نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ میں خوف بڑھ گیا

چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے موجود پاکستانی طلبا کرونا وائرس کی وجہ سے شدید پریشان  ہوگئے ہیں

چین میں چار پاکستانی طلبہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے تو ووہان میں پھنسے دیگر پاکستانیوں میں بھی خوف بڑھ گیا۔ طلبہ نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے حکومت سے بحفاظت نکالنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،

طلبہ کے پاکستان میں موجود والدین بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا کہتے ہیں پاکستانی سفارتخانے اور چین کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ذمہ دار ہیں، والدین بے فکر رہیں۔

چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے موجود پاکستانی طلبا کرونا وائرس کی وجہ سے شدید پریشان  ہوگئے ہیں

ویڈیو پیغامات میں مسلسل حکومت سے مدد کی اپیل کررہے ہیں

سندھ کے شہر بدین کی رہائشی کیف الورا بھی وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں پھنسی ہوئی ہے

کیف کی والدہ بھی اپنی بچی کےلیے انتہائی دکھی ہے، اور بچی کو وطن واپس لانے کےلیے حکومت کو دہائی دے رہی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  کہتے ہیں، چین میں مقیم تمام پاکستانی خصوصاً طلبا ان کے اپنے بچوں کی طرح ہیں ان کا خیال رکھا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کرونا کا ایک بھی تصدیق شدہ مریض نہیں

 اورنج لائن ٹرین پر کام کرنے والے چینی باشندوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ۔

 ساہیوال میں چینی باشندوں کی اسکریننگ بھی کی گئی۔

About The Author