کراچی کےبڑے سرکاری اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت،حاملہ خاتون مریضہ کی ہلاکت،دولیڈی ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج
صادق آباد: نواز آباد ماہی چوک کے قریب گیس پائپ لائن پھٹ گئی، ڈی پی او منتظر مہدی کے حکم پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، گیس پائپ لائن اور قریب کھڑی فصلیں جل گئیں۔ ترجمان پولیس
اوباڑو. گیس پائپ لائن میں سوئی اور قادرپور گیس فیلڈ سے گیس مہیا کی جارہی تھی. . یہ مین لائن ہے اس میں گیس مکس کر کے سپلائی دی جاتی ہے ایس این جی پی ایل
لاہور: باڈی اسپرے اور پرفیوم کی فیکٹری میں آگ لگی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11ہو گئی ہے ،ریسکیو ذرائع
لاہور۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاامامیہ کالونی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔
کراچی میں سردی کی نئی لہر۔سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی،سائبرین ہوائوں کے داخل ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا،کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،موجود درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے
لکی مروت: پہاڑخیل پکہ میں اشتہاریوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ،لکی مروت:بدنام زمانہ اشتہاری انعام مروت ساکن ملازئی ٹانک دو ساتھیوں اور ایک خاتون سمیت ہلاک
لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنلز نہ آنے کیخلاف متفرق درخواست دائر،درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور موبائل فون کمپنیز ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے
لاہور میں درختوں کی کٹائی کے خلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر،درخواست میں پنجاب حکومت اور پی ایچ اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور میں نئے درخت لگانے کی بجائے درختوں کو کاٹا جا رہا ہے روکا جائے، درخواست گزار
جھنگ,کوٹ روڈ ایوب چوک کے قریب جوتوں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ریسکیو ذرائع
پشاور:پچھلے ہفتے 60 روپے کلو ملنے والا پیاز اب 70 روپے، ٹماٹر 90 سے 100 روپے مٹر 120روپے ،آلو 50 سے 55 روپے ،سبز مرچ 150 روپے ،شملا مرچ 250 روپےادرک 350 روپے فی کلو، لہسن 300 روپے ، گوبھی 30روپے فی کلوہے
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور, متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی
خیبرپختونخوا کابینہ کا وزیر اعلی محمود خان کی زیرصدارت اجلاس ، کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے کو زیر غور لایا گیا۔
معروف مالیاتی ادارے جے پی مورگن کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب،جے پی مورگن کی کلائنٹس کو پاکستان کے حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کی تجویز
سندھ ہائیکورٹ :صوبائی محتسب اعلی کی تقریری کا اختیار گورنر سے وزیراعلی کو منتقل کرنے کا معاملہ ،صوبائی محتسب اعلی کی تقریری سے متعلق مجوزہ ترمیمی بل کے خلاف درخواست کی سماعت
لاہور: آن لائن کے بعد کوریئر مراکز سے پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹیں فروخت ہونا شروع ، 20فروری سے بائیس مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کی ٹکٹیں کوریئر سنٹرز اور آن لائن دستیاب ہیں
لاہور: یورپی پارلیمنٹ کی کشمیر میں مظالم اور مسلمانوں کی شہریت کے خلاف کالے قانون پر قراردادیں پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے۔ چوہدری سرور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج:اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز،100انڈیکس 94 پوائنٹس کمی سے ٹریڈ کررہا ہے،انڈیکس 42ہزار 509پوائنٹس کی سطح پر ہے۔
سندھ ہائیکورٹ :تین اہم جے آئی ٹیز پبلک کرنے کی درخواست منظور ۔ سانحہ بلدیہ ، نثار مورائی اور لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کی جے آئی ٹیز کو پبلک کرنے کی ہدایت ،درخواست وفاقی وزیر علی زیدی نے دائر کی تھی
سندھ ہائیکورٹ.مزارات میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال اورجمع ہونے والی چندے کی رقم استعمال نہ کرنے کیخلاف گلوبل فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت،فوکل پرسن آئی جی سندھ پولیس عدالت میں پیش۔عدالت نے 14 فروری تک پولیس سے سیکیورٹی پالیسی طلب کرلی
کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر :سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹے کے لئے کھولنے کا اعلان ۔ منگل رات 8بجے سے بدھ صبح آٹھ بجے تک سندھ بھر میں تمام اسٹیشن کھلیں رہیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ، صوابدیدی اختیار کے تحت عدالت عالیہ کے افسروں کی بھرتیوں اور ترقیوں کیخلاف درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت،عدالت نے رجسٹرار آفس کا درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت نے درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور کے علاقے پخہ غلام میں گودام پر چھاپہ ،گودام پر چھاپے کے دوران اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری تبدیل کرنے والا گروہ گرفتار
سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے ادارے کو منافع بخش بنانے کے لئےبزنس پلان طلب کرلیا۔ وزیر منصوبہ بندی بھی طلب،ریلوے کو منافع بخش بنانے والگ بزنس پلان پر عمل نہ کیا گیاتو توھین عدالت اور کرمنل کاروائی کرینگے۔ عدالت
