

وزیراعظم آفس کے ترجمان کی وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کی خبرکی تردید،بے بنیاد اورمن گھڑت خبروں کی تشہیرنہایت افسوسناک ہے،ترجمان

میگا منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم عبد الغنی مجید کی نیب ریفرنسز سے بریت کا معاملہ ،نیب نے عبد الغنی مجید کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی ،عبدالغنی مجید نے نیب آرڈیننس کے تحت اپنے خلاف ریفرنسز میں بریت کی درخواست دائر کی

زیرآباد :تھانہ گگھٹر مندی کے علاقے بنگلہ آبادی سے کمسن بچہ مبینہ طور پر اغواء.پولیس

لکی مروت: کوٹ کشمیر میں کار سواروں کی پولیس ناکے پر فائرنگ،فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کلیم اللہ زخمی ہو گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد، جج ویڈیو سکینڈل کیس،جج راجہ جواد عباس نے ملزم رضا خان کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

نئے آئی جی کی تعنیاتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیاں ڈیڈ لاک برقرار،گورنر سےاس معاملے پرمشاورت تک آئی جی پولیس تبدیل نہیں ہوگا،وفاقی حکومت کا فیصلہ

جنوبی وزیرستان پاک افغان سرحد انگوراڈہ پر ٹرانسپورٹ تنازعہ ، کاروبار ٹھپ ،پاک افغان انگوراڈہ بارڈر پرافغانستان اور پاکستان ڈرائیورز کے مابین تنازعہ، بڑی گاڑیاں بند

ڈیرہ بگٹی: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف  ریلی،ریلی کا انعقاد گورئمنٹ ہائی اسکول سول کالونی میں کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ،کشمیر میں 179 سے انسانی لاک ڈاون جاری ہے،100 ملین کے قریب لوگوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے،بھارتی فورسز نے حال ہی میں 5 کشمیریوں کو شہید کیاہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے چین میں پاکستانیوں کو سہولت دینے پر بھی چین کے شکر گزار ہیں،کورونا سے متعلق ہائی پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،حکومت کی جانب سے ہر قسم کے اقدامات کیے جائیں گے، طلبہ سے رابطے میں ہیں

لاہور: سکول ٹیچر کو سکول اوقات میں ذاتی کام کرانے پر معطل کر دیا گیا،سی سی او ایجوکیشن نے استاد علی رضا کو معطل کر دیا،گزشتہ روز بارہ سالہ ارسلان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا

صحبت پور: گوٹھ ربن بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک عورت شدید زخمی/پولیس

کرک ۔۔ٹڈی دل کے حملے کے پیش نظر انتظا میہ نے لا ئحہ عمل تیار کر لیا،۔صوبا ئی حکو مت کے ایمر جنسی نا فذ کر نے کے بعد دوائیاں طلب کر لی گئی

تونسہ شریف۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق  کا کوہ سلیمان اور تونسہ کا دورہ، تونسہ شریف ریجنل ڈائریکٹرانٹی کرپشن محمد حمزہ سالک پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا بھی ڈی سی او کے ساتھ تھے ، تحصیل تونسہ اور کوہ سلیمان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کراچی: شہرمیں ایک بارپھر تجاوزات کےخلاف آپریشن،صدرپاسپورٹ آٖفس اوراطراف کےعلاقوں میں تجاوزات آپریشن،پتھارے، کیبن، ٹھیلےاورسامان ضبط کیا جارہا ہے

لاہور جنوبی چھائونی کے علاقے میں سحرش نامی خاتون پراسرار طور پر جاں بحق،25 سالہ سحرش کی تین سال قبل توصیف نامی شخص سے شادی ہوئی تھی ۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ایمرجنسی کرونا وائرس کی کور کمیٹی کا جلاس جاری ترجمان وزارت صحت ،سیکرٹری ہیلتھ  ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ارکان شریک ،تازہ ترین اور بدلتی ہوئی صورتحال پر غور

ڈیرہ غازی خان :مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر،متاثرہ افراد کی حالت دودھ پینے سے خراب ہوئی،متاثرین میں تین بچےشامل

