دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چودھری شوگر ملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے، شہزاد اکبر

شہزاد اکبر کا کہنا تھا چودھری شوگر ملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے، قاضی فیملی کے نام سے پاکستان میں اکاؤنٹ کھولے گئے،

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ  شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چودھری شوگر ملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے، منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی گئی، شیڈرن جرسی کمپنی بنا کر 15 ملین ڈالر قرض لیا گیا۔

اسلام آباد میں معاون خصوصبی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے جب شوگر ملز لگائی تو 13 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے، شیڈرن جرسی کے نام سے آف شور کمپنی بنائی گئی۔

انہوں نے کہا آف شور میں آنیوالی 8 کمپنیوں اور شیڈرن جرسی کا پتہ ایک ہی ہے، اس کمپنی کے ذریعے مشینری خریدنے کا دعویٰ بھی کیا گیا، چودھری شوگر ملز کیلئے 80 ملین قرض لیا گیا، پنجاب کارپٹ کمپنی نے بھی شریف خاندان کو قرض دیا، پنجاب کارپٹ نے 65 ملین قرض شریف خاندان کو دیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا چودھری شوگر ملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے، قاضی فیملی کے نام سے پاکستان میں اکاؤنٹ کھولے گئے، سب سے زیادہ ایشو مریم نواز کا ہے، شیئرز پہلے نواز شریف پھر مریم نواز کے نام منتقل ہوتے ہیں، سلمان شہباز سے پہلے سارا کام اسحاق ڈار کرتے تھے، چودھری شوگر ملز کے اثاثے ساڑھے 6 ارب ہیں۔

About The Author