دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین:کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 131ہوگئی

امریکہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی چین کے کئی شہروں میں بھی سفری پابندی عائد ہے۔

چین میں کرونا وائرس سے مزید پچس افراد ہلاک ، ہلاکتوں کی  تعداد 131 ہو گئی جبکہ 5ہزار 300سے زائد افراد میں جان لیوا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو گلوبل رسک قرار دے دیا، امریکہ نے چینی شہر ووہان سے240اور جاپان نےاپنے200شہریوں کو نکال لیا چین کے متعدد شہروں میں امریکہ اور برطانیہ نے پروزایں بھی معطل کر دیں .

ووہان میں چھ دن میں قائم کیے جانے والے اسپتال کا ایک حصہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا، انتظامیہ کے مطابق اسپتال 3 فروری کو کھول دیا جائے گا، ووہان چینی شہریوں کے نعروں سے گونج اٹھا۔

گھروں میں بند رہائشیوں نے اپنی بالکونیوں پر نکل کر مضبوط رہو ووہان کے نعرے لگا کر ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا،۔

چین سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو گلوبل رسک قراردے دیا

صوبہ ووہان میں چھ دنوں میں قائم کیے جانے والے اسپتال کا ایک حصہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا

مزدوروں کی دن رات محنت کے سبب حرکت کرنے والے وارڈز نصب کیے جارہے ہیں

انتظامیہ کے مطابق اسپتال 3 فروری کو کھول دیا جائے گا

چینی حکام نے خطرناک مرض سے بچنے کے لیے مخصوص کپڑے اور ماسک کی پیدوار بڑھا دی ہے

صوبہ انہوئی میں نیک دل شخص پولیس اسٹیشن میں 500 ماسک رکھ کے فرار ہوگیا

نامعلوم شخص کے اس اقدام پر چینی پولیس نے سیلیوٹ پیش کیا

جبکہ صوبہ ووہان چینی شہریوں کے نعروں سے گونج اٹھا

گھروں میں بند رہائشیوں نے بالکونیوں پر نکل کر مضبوط رہو ووہان کے نعرے لگا کر ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا

جرمنی، بھارت، سری لنکا میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آچکا ہے۔

امریکہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی چین کے کئی شہروں میں بھی سفری پابندی عائد ہے۔

جان لیوا وائرس سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے۔

چین میں پھنسے ایک اور یونیورسٹی سے پاکستانی طالبعلم کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔

فیضان علی کا تعلق سکھر سے ہے،کہا، 500 میڈیکل سٹوڈنٹس محصور ہیں۔

اس سے قبل ووہان یونیورسٹی کے پاکستانی طلبا نے بھی مدد کی اپیل کی۔

ووہان  شہر کی مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،

بند کمروں میں طلبہ کو  غذائی قلت کا  سامنا ہے ، 150 سے زائد پاکستانی  طلبہ اور بچے وطن واپس آنے کا مطالبہ کر ررہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی  قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں دفتر خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری معظم خان نے بریفنگ دی،،  بتایا کہ  تاحال کسی پاکستانی کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں، 

پاکستانی سفارتخانہ چینی طلباء سے رابطے میں ہے۔ سفارتخانے کو خصوصی فنڈز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان میں چینی سفیر یاو چنگ کہتے ہیں کہ چین میں تمام طلبا محفوظ ہیں۔

کرونا وائرس کو پاکستان میں پھیلنے سے روکنے کیلئے ہرممکن کوششیں جاری ہیں۔

ملتان نشتر اسپتال میں زیرعلاج مشتبہ چینی مریض فینگ فین اور پاکستانی رحمت اللہ کے نمونے اسلام آباد سے ہانگ کانگ بھیج دیئے گئے۔

کراچی میں کرونا وائرس کے آٹھ مشتبہ مریضوں کو اسکریننگ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

پنجاب پولیس کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا ، ڈی  آئی  جی  ایس  پی  یو  نے  محکمہ  صحت  سے  مدد  کے  لیے  آئی  جی  پنجاب  کو  خط  لکھ  دیا   جس میں کہا گیا ہے کہ چینی  باشندوں کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو احتیاطی تدابیر اور لاجسٹکس کی سہولت دی جائے

About The Author