دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مشرق وسطی کے لئے امریکی صدر کا پلان آف سینچری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل فلسطین تنازع پر اپنا پلان پیش کردیا،مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کادرالحکومت رہے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  فلسطینیوں کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبے کا اعلان کر دیا۔

مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت رہے گا، مشرقی یروشلم میں دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تجویز پیش کر دی ۔

امریکہ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں اور گولان کی پہاڑیوں کو بھی اسرائیلی علاقہ قرار دے دیا ۔

فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس نے ٹرمپ پلان کو مسترد کردیا کہا ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔ ایران نے ٹرمپ پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لئے ڈرونا خواب قرار دے دیا

امریکی صدر نے اسرائیل فلسطین تنازع پر اپنا پلان پیش کردیا،مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کادرالحکومت رہے گا

ٹرمپ نے مشرقی یروشلم میں دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تجویزدےدی

امریکہ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کو بھی تسلیم کر لیا

گولان کی پہاڑیاں بھی اسرائیلی علاقہ قرار دے دیں

امریکہ اور اسرائیل کا 4سال کے لیے اسرائیلی آباد کاری کا عمل روکنے پر اتفاق ہوگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ، اسرائیل اور فلسطینی ریاستوں کا قیام ہی مسئلے کا حل ہے، فلسطینی اچھی زندگی گزارنےکےمستحق ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی  پلان کو اسرائیل کی سرحدیں طے کرنے کے لیے تاریخی قرار دےدیا

فلسطینی اتھارٹی کے صدر اور حماس نے  ٹرمپ پلان کو مسترد  پلان پر کسی بھی مذاکرات کا حصہ  نہ بننے کا اعلان کیا ہے ،

صدر محمود عباس کہتے فلسطینیوں کے لیے بیت المقدس کے بغیر ریاست کا تصور ناممکن ہے  ٹرمپ کے مجوزہ منصوبہ کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا،،ڈونلڈ ٹرمپ اس تنازع میں ثالث نہیں بلکہ جانبدار ہیں، ڈیل نہ ماننے کی صورت میں بھی دھمکی دی گئی، حماس سمیت فلسطینیوں کے تمام دھڑے یکجا ہیں،اسماعیل ہانیہ نے فلسطینیوں کے تمام دھڑوں کا اجلاس بلانے کے لیے رابطہ کیا ہے,

ایران نے صدر ٹرمپ کی پلان کو مسترد کر دیا ہے ایرانی  وزیر خارجہ جوا د ظریف کا کہنا ہے کہ  ،ٹرمپ کا فلسطین امن منصوبہ خطے اور دنیا کے لیے ڈراوَنا خواب ہے،مجوزہ ٹرمپ پلان مسلمانوں کے بیدار ہونے کےلیے کافی ہے مسلمانوں کوفلسطین کاز کے لیے متحد ہو جانا

خیال رہے کہ روس نے صدر ٹرمپ کی ڈیل کو غیر ضروری قراردےدیا ہے۔

About The Author