دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی: مسلم لیگ ن کابڑا دعوی

رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو نے کہاہے کہ ہمارے قائد نواز شریف آج ہمیں حکم کریں تو پنجاب اور وفاق میں حکومت بدل کر رکھ دینگے۔

لاہور: پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کے حوالے سے  مسلم لیگ ن کا بڑا دعوی سامنے آگیا ہے ۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے نمبر گیم پوری ہونے کا دعوی کردیا ہے۔

ن  لیگی رہنماوں نے ق لیگ کیساتھ بھی رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔

ن  لیگی رہنماوں کو اپنے قائد نواز شریف کے اشارے کا انتظار ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو نے کہاہے کہ ہمارے قائد نواز شریف آج ہمیں حکم کریں تو پنجاب اور وفاق میں حکومت بدل کر رکھ دینگے۔ شہباز شریف بھی ان ہاوس تبدیلی کے خواہاں ہیں،بس نواز شریف کی ہاں کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کی اجازت کے بغیر نہ شہباز شریف کچھ کرسکتے ہیں نہ ہی مسلم لیگ ن۔ اشارہ ملے گا تو پہلے پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی آجائے گی پھر وفاق میں تبدیلی لے آئینگے۔

رکن پنجاب اسمبلی نے کہا  ق لیگ تو ہے ہی ہماری ،وہ غیر نہیں ہیں۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی بھی ہمارے ہی ہیں،اس حکومت کا جانا ٹھہرگیا ہے۔

About The Author