دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین : کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  106، متاثرہ افراد 4 ہزار سےزائد

بیجنگ میں اس جان لیوا وائرس سے 9 ماہ کی بچی چل بسی،، دوسری جانب امریکہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد  106 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سےزائد ہوگئی، عالمی ادارہ صحت نےکرونا وائرس کو گلوبل رسک قراردے دیا

ڈبلیوایچ او کے مطابق کرونا وائرس معمولی نہیں سنگین خطرہ ہے، وائرس کی ایک سے دوسرے مریض میں منتقلی کا وقت سمجھنا  کنٹرول کرنے کے لیے اہم ہے،۔

بیجنگ میں اس جان لیوا وائرس سے 9 ماہ کی بچی چل بسی،، دوسری جانب امریکہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

چین کے کئی شہروں میں بھی سفری پابندی عائد ہے۔ خطرناک مرض سے بچنے کے لیے مخصوص کپڑے اور ماسک کی پیدوار بڑھا دی گئی۔

امریکہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کو مدد کی پیشکش کی ہے، خطرناک وائرس سری لنکا ، بھارت اور جرمنی میں بھی پہنچ چکا ہے۔

چین میں اعلیٰ تعلیم کےلیے موجود پاکستان طلبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد انتہائی پریشان ہے، وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں کئی طلبا موجود ہیں جنہیں خوراک کی قلت کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے،

پاکستان میں چینی کے سفیر یاو چنگ کہتے ہیں ووہان میں تمام پاکستانی طلبا مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ پاکستان میں 3 مشتبہ کیس سامنے آئے لیکن ابھی کسی میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

دفترخارجہ کے مطابق تمام پاکستانی طلبا وائرس سے محفوظ ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان وائرس سے متعلق مسلسل رابطے ہورہے ہیں، شہریوں کی حفاظت کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے طلبا کو چین میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

About The Author