پبلک اکائونٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر کے زیر صدارت اجلاس،سینیٹرشیری رحمن، ثناءاللہ مستی خیل، شاہدہ اختر علی، سینیٹر مشاہد اللہ، اقبال محمد علی،نور عالم خان، سینٹر سیمی ایزدی، راجہ پرویز اشرف، راجہ ریاض ، سید حسین طارق، سید فخر امام شریک،5 ادارے سات سالوں میں نجکاری کی، 18 ادارے پراسس میں ہیں،اس مالی سال 6 ادارے پرائیویٹائزکردیں گے،سیکرٹری نجکاری

الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کی درخواست سماعت کےلیے دوبارہ مقرر،الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا،الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی یونین کونسل 40 میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کی تاریخ جاری کر دی،اسلام آباد کی یونین کونسل 40 آئی ایٹ میں پولنگ 15 فروری کو ہوگی،الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد پول ڈے جاری کیا گیا

نیب ترمیمی آرڈیننس سے ریلیف کے لئے ملزمان کی قطاریں لگ گئیں ،ایک ہفتے کے دوران ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی 21 نئی درخواستیں دائر ترمیمی آرڈیننس کا سہارا لینے والے ملزمان کی کُل تعداد 31 ہو گئی ،عدالت سے رجوع کرنے والوں میں راجہ پرویز اشرف ، شوکت ترین بھی شامل

ڈی آئی خان: ٹڈی دل کا ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل ،ڈی آئی خان:ٹڈی دل نے وسیع علاقہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا

مہمند۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی واک اور مظاہرہ،مظاہرین نے یکہ غنڈ بازار سے باب مہمند تک واک کیا

لاہور:  کبڈی ورلڈ کپ2020ء کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور محکمہ داخلہ نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی

ملک میں اچانک سے گندم کا بحران کیسے پیدا ہوا ؟ وزیر اعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی ٹیم سندھ سیکریٹریٹ پہنچ گئی،تحقیقاتی ٹیم کی گندم کے بحران پر چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات

لاہور:  صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی مقامی ہوٹل میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق  سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: آپ ہمیں بتائیں کہ اکرام درانی کا گرفتاری ہونا کیوں ضروری پے،چیف جسٹس ،خدشہ ہے کہ اکرم درانی گواہوں پر اثر انداز ہوں گئے اس لئے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، نیب پراسیکیوٹرعدالت نے اکرم درانی کی ضمانت میں 19فروری تک توسیع کر دی

لاہور. وزیر اعظم کہتے ہیں مجھے حوریں نظر آتی ہیں. ہم چاہتے ہیں کہ ابھی حکومت مزید ایکسپوز ہو. سراج الحق

کوہاٹ۔چائنا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے کوہاٹ کے سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس پر حکومت اور اپوزیشن کی کھینچا تانی،اپوزیشن کی 3 خواتین اسمبلی اجلاس دوبارہ بلانے کے لئے متحرک،اسمبلی اجلاس دوبارہ بلانے کے لئے اپوزیشن کی تین خواتین نے  ریکوزیشن جمع کردی

شکرگڑھ:تھانہ کوٹ نیناں کی حدود سرحدی گاوں گھروٹہ کے جنگل سے 25 سالہ نوجوان کی نعش برآمد،یاسر نامی نوجوان 2 روز سے لا پتہ تھا۔پولیس

ملتان ، سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی عید گاہ خانیوال روڈ پر رسم قل خوانی،قل خوانی میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق ایم پی اے سید احمد مجتبی گیلانی کی شرکت

مریدکے کی آبادی ماڑی چہل کے سرکاری گرلز سکول کے چوکیدار کی آٹھ سالہ یتیم طالبہ سے مبینہ زیادتی،چوکیدار نے مبینہ طور پر طالبہ کو سکول کے کمرہ میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس

کراچی : ایف آئی اے اہلکاروں کو سندھ اسمبلی بلانا مہنگا پڑ گیا،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا،سیکرٹری سندھ اسمبلی کو واقعی کی مکمل تفصیلات دینے کی ہدایت

مظفرآباد:قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں قائد ایوان حکومتی و اپوزیشن ممبران اسمبلی موجود تھے۔

پشاور ہائی کورٹ میں شہری کا شناختی کارڈ اور بینک اکاونٹ بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت،معلوم نہیں کتنے بے گناہوں کے نام بلیک لسٹ میں ڈال چکے، جسٹس مس مسرت ہلالی کے ریمارکس،عدالت نے دس دن کے اندر شہری کا بینک اکاونٹ اور شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیدیا

گوجرانوالہ تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقے بنگلہ آبادی سے کمسن بچہ مبینہ طور پر اغواء، ڈیڑھ سالہ نصیر گھر سے دوکان پر چیز لینے نکلا لیکن واپس نہ آیا

ترکمانستان مستقل غیر جانبداری اقوام متحدہ کی قرردادوں کے تحت یقینی بنائی گئی، ترکمان سفیر،تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے میں معاشی صورتحال بہتر بنائے گا، ترکمان سفیر

میانوالی۔  ٹرک اڈا کے قریب مسافر کوچ اور رکشہ میں تصادم ،حادثہ میں چار افراد شدید زخمی۔

فاروق آباد :فاروق آباد کے نواحی گاؤں ایشرکے میں تیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی-حادثے میں موٹر سائیکل سوار 1 خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے-

اسلام آباد کے دو شاپنگ مالز سمیت 13 منصوبوں میں ماسٹر پلان خلاف ورزی کی تحقیقات ،سی ڈی اے نے اسلام آباد تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا، رپورٹ جمع

بیلاروس کے سفیر کی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات ۔کھیلوں اور سیاحت کے میدان میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے بیلا روس کے دورے کی دعوت ۔

 

ملتان۔کرونا وائرس کا خطرہ،جنوبی پنجاب میں سی پیک پر جاری کام روک دیا گیا،سی پیک پر کام کرنے والے 71 چینی انجینئرز رہائشی کیمپوں میں موجود

 

اوچ شریف:جلال پور روڈ   پر ٹریفک حادثہ خاتون سمیت 3جاں بحق 2زخمی،دھوڑ کوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار آئل ٹینکر تلے آگئے,زخمی ہسپتال منتقل.پولیس ذرائع

 

سرگودھا: موٹروے پر بھیرہ انٹرچینج قریب مسافر وین کو آگ لگ گئی،10 افراد جاں بحق متعدد زخمی، مسافر وین لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ سائین بورڈ سے ٹکرا گئی، پولیس ذرائع

اسلام آبادبیرون ممالک میں غیر قانونی طور مقیم 67 پاکستانی باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا،42 کو ترکی اور 25 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ملک بدر کیا گیا

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈاکٹر پینٹیرس کرسچین کی قیادت میں جرمن وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے پر بات چیت

لاہور :احتساب عدالت میں نندی پور پاور پروجیکٹ میں 22کروڑ روپے فرنس آئل چوری کیس کی سماعت،عدالت نے ملزم اسلم باغ اور اخلاق شاہ کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

وزیر اعلی عثمان بزدار سادگی ،عاجزی اور انکساری میں بے مثال ہیں،عثمان بزدار نے شہباز شریف کی طرح اللوں تللوں پر قومی خزانہ خرچ نہیں کیا ،ترجمان پنجاب حکومت محمد ندیم قریشی

لاہور۔ شہباز شریف کے دور میں 450 ملازمین اور دو سو کے قریب افسران سی ایم سیکریٹریٹ میں تعینات تھےاسوقت سی ایم سیکریٹریٹ میں 403 ملازمین اور 145 افسران ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

نیلم /شاہرائے نیلم شاردہ سے کیل 18 روز بند رہنے کے بعد کیل تک بحال کر دی گئی .برفانی تودوں سے متاثرہ علاقہ سرگن کی سڑک تا حال بحال نہ ہوسکی .

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کا بڑا اعلان،جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے ہاشم آملہ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہوں گے، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی

بہاولنگر۔ جنڈ والا میں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی گھر میں گھس کر فائرنگ،فائرنگ سے ماں جاں بحق، بیٹا شدید زخمی، زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا

لاہور: احتساب عدالت میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکہ دینے سے پانچ ملزمان کے کیس کی سماعت ، عدالت نے دو ملزمان کے مزید 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھیرہ کے قریب وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور: قومی انڈر19 ٹیم کی کوارٹر فائنل سے پہلے بھرپور پریکٹس،کھلاڑی کوارٹر فائنل۔جیتنے کے لیے پرعزم،آئی سی سی انڈر19ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں کل پاکستان افغانستان کے مدمقابل ہوگا

