حکو مت نے دو ہفتوں میں جر نلسٹس پر وٹیکشن بل لا نے کااعلان کر دیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے آئندہ اشتہاری مہم کی رقم تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کردی۔
اگلے اجلاس میں ایس ای سی پی سے میڈیا اداروں کی سالانہ آڈٹ رپورٹس اور کارکنوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔
آئندہ اجلاس میں وزارت خزانہ ایس ای سی پی پیمرا پی بی اے پی آر اے کو تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لائحہ عمل کے لئے بلالیا
تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی صدارت میں ہوا اجلاس کے آغازپر کیپٹل ٹی وی کے تنخواہ نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے والے کیمرہ مین فیاض علی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس میں معاون خصو صی فردوس عاشق اعوان نے انکشا ف کیا ہے ملک میں چا ر ہزار اخبا رات کی اشتہا رات کے حصو ل کے لئے دو کروڑ سر کو لیشن ظا ہر کی جا رہی تھی جب چیک کیا ہے تو نو لا کھ ستر ہزار سر کو لیشن نکلی ،بہت سے اخبارات صرف اشتہار شائع ہونے والے دن ہی شائع ہوتے تھے اب جب ہم نے چیک کرلیا ہے تو چار ہزار میں سے 1680اخبارات بچے ہیں جن کی درست سرکولیشن نولاکھ ستر ہے ۔
اجلا س میں معا ون خصو صی فردوس عا شق اعوان ،چئیر مین پیمرا ،چئر مین پی ٹی وی سمیت پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بہزاد سلیمی۔ سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو سیکرٹری اطلاعات علی شیر اور ممبر مجلس عاملہ رانا احمد طلال نے شر کت کی ۔
پی آر اے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مستقل حل کی سات تجاویز پیش کی ۔
میڈ یا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مستقل حل کے لئے قائمہ کمیٹی نے ایس ای سی پی ،وزارت خزانہ ،ای او بی آئی ،بی پی اے اور پی آر اے کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔ قائمہ کمیٹی نے میڈیا اداروں کی آڈٹ رپورٹس ایس ای سی پی سے طلب کرلیں۔
قائمہ کمیٹی نے ہدایت جا ری کر تے ہو ئے ایس ای سی پی تمام میڈیا اداروں کی مکمل تفصیلات پیش کرے۔تنخواہوں کی زیر التوا رقم الیکٹرانک و پرنٹ میڈ یا کارکنان کو ادا کر نے کا طر یقہ کا ر طے کیا جا ئے ۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت آئندہ والی اشتہاری مہم کارکنوں کی تنخواہوں سے مشروط کرے ۔پیمرا ایسی قانون سازی کی تجویز لائے جس سے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی ہوسکے۔پیمرا ایسی قانون سازی لائے جس سے تنخواہیں ادا نہ کرنے والے چینلز کے لائسنس معطل کئے جاسکیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی سینٹ فیصل جاوید نے کہا نئے ان چینلز کو لائسنس دیئے جائیں جو تنخواہیں ادا کریں۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار