نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28جنوری2020:آج جموں اینڈ کشمیر میں کیا ہوا؟

جموں ایند کشمیر کی خبریں مسائل تبصرے اور تجزیے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر:بارہمولہ میں ایک نوجوان گرفتار

بارہمولا،

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اندرگام پٹن سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق بارہمولہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے علاقے سے عسکریت پسند کے ایک معاون 19 سالہ ساجد فاروق ڈار کو گرفتار کیا ہے۔

جس کا تعلق لشکر طیبہ تنظیم سے ہے۔ ذرائع کے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

چند روز قبل شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سات افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔
سوپور کے ملمپن پورہ گاوں میں سرچ آپریشن


بارہمولا،

شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ملمپن پورہ گاوں میں منگل کی صبح سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق فوج نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی نے ملمپن پورہ گاوں کو محاصرے میں لیا اورسرچ آپریشن شروع کیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے آرونی کے قصبے بجبہاڑہ میں مخدم پور ہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے پیر کی شام ایک سرچ آپریشن میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔مقامی نوجوان کی شناخت شاہد ٹھوکر کے طور پر ہوئی جوکھوڈوانی کولگام کے رہائشی ہیں۔ آپریشن کے دوران دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ذرائع  کے مطابق فوج نے کہا کہ اس نوجوان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔
محاصرے کے دوران علاقے سے گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی دوران علاقے میں مشتعل افراد نے فورسز پرپتھراو کیاجس کے بعد فورسز نے جوابی کاروائی کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارچ کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔

ذرائع  کے مطابق نامعلوم افراد نے پیر کی شام تجر میں شبیر احمد وانی نامی شخص کے گھر پر گرینیڈ پھینکا جس میں ان کے گھر کو شدید تقصان پہنچا ۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔تاہم اس دھماکے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔

ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے ساوتھ ایشین وائر کو فون پر بتایا کہ علاقے میں دھماکے کی طرح آواز سنائی دی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچی اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس سے قبل ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہفتے کی صبح ترال کے گاوں ہاری پاری گام میں اونتی پورہ پولیس اور فوج کے 3 آر آر دستینے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

بدھ کے روز جیش محمدکے ایک رکن ابو سیف اللہ عرف ابو قاسم کو جنوبی کشمیر کے علاقے کھریو میں ایک تصادم میں شہید کر دیا گیا تھا۔ وہ ایک سال سے زیادہ عرصہ سے سرگرم تھے۔

21جنوری کو سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ایک خصوصی پولیس افسر اور ایک فوجی جوان سمیت مقابلے میں مارے گئے تھے۔


جموں کے ضلع کشتواڑ میں سرچ آپریشن

جموں،

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے منگل کی دوپہر جموں کے ضلع کشتواڑ میں کئی دیہاتوں واڈون، دچھن ، بونزعہ اور مڑوہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ذرائع  کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن کا آغاز کیا۔

فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مسلح نوجوان موجود ہیں۔دیہاتوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ منگل کی شام تک جاری تھا۔علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

رہائشیوں کے مطابق پولیس اور فورسز نے علاقے میں بھاری فائرنگ کی ۔ ذرائع  کے مطابق پولیس نے تمام دیہاتوں کی ناکہ بندی کر دی۔

About The Author