سندھ ہائیکورٹ.مزارات میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال اورجمع ہونے والی چندے کی رقم استعمال نہ کرنے کیخلاف گلوبل فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت،عدالت نے 14 فروری تک پولیس سے سیکیورٹی پالیسی طلب کرلی
سندھ ہائی کورٹ :گٹکا مین پوری پر پابندی ،جھوم پراگ پان مصالحہ کی فروخت پر کاروائی کے خدشے سے متعلق درخواست کی سماعت ،فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جھوم پراگ کا سیل ڈبا عدالت میں پیش
سیشن جج جنوبی کراچی:وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ،عدالت نے ایس ایس پی جنوبی،ایس ایچ او میٹھا در کو 31 جنوری کی لئے نوٹس جاری کردئیے
احتساب عدالت اسلام آباد میں لوک ورثہ کے فنڈز میں خرد برد کا ریفرنس کی سماعت،سینیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، وکیل صفائی کی عدم پیشی پر سماعت 17 فروری تک ملتوی
چنیوٹ کے نواحی علاقہ ونوکا میں بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی موقع پر جاں بحق، لڑکا زخمی۔ ریسکیو
سندھ ہائی کورٹ :آئی جی سندھ کے تبادلے سے متعلق درخواست کی سماعت ،سندھ رپیل پولیس ایکٹ 1861 کی سیکشن 12 کے تحت ہی آئی جی سندھ کی تبدیلی ہوگئی ایڈوکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین
اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی مشکلات میں اضافہ،دوہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر،وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے درخواست دائر کی
سپریم کورٹ نے سندھ میں واٹر کمیشن کا کام پورا ہونے کے بعد تمام درخواستیں نمٹا دیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس نیب کی کارکردگی پر برھم،نیب کا تفتیشی افسر ریفرنس تیار کرنے میں پانچ سال لگاتا ہے،نیب کو جس مقصد کے لئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہوا۔ چیف جسٹس
کراچی سندھ رینجرز کے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروایاں 21 ملزمان گرفتار ،گرفتار ملزمان سے اسلحہ منشیات لوٹا ہوا سامان برآمد ترجمان رینجرز
لاہور: سیشن کورٹ میں نومولود بچے کو ہسپتال کی ٹینکی میں پھکنے والی لڑکی مہوش کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے گجرپورہ پولیس سے ملزمہ کی مکمل رپورٹ طلب کرلی
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کی چھان بین کا معاملہ، پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس،گزشتہ اجلاس میں سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لیا تھا
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے آبی ذخائرکے تحفظ اور بڑھانے کے لئےمتحرک ،آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے قانون سازی کاڈرافٹ تیار،بل جلد اسمبلی میں پیش ہوگا
سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹر کلب کیس کی سماعت،سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ،عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو دو ہفتوں میں مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی
کمشنر کراچی کی جانب سے بنائے گئے کراچی ادبی سرکل نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ۔ کراچی لٹریری سرکل کے پہلے سیشن میں پاکستانی ناول کی موجودہ حالت پر بحث کی گئی۔
کراچی الیکٹرک نے سید اسد علی شاہ جیلانی کو ادارہ کا نیا ڈائریکٹر مقرر کردیا ،اسد علی شاہ کو اکرام سہگل کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ان کی جگہ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے
صوفیوں اور بادشاہوں کا صدیوں پرانہ شوق کبوتر پروری جسے آج بھی لوگ زندہ رکھے ہوئے ہیں لیکن آج کے دور میں نایاب کبوتر پالنے والوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے شائقین کبوتر پاکستان بھر میں اس کے مقابلے کرواتے ہیں اور انعامات بھی تقسیم کئےجاتے ہیں
لاہور: سابق وزیر خزانہ اسحاق دار کی گلبرگ میں ریاش گاہ کو۔نیلام کرنے کی تیاریاں،سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ مقرر کر دی گئی ،نیلامی اے سی مادل ٹاؤن کی زیر نگرانی کی ہوگی
لاہور میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،،،، ابررحمت برسنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ،،، محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے
سپریم کورٹ نے نیب کی سندھ میں تھر کول مائینگ کی آڈٹ رپورٹ پر جواب جمع نہ کرانے اظھار برھمی کر دیا،سندھ کول اتھارٹی کی جانب سے کول مائینز پر 158 ارب روپے کے اخراجات کی تفصیل جمع کرائی جائے۔۔۔عدالت
لاہور: احتساب عدالت میں گجرات پولیس میں 70 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ، عدالت نے سابق ڈی پی کامران ممتاز سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع کردی
سندھ ہائیکورٹ:گوشت کے غیرقانونی مذبخ خانے اور ریٹ مقررکرنے حوالے سے کیس کی سماعت۔عدالت نے کے ایم سی کے سینئر آفیسر جمیل فاروقی کے پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے 20فرروی کوپیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کراچی منظور کالونی گجر چوک کر قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ریسکیو زرائع
امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا سری لنکا کا سرکاری دورہ۔ نیول چیف کی سری لنکا کے وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات، ترجمان پاک بحریہ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت میں رابطے کیلئے کوآرڈینیٹرز عامر محمود کیانی اور چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی ملاقات۔
سپریم کورٹ میں سندھ کے باسیوں کو صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس،نیب کی جانب سے آر او پلانٹس تنصیب میں پیسے کی خرد برد کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائی گئی، عدالت،عدالت کا کراچی سندھ کول اتھارٹی کیس اور صاف پانی کیس کو یکجا کرنے کا حکم
سپریم کورٹ میں سرکاری گھروں کی خلاف قانون الاٹمنٹ پر ازخودنوٹس کی سماعت ،سپریم کورٹ نے سرکاری گھروں میں رہائش پذیر افسران کی تفصیلات طلب کر لیں ،اسلام آباد کے کتنے سرکاری گھروں پر قبضہ ہے، آگاہ کیا جائے،سرکاری گھر کرائے پر دینے والے افسران کیخلاف کریمنل کارروائی کا حکم
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے غیر ملکی خواتین کو بلیک کرنے والے انتہائی شاطر ملزم عفان ندیم کو گرفتار کر لیا،ملزم نےخواتین کو بلیک میل کرنے کے لیئے فیس بک اور انسٹاگرام پر 150زائد جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے
لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے شہر کے ٹاپ ٹین بدماشوں کی فہرست جاری کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ,عدالت کے حکم کے باوجود آئی جی پنجاب پولیس پیش نہ ہوئے
لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو درختوں کی کٹائی کرنے سے روک دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید نے درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کر دیا،عدالت عالیہ نے حکومت کو کٹےہوئے درخت اٹھانے سے بھی روک دیا
سندھ ہائیکورٹ :پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو قانونی بنانے کا معاملہ، ٹی وی ہوسٹ وقار زکا عدالت میں پیش، اسٹیٹ بینک نے عدالت میں جواب جمع کروادیا، کرپٹیو کرنسی کیا ہے، اس پر اردو میں پریذینٹیشن تیار کی ہے، وقار زکا پریزینٹیشن کی سی ڈی آپ تمام فریقین کو بھی دیں، عدالت
احتساب عدالت اسلام آبادَ جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت،سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ اور طارق احسن عدالت کے روبرو پیش شریک ملزم طارق احسن کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے لایا گیا، سماعت 17فروری تک ملتوی
سپریم کورٹ میں جنگلات کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا،کیوں نہ وزیراعلی سندھ کو بلالیں؟ جنگلات کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے واپس کی جائے، عدالت
سپیشلائزیشن کی ٹریننگ سے محروم کے پی ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کا لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے صرف 385 ڈاکٹروں کو ٹریننگ دینے کا آرڈر جاری کیاجائے۔
سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی صدارت میں سینیٹ کمیٹی تجارت کا اجلاس،تحفظ حقوقِ دانش کے نئے قانون کے بارے میں چیئرمین آئی پی او ڈاکٹر مجیب الدین کی بریفنگ
قصور کوٹرادھا کشن میں نہر کنارے آباد سردار ساجد نامی شخص کے گھر سے چوبیس سانپ برآمد ہوئے۔ سانپوں کو دیکھ کر اہل خانہ نے ریسکیو 1122 کو کال۔کر کے بلایا آپریشن کو دیکھنے کے لئے اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ھوگئی
سرگودھا، پولیس کی غیر قانونی حراست سے 3 افراد بازیاب۔سرگودھا،آقاش، اشرف عرف اچھواور نعیم کو پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کر رکھا تھا۔ پولیس
سندھ ہائیکورٹ: فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار دو ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت ،وزارت قانون اور دیگر فریقین نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی
سندھ ہائیکورٹ:اسکول وین اور دیگر گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈرز اور سی این جی کٹس کا معاملہ،یہ کیس پہلے جس بینچ نے سنا تھا وہ ہی بینچ سماعت کرے گا،،عدالت نے درخواست پر سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی
احتساب عدالت لاہور،فواد حسن فواد کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ،عدالت نے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی
ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت نوول کرونا وائرس کا بین الا صوبائی جائزہ اجلاس ،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر الللہ بخش ملک ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام ،فارن سیکرٹری سرجن جنرلز بھی شریک ہوئے۔
جعفرآباد میں روڈ حادثہ ایکسیویٹر مشین کے نیچے آکردوبچے جانبحق دوزخمی ہوگئے
پشاور فیز تھری چوک سپرسٹور سے نامعلوم شخص خشک دودھ لے اڑا،نامعلوم شخص خشک دودھ کے دو ڈبے اٹھا کر نکل جاتا ہے، سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو واضح دیکھا جا سکتا ہے
957 آئی بی اے ہیڈ ماسٹرز کا 28 روز کا دھرنا بھی ان کے لیے مددگار ثابت نہ ہو سکا،مستقل تعیناتی کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا،محکمہ تعلیم نے ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا،سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی
سکھر کے رہائشی نوجوان فیضان علی عباسی سمیت پانچ سو میڈیکل کے طلبہ چائنہ کے شہر ینگزے کی جنگزو حبی میں پھنس گئے
کراچی والےہوجائیں خوش، فروری کے آخر تک سردی کا مزہ لے سکتے ہیں،س سال سردی کا دورانیہ لمبا رہا ہے، ترجمان محکمہ موسمیات
کراچی: سندھ میں اب اخلاقیات بطور مضمون پڑھائی جائیگی،کراچی: پرائمری کلاسز میں طلباء کو اخلاقیات کا مضمون پڑھایا جائے
سندھ ہائیکورٹ اسکول وین اور دیگر گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈرز اور سی این جی کٹس کا معاملہ،یہ کیس پہلے جس بینچ نے سنا تھا وہ ہی بینچ سماعت کرے گی،، عدالت،عدالت نے درخواست پر سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی
کراچی میں این آئی سی ایچ اسپتال میں گزشتہ روز ڈاکٹروں پر نامعلوم افراد کے حملے کا معاملہ،ڈاکٹروں نے آج تمام اوپی ڈیز بند کردیں،۱مختلف امراض میں مبتلا مریض بچوں کے والدین شدید پریشان
لاہور: گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ملاقات، وزیر اعلی ہائوس میں ملاقات میں سیاسی سمیت دیگر امورپر بات چیت
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، دو روزہ اہم سرکاری دورے پر کینیا روانہ،کینیا روانگی سے قبل وزیر خارجہ کا دورہ ء کینیا کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے ویڈیو پیغام،ایک آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کے لیے معاشی استحکام لازم ہے
اسلام آباد:چیئرمین ساجد مہدی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس،چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی کی کمیٹی کو بریفنگ
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عشائیہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے پی ٹی ائی کے 35 اراکین غیرحاضر
نکالنے کے بعد وزیراعلی نے اعتماد میں لینے کے لئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا تھا کو3باغی وزراء
اسلام آباد:چیئرمین ساجد مہدی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس،چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی کی کمیٹی کو بریفنگ
پی ایس ایل فرینچائیز اسلام آباد یونائٹڈ کے آنر علی نقوی کی پریس کانفرنس، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ہونا چاہیے، علی نقوی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تبسم اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تبسم اسحاق کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا
لاہور: ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری سے پولیس بدتمیزی کا معاملہ،آئی جی پنجاب آج ڈیڑھ بجے پنجاب اسمبلی میں سپیشل کمیٹی کے روبرو پیش ہونگے
ملتان :بستی بوہڑ کے نزدیک ریلوے ٹریک پر ٹرین تلے آکر خاتون جاں بحق، خاتون ٹریک پر جارہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی ٹرین کی ٹکر سے موقع پر دم توڑ گئی
سیہون شریف بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کا موٹرسائیکل کو ٹکر،حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی جاںبحق، پولیس
کراچی سنٹرل پولیس آفس میں یادگار شہدا کی تقریب کا انعقاد،تقریب میں پولیس آفس میں شہدا کے نام سے یادگار کا افتتاح کیا گیا ،شہدا کی تقریب میں تمام اعلی پولیس افسران سفارتکار اور شہدا کے اہلے خانہ شریک
بہاول پور: نان بائی یونین کا پریس کلب بہاولپور کے سامنے احتجاج اور ریلی،نان کے ریٹس بڑھائے جائیں، نان بائیوں کا مطالبہ
لاڑکانہ: رتودیرو روڈ کھوسہ گاؤں کے قریب سیپکو کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث شہر بھر کے تمام فیڈر بند کر کے بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی
اسلام آباد۔ تربیلا میں پانی کی آمد 15 ہزار 800کیوسک اور اخراج 15 ہزار 800کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد 15 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10000 کیوسک ہے۔چشمہ میں پانی کی آمد 28 ہزار 600کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے: ترجمان واپڈا
صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس فائز عیسی اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت، سندھ ہائی کورٹ اور کراچی بار کے وکیل رشید رضوی کے دلائل، عدلیہ کی آزادی جج کی مدت ملازمت سے مشروط ہے ، رشید رضوی
بہاولنگر :منڈی صادق گنج گرڈاسٹیشن کے نزدیک مکان کی چھت گرگئی، چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے ، زخمیوں میں خاتون سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔
سیہون شریف بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کا موٹرسائیکل کو ٹکر۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی جاںبحق،جاں بحق افراد کی شناخت ارباب خاصخیلی اور غلام سرور لاکھو کے نام سے ہوئی، پولیس
مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس، جغرافیائی انڈیکشن رجسٹریشن اینڈ پروٹیکشن بل 2019پر غور۔ چیئر مین آئی پی او مجیب احمد خان کی کمیٹی کو بل پر بریفنگ،چینی اور گندم اگر ہم برآمد کر دینگے تو ہمارے ملک میں کچھ نہیں رہیگا، حکام وزارت کامرس
ایم سی سی کا دورہ پاکستان،قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، سعود شکیل کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کاعامر ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس،چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے بلامقابلہ چیرمین منتخب
لاہور میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔لاہور سٹی رائیونڈ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا
لاہور ہائیکورٹ،چیف ایگزیکٹو آفیسر لائیو سٹاک پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست پر سی ای او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
ٹھٹھہ اور پورے سندھ میں ڈینٹل ڈاکٹروں کی کمی اور دیگر سھولیات نہ ملنے کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کا احتجاجی مظاہرہ .
قلات۔شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ لیپہ ، مری اور وادی نیلم میں بھی برف باری ۔
افغان صدرکاٹوئٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے،افغان قیادت کوعالمی تعلقات میں عدم مداخلت کےاصولوں کوپیش نظررکھناچاہیے،فردوس عاشق اعوان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کا چیئرمین فیاض الدین کی زیر صدارت اجلاس،72سال بعد پاکستان کی پہلی امیگریشن پالیسی تیار کر لی گئی سیکرٹری اوورسیز
ہالہ: سالارو تھانے کے کچہ کے علائقے میں قتل ہونے والے 6 افراد کا مقدمہ درج،مقدمہ مقتول کے بھائی امیر بخش رند کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ ،رضِیہ میڈیکل سینٹر میں غلط انجکشن لگنے سے بچے 12 سالہ حمزہ کا ہاتھ ضائع ہونے کا معاملہ ،رکن میڈیکل بورڈ، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، مالکان رضیہ میڈیکل عدالت میں پیش ، عدالت نے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی
لاہور: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی گئی، نیلامی کے لیے لگائے گئے بینرز اور کرسیاں ہٹا دی گئیں،،آج بارش کی وجہ سے خریدار نہ پہنچ سکے۔ اے سی ماڈل ٹائون نے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی
ملتان، کرونا وائرس کے شبہ میں نشتر ہسپتال میں زیر علاج چینی شہری سمیت دو مریضوں کا علاج جاری،ملتان،دونوں مریضوں فینگ فین اور رحمت اللہ کی حالت تسلی بخش، ذرائع نشتر ہسپتال
سینیٹر عثمان کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے پسماندہ علاقہ جات کا اجلاس۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کتنے افسران مستفید ہوئے۔حکومت کا رقم لینے والے افسران کے نام راز میں رکھنے کا فیصلہ
لاہور. مسلم لیگ نون کے سنیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری عبد الستار وریو انتقال کر گئے ،چوہدری عبد الستار وریو رکن قومی اسمبلی ارمغان سبہانی کے والد اور سابق وزیر اختر وریو کے بھائی تھے۔
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور کے علاقے پخہ غلام میں گودام پر چھاپہ مارا گیا۔۔گودام پر چھاپے کے دوران اشیائے خوردونوش پر ایکسپائری تبدیل کرنے والے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے آبی ذخائرکے تحفظ اور انہیں بڑھانے کے لئےمتحرک ہوگئی ، ذخائر کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا ڈرافٹ کابینہ سے منظورکرلیا گیا ہے
سپیشلائزیشن کی ٹریننگ سے محروم کے پی ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کا لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے صرف 385 ڈاکٹروں کو ٹریننگ دینے کا آرڈر جاری کیا
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان )بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا معاملہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 14 ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،عدالت نے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی
ٹھل, تھانہ اے سیکشن کی حدود میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں جھگڑا. دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور کلھاڑیو کا آزادانہ استعمال کیا گیا
کراچی :آئی سندھ۔ کلیم امام کا خطاب ،میرے خلاف شدید سازش ہوئی ہے اور اس تقریب کو اخری تقریب سے منسوب کردیا گیا ،میں اتنی آسانی سے نہیں جاوں گا اگر میں گیا بھی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہتا ہے فکر نا کریں ۔
جمہوری وطن پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد درخواست نمٹا دی
ژوب….قومی شاہراہ ڈی آئی خان روڈ مغول کوٹ کے مقام پر گزشتہ روز بارش اور کیچڑ کی وجہ سے روڈبند۔دوسری جانب چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گی۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔مسافروں کا انتظامیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔
لاہور: محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں سرکاری ملازمین کا وزیر اعظم کی تنخواہ میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے ریاست مدینہ کے دعوایدار وزیر اعظم کے خلاف خوب نعرے بازی کی
سندھ میں 405 کلومیٹر اور ڈیزرٹ 6 لاکھ 30 ہزار ایریا ٹڈی دل سے متاثر ہوا ہے،اسپرے کرانے کے باوجود دو تین اضلاع میں یہ کیڑے موجود اور صوبے کے کئی اضلاع، پنجاب بلوچستان کے علاوہ بھارت ایران اور مڈل ایسٹ میں اس کے انڈے موجود ہیں، وزیرزراعت اسماعیل راہو
کے پی کے وزراء کی برطرفی پر عثمان خان ترکئی کی میڈیا ٹاک، کے پی کے میں وزراء میں عاطف خان اور شھرام ترکئی کو کرپشن پر آواز اٹھانے پر فارغ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے خود ملوث نہیں ارد گرد ٹولا ملوث ہے
لاہور: ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سے بدتمیزی کا معاملہ،خصوصی کمیٹج کے اراکین پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،خصوصی کمیٹی کے اراکین کو آئی جی پنجاب کا انتظار،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ڈیڑھ بجے اسمبلی آنا تھا
لاہور. محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر ااہتمام سپورٹس لیگ کا انعقاد، سپورٹس لیگ کی افتتاحی تقریب جی سی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، مقابلوں کا باقاعدہ آغاز 2 فروری سے ہوگا۔ سپورٹس لیگ میں 59 جامعات کی 381 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں
چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تعیناتی کے خلاف درخواست 11فروری کو سماعت کیلئے مقرر، اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنگل بنچ جسٹس عامرفاروق کیس کی سماعت کریں گے
اے ٹی ایم کارڈ صارفین کو جعلی نمبروں سے ڈرانے ، دھمکانے کا معاملہ، چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔مذکورہ فراڈ کے معاملے کی فوری انکوائری کروائی جاے، چیئرمین نیب کی ہدایت،نیب کو بحیثیت ادارہ بدنام کرنےوالوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جاے، چیئرمین نیب
لاہور: شہر میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ نہ رک سکا، نشتر کالونی کے علاقے میں پانچویں کلاس کی طالبہ کو اغواء کرلیا گیا
لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس درخواست ضمانت پر سماعت کی
میڈان ان پاکستان” کابل کامرس کمیٹی سے منظور،چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا اہم بیان، جیوگرافیکل انڈکیشن لاء، سینیٹ قائمہ کمیٹی سےمتفقہ طورپرمنظور ہوا،سینیٹر مرزا محمد آفریدی
فلسطین کی حکومت نے وزارت صحت کو موبائل ہیلتھ یونٹس بطور عطیہ پیش کی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے موبائل ہیلتھ یونٹس وصول کی
اسلام آباد:پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ملازمین کا پینشن بند کرنے پر احتجاج، ریٹائر ڈ ملازمین کی نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس، 1962میں قائم ہونے والے ادارے کے ملازمین کی پینشن بند کرنا سمجھ بالا تر ہے ،،،ڈاکٹر تسليم اختر
کہروڑپکا۔ وراثتی زمین کے تنازع پر نوجوان قتل، موضع گول میں بااثر افراد کی فائرنگ۔ بیٹا جاں بحق باپ شدید زخمی۔
ملتان، اینٹی نارکوٹکس فورس کی خفیہ اطلاعات پر دو بڑی کارروائیاں ،شیرشاہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی، کوئلے سے بھرے ٹرک سے 701 کلو گرام چرس برآمد
خیرپورٹامیوالی, دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئے ایک کی حالت تشویش ناک ، بوسیدہ دیوار گرنے سے محنت کش مشتاق احمد، بیوی حفیظ مائی، اور دو بیٹے دیوار کے نیچے زخمی ہو گئے۔
کراچی کے نجی اسپتال میں مشتبہ کرونا وائرس کے 8 کیسز، تمام مشتبہ کرونا وائرس کے مریضوں کی اسکریننگ کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،ترجمان وزیر صحت
گھوٹکی : پیپلز پارٹی ایم این اے سردار محمد بخش مہر کی کہلی کچھری، حلقے کی عوام ڈہیروں مسائل و شکایات لے کر پہنچ گئے۔
ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ردعمل، سپریم کورٹ نے ریلوے کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔ مرتضیٰ وہاب
کراچی: آئی جی سندھ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو، تقریب میں افسران سے خطاب کر رہا تھا،مذاق میں آفسران سے سازش کا لفظ استعمال کیا، آئی جی سندھ
انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد،دہشتگردوں کی مالی معاونت کا معاملہ، اقوام متحدہ کی لسٹ میں شامل ملزم حاجی خیر اللہ ضمانت کی درخواست مسترد۔ فیصلہ محفوظ ہوتے ہی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا
آئی سی سی انڈر19ورلڈکپ۔ پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے ولمور پارک بینونی میں آج بھی پریکٹس کی۔ قومی انڈر19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے لیے بھرپور تیاری کی
وفاقی کابینہ میں آئی جی سندھ کے لئے مشتاق مہر کے نام پر اعتراض، آئی جی کے لئے سندھ سے دوبارہ نام منگوائے جانے کا امکان
اسلام آباد : پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کے اعدادوشمار کا معاملہ، حکومت گزشتہ سال سال سے سروے کرنے میں ناکام،سینیٹ سیکریٹریٹ میں پیش کیے گئے جواب میں وزارت انسداد منشیات کا اعتراف
لاہور: وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ اضلاع میں 50ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ کلئیر کروا لیا، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان ڈویژن میں 42،360 ہیکٹر علاقے پر زمینی سپرے مکمل