کراچی: آج کی بریفنگ میں حکومت سندھ کا متعصب رویہ سے ہے،حکومت سندھ نے صوبہ سندھ میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کے بجائے تفریق اور تقسیم پر چل رہے ہیں،کنور خالد جمیل

چودھری شوگر ملز میں گرفتاریاں ہوئیں،تحقیقات بھی جاری ہیں،چودھری شوگر ملز کیس میں کرپشن اور کک بیکس کی لمبی داستان ہے،شہزاداکبر

فیروزوالہ نوری پوری سٹاپ کے قریب روڈ پر کھڑے ٹرک کے ساتھ مزدا کی ٹکر ، مزدا ڈرائیور موقع پر جانبحق ایک شخص شدید زخمی ہسپتال منتقل

قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف پریس کانفرنس ،ورلڈکپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے،آسٹریلیا کی پچز کومدنظر رکھتے ہوئے سمنٹ پچز پر بھی پریکٹس کی،ہم نے کافی امپروو کیا ہے ہماری کارکردگی بہتر رہی ہے

کراچی :ارسلان امین ووہان سے 28 جنوری کو پاکستان پہنچ گئے ،ارسلان ووہان یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ارسلان کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی ہیں

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات جون میں کروائےجانے کا امکان

گورنر انسپکشن ٹیم نے خیبرمیڈیکل کالج پشاور معاملات کی باقاعدہ انکوائری شروع کردی، یونیورسٹی رجسٹرار سے وائس چانسلر کی دہری شہریت پر وضاحت طلب

پشاور:خیبر پختونخوا بارکونسل نے 23 روز سے جاری  ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا،ہڑتال کومشروط طورپرایک ماہ کیلئےمؤخرکردیا،بارکونسل

ڈاؤ ، سول ، آغا خان اور جناح اسپتال میں آئسولیسشن وارڈز قائم کردئیے ہیں،  محکمہ صحت سندھ احتیاطی تدابیر کے حوالےسے کام کررہا ہے ،چائنہ میں پڑھنے والے پاکستانی طلبہ سے ہمدردی ہے ، عذرا پیچو

خیبرپختونخوا میں سیاسی ہلچل نہ تھم سکی،برطرف وزراء کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلی ہاوس میں بے چینی،وزیراعظم کا باغی وزراء کو وزیراعلی کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنے کا حکم، زرائع

اسلام آباد : پاکستان انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز میں یوم یکجہتی کشمیر سیمنار کا انعقاد،سفیر اعزاز احمد چودھری کا تقریب سے خطاب

لاہور: سندر کےعلاقےمیں ٹریفک حادثے میں طالبعلم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ، ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس۔لاہور میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کی آمد و رفت میں مشکلات کے ازالے کیلئے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

لاہور: خدشات کے پیش نظر جناح اسپتال کی انتظامیہ نے ریپڈ رسپانس ٹیم تشکیل دے دی ،18 ڈاکٹرز اور پروفیسرز کو ریپڈ رسپانس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

 

ملتان: ضلع کچہری میدان جنگ میں تبدیل، مقدمہ کی پیروی پر آئے دو گروپوں کے درمیان تصادم، تصادم کے نتیجے میں سرکاری اہلکار بھی زخمی

پنجاب حکومت نے نواز شریف کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے، چھ جنوری تک خواجہ آصف سے نئی رپورٹ کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم  قوم کا ایک ایک روپیہ بچانے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعظم کے خلاف بدنیتی پر مبنی خبر پھیلائی گئی،معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان

لاہور. پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے حوالے سے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی،9رکنی کمیٹی کی سربراہی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گی

سرگودھا: موٹروے پر وین حادثہ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل کمشنر کے آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، حادثے کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے دو نمبر جاری کیئے گئے ہیں،حادثہ اور جاں بحق افراد کے بارے معلومات کے لیے لواحقین 0489230023 یا واٹس ایپ نمبر 03458600503 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیان ،چین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لئے واضح حقائق قوم کو بتائے جائیں

پنڈی بھٹیاں ، دلا بھٹی چوک نامعلوم شخص کی سر عام فائرنگ ،فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں  تین بھائیوں کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت نے تھانہ پبی اور انقلاب پشاور کے ایس ایچ اوز کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا

کراچی: فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کا شاہراہ فیصل پر احتجاج ،فضائیہ ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں جرمن سفیر کی تحریک انصاف کے مرکزی سکرٹری احمد جواد سے ملاقات،ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے تعلقات پر بات چیت

اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ترکی کے سفیر احسان مصطفی سے ملاقات ،ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک سفیر نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو سراہا-

حکومت سندھ نے آن لائن بس سروس کرایوں میں 200 فیصد تک اضافے کا نوٹس لے لیا ،وزیرٹرانسپورٹ نے آن لائن بس سروس آپریٹرز کو ہنگامی طور پر طلب کرلیا

وفاقی وزیر برائے نجکاری محمدمیاں سومرو کی وزارت میں نجکاری سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت۔وفاقی وزیر کی رواں سال مختص کیجانے والوں اداروں کی نجکاری سے متعلق ہدایات۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوادی گئی ،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کی تجویز  پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا

لاہور:اینٹی کرپشن نے اپنے ہی محکمے کے سب انجینئر کو گرفتار کرلیا،ضمانت خارج ہونے پر سب انجینئر اینٹی کرپشن محمد فہیم کو گرفتار کیا گیا۔

کوئٹہ:شاہ جی چوک کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت 1 بچی جاں بحق ،لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ،100 انڈیکس 4 پوائنٹس اضافے سے 41903 کی سطح پر بند ہوا

چئیرمین نیب کی نیب ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری ، چئیرمین نیب نے مضاربہ ، مشارکہ اور جعلی ہاوسنگ سوسائٹیوں سے متعلق شکایات سنیں ، ترجمان

محکمہ صحت نے تقریروں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ،  ایک تا 18 گریڈ کے ملازمین کی تقرریاں اور تبادلے تاحکم ثانی نہیں کئے جا سکتے

کراچی:چیف سیکریٹری سندھ  کی زیر صدارت مون سون بارش اور اربن فلڈ کے متعلق اہم اجلاس ، 3.5 کلومیٹر برساتی نالے کی تعمیر اور مہران ڈرین کی بحالی کے لئے کمیٹی قائم،

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں امن امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ،اجلاس میں ترقیاتی امور،شہریوں کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، راجہ پرویز اشرف،مصطفی کھوکھر، نفیسہ شاہ اور دیگر رہنماء اجلاس میں شریک

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

لاہور:  قذافی  اسٹیڈیم  میں  کرکٹر  عابد  علی  کی  میڈیا  سے  گفتگو،ہم کیمپ میں ٹریننگ کررہے ہیں، سب کھلاڑی ٹیسٹ میچز کے لیے تیار ہورہے ہیں،  عابد  علی

گوجرانوالہ صرافہ بازار میں سنیار کی دوکان میں سلنڈر دھماکا،گوجرانوالہ دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوئے،ریسکیو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔اجلاس میں ہاؤسنگ سیکٹرکی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔

قومی اسمبلی اجلاس:قومی اسمبلی نے سی پیک آرڈیننس میں 120 روز توسیع کی منظوری دے دی

شہبازشریف نےبرطانوی صحافی ڈیوڈروزکاچیلنج قبول کرلیا،شہبازشریف نےلندن میں ہائیکورٹ میں ڈیلی میل آن لائن کےخلاف مقدمہ کردیا

شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز اور ڈیلی میل کیخلاف مقدمہ دائر کردیا،کوئنز بینچ ڈویژن نے اخبار اور صحافی کو نوٹس جاری کر دیئے

500کے وی روات گرڈ سٹیشن میں بس بار کی سالانہ مینٹیننس اور مرمت کے کام کی وجہ سے کل 31 جنوری 2020ءکو جزوی لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ:ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.73 ارب  ڈالر سے بڑھ کر 11.91 ارب ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک

سرگودھا: فیصل آباد سے آنے والی ہائی ایس وین پول سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ترجمان دفتر خارجہ عائیشہ فاروقی کے ہمراہ پریس کانفرنس۔اقوام متحدہ نہیں چاہتا کہ کوئی بھی ملک اپنے شہریوں کو چین سے نکالے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان  نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے رابطے کے لئے اسد عمر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم ،دیگر ارکان میں عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی،حلیم عادل شیخ شامل

About The Author