دفتر خارجہ کے سپیشل سیکرٹری معظم خان کی قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی میں بریفنگ۔ چین کے شہر ووہان میں 500 سے 800 کے قریب پاکستانی طلباء موجود ہیں
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا سینٹ اجلاس میں تحریری جواب، ملک بھر میں ریلوے پلوں کی تعداد 14021 ہے۔ سال 2018- 2019 کے دوران پاکستان ریلوے اپنے خسارے میں کمی کرکے 32.769 ارب روپے تک لے آیا
خیبرپختونخوا میں وکلاء کے طویل ترین ہڑتال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ کی سماعت، عدالت نے معاملے پر پاکستان بار کونسل سمیت دیگت متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا
ملک احسان اللہ ٹوانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس، اجلاس میں زہرہ ودود فاطمی نے چین میں کرونا وائرس کا معاملہ اٹھا دیا بتایا جائے وہاں پر کتنے پاکستانی طلبا ہیں؟
کوہاٹ۔یونین کونسل خیر ماتو۔ڈھوڈہ۔ویلج کونسل کوٹیری مرچنگی بلی ٹنگ لوخاڑی و چیچنہ کے مشران کی پریس کانفرنس ، عمائدین کا حکومت سے مطالبہ کے انڈس ہائی وے پر ڈبل سڑک پر انڈر پاس بنائے جائیں
لاہور:وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیرصدارت آب پاک اتھارٹی کا اجلاس۔
آب پاک اتھارٹی سے متعلقہ ضروری امور اورشہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور: آئی جی پنجاب شعیب دستگیر پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی کے اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت ‘ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری اور ن لیگ کے ندیم کامران شریک
لاہور: فیروزوالہ امامیہ کالونی آگ لگنے کے باعث عمارت گرنے کا معاملہمفیروزوالہ پولیس نے رہائشی ایریا میں فیکٹری بنانے پر مقدمہ درج کر لیا۔
جہانیاں : ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کا جہانیاں کا دورہ، .لینڈ ریکارڈ سنٹر میں انتظامات کا جائزہ اور ریکارڈ چیک کیا
منچن آباد۔۔ ابوبکر چوک کے قریب مکان میں گیس سلنڈر بھرتے آگ بھڑک اٹھی۔،آگ سے جھلس کر ایک شخص شدید زخمی۔آگ سلنڈر بھرنے والے شخص کے سگریٹ پینے سے لگی۔
جیکب آباد: آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک کا دو موٹرسائیکلوں سے ٹکر۔حادثے میں ایک شخص (گلزار سولنگی) جاں بحق ایک تین زخمی ہوگئے۔
قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس، وزارت خارجہ اور اس کے ذیلی اداروں کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر غور، وزارت خارجہ نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6ارب 30کروڑ پچاس لاکھ مانگ لیے
الیکشن کمیشن نے 25 معطل ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی،معطل ارکان کی ممبرشپ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی،الیکشن کمیشن
آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل خوش آمدید،آسٹریلوی ہائی کمشنر کی نیشنل اسٹیڈیم آمد،پاکستان ویمن ٹیم کیلئے نئی خواہشات کا اظہار کیا
ملتان: زکریا یونیورسٹی میں گزشتہ روز پولیس کی جانب سے طلبا پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،پولیس آفیسر کی جانب سے ایک طالبعلم کو تھپڑ مارے گئے
بھارت کے خلاف یورپی پار لیمنٹ میں قرارداد،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یورپی پارلیمنٹ کے 751 اراکین کوخط،بھارتی شہر یت قانون ‘کشمیر یوں پر مظالم کے خلاف قرارداد جمع کروانے پر شکر یہ ادا کیا۔
نوشہرہ :- اکبر پورہ میں غیرت کے نام پر خاتون قتل، مسماۃ(ن) کو اپنے سگے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
بہاولنگر ۔ ابوبکر چوک منچن آباد کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ، سلنڈر دوکان میں گیس ریفیلنگ کرتے ہوئے پھٹا
اٹک۔ فتح جنگ ڈھوک مسکین آباد سیلینڈر کی بھرائی کے دوران آتشزدگی۔آگ پرائیویٹ دکان میں سیلینڈر ریفل کرتے ہوئے گیس لیکیج کے باعث لگی۔حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پارلیمنٹ لاجز میں پینے کے صاف پانی کا معاملہ، سراج الحق نے معاملہ سینیٹ میں اٹھا لیا،اراکین پارلیمنٹ میں اس پر تشویش ہے ،لاجز میں یہ حالات ہیں ملک میں کیا حالت ہو گی؟ سراج الحق، وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا مسلہ حل کرانے کی یقین دہانی
ملتان :پی ایس ایل فائیو شہر اولیاء میں ٹکٹوں کی فروخت ۔ نجی کوریئر کمپنی میں شائقین کرکٹ کی قطاریں،ٹکٹیں 3کیٹگریز میں فروخت کی جارہی ہیں،کرکٹ اسٹیڈیم میں 25ہزار شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکتے ہیں
لاہور ‘ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سامنے پیشی کا معاملہ، معاملے کی پوری تحقیقات کر لیں اگر پولیس کے لوگ ہوئے تو کارروائی کروں گا ۔ آئی جی پنجاب ‘ ڈپٹی سپیکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں پولیس اہلکار ملوث نہیں ‘ آئی جی پنجاب کا موقف
پنجاب اور پوٹھوار میں سی این جی اسٹیشنوں کو بدھ 29 جنوری کی صبح 8 بجے سے سے جمعہ شام 8 بجے تک مسلسل 60 گھنٹے گیس دستیاب ہوگی اور اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔
گوجرانوالہ 40 ہزار کی ادھار رقم واپس نہ کرنے پر بااثر فیکٹری مالکان کا نوجوان پر مبینہ تشدد،واقعہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ نوشہرہ روڈ پر پیش آیا
صادق آباد: بس الٹنے سے زخمیوں کی تعداد 6 ہو گی، 4زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا ۔
سوئی ناردرن اسلام آباد ریجن کے جی ایم محمد ظہور کی پریس کانفرنس۔ اسلام آباد ریجن کے لائن لاسز 9 فیصد ہیں،اوگرا کا لاسز کا ہدف 7.6 فیصد ہے۔رواں موسم سرما میں 100 گیس کمپریسرز کو منقطع کیا گیا
سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کیا یہاں بیٹی کی ولادت
سینٹ اجلاس میں سوالات کے جوابات نہ ملنے اور متعلقہ وزیر کی عدم حاضری پر اپوزیشن کا واک آؤٹ،آج سارے سوالات کے جوابات شہریار آفریدی نے دینے تھے وہ موجود نہیں،ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اعظم سواتی کو اپوزیشن کو منانے کے لیے بھیج دیا
سینٹ اجلاس میں وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی کے بعد وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی عدم حاضری، وزراء کی عدم حاضری پر اپوزیشن کا احتجاج
مردان جماعت نہم کے طالبعلم سلمان کے قتل میں پیش رفت ہوگیا، مقتول کا قاتل قریبی دوست نکلا۔پولیس
کوٹ ادو:تھانہ محمود کوٹ کی حدود میں پانچ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش ،عوام نے اپنی ہی عدالت لگا لی،
ذیشان نامی ملزم کو پکڑ کر اہلیان علاقہ نے منہ کالا کر دیا
کراچی:قائدآبادمیں تین روزقبل گھرمیں فائرنگ سےنواجوان کی ہلاکت اورخاتون کےزخمی ہونےکامعاملہ،سسرال میں فائرنگ کرنے والا قاتل دامادکوگرفتارکرکیاگیا،پولیس
لاہور: پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام و بھوک ہڑتال اور مشہور شاہراہوں پر دھرنوں کا عندیہ دے دیا۔مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں یکم فروری کو پہیہ جام و بھوک ہڑتال اور دھرنوں کا امکان ہے ، ٹرانسپورٹرز
کامونکی:شریف پورہ میں بارش کے دوران کارخانہ کی بوسیدہ کچی چھت زمین بوس،ملبے تلے دب کر دو بھائی شدید زخمی
کراچی:لانڈھی داودچورنگی کےقریب فائرنگ،ایک شخص زخمی
کراچی:منگھوپیرمیں گھرمیں مضرصحت کھاناکھانےسےایک شخص جاں بحق ڈسٹرکٹ ایسٹ سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے کارکنان آج پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، سعید غنی
کہروڑ پکا۔ ڈاکو دن دیہاڑے سگریٹ کے سیلز مین سے 50 ہزار لوٹ کر فرار،لودھراں روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 34 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کی۔
وزیراعلی خیبر پختونخوانے وزرا کے لئے نئی پالیسی وضع کردی ہے۔ وزیراعلی روزانہ ایم پی ایز سے ملیں گے۔ وزار کی حاضری اور کارکردگی مانیٹر ہوگی۔ وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی
کراچی:اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان،اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقراررکھنے کا فیصلہ،بنیادی شرح سود13اعشاریہ25فیصد برقراررہےگی،گورنراسٹیٹ بینک
کراچی:این آئی سی ایچ اسپتال میں ڈاکٹروں پرمشتعل افرادکےتشددکامعاملہ،صدرتھانےمیں ڈاکٹروں پرتشدداورہنگامہ آرائی کرنےوالوں کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد ہائی کورٹ :دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گئے
محسن داوڑ اور علی وزیر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ، دونوں رہنماؤں کو نیشنل پریس کلب کے باہر سے ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ محسن داوڑ اور علی وزیر کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس. سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی اعتزاز گورایا بھی نیوز کانفرنس میں شریک .
کوئٹہ : این ایف سی ایوارڈ کے بعد ہمیں بہت کچھ ملا لیکن ماضی کے حکمرانوں کے جیبوں میں گیا, آئندہ تین سال میں بلوچستان میں تعلیم کو بھرپور فروغ دینے کی کوشش کرونگا, صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند
ملتان، انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹوگینگ سے تعلق رکھنے والے مرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیادہشت گردی عدالت نمبر 2 نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا
کراچی: عدالت نے ملزم پولیس اہلکار خالد جاوید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ملزم خالد